Baaghi TV

Tag: دلہا

  • پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج پر پولیس پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم فیض احمد اپنے دو بیٹوں کی بارات لے کر جب حسن اسکوائر سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھے تو وہاں موجود عملے نے منع کیا کہ لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل لے جانا منع ہے اس کے باوجود ویگو اور دیگر گاڑیوں میں سوار افراد ناکہ توڑ کر لیاری ایکسپریس وے پر چلے گئے۔

    عملے نے فوی وائرلیس پر اگلے ناکے پر موجود پولیس افسر کو پیغام بھیجا کہ آپکی طرف باراتی آرہے ہیں بارات میں موٹر سائیکلیں بھی موجود ہیں انھیں واپس بھیج دیں افسر نے باراتیوں کو روک کر سمجھانے کی کوشش کی موٹر وے پر موٹر سائیکلیں لانا منع ہے اس کے باوجود باراتی نہیں مانے اس دوران باراتی اور موٹر وے پولیس میں تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی-

    ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رضا کارسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کر اسے جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد باراتی موقع سے فرار ہوگئے۔

    گارڈن پولیس نے انسپکٹر سید نعمان کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ ، سرکاری کام میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور پولیس افسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد گارڈن پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مار کر دولہا کے والد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی فوٹیج حاصل کر کے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان فیض احمد ، یاسر اور سراج کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم فیض احمد دولہا کے والد اور پرانی سبزی منڈی کے رہائشی ہیں ملزم فیض احمد مقدمے میں نامزد ہے۔

  • دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راجہ جنگ میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے دلہا سمیت کئی مہمان زخمی ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی محمد علی مرحوم کے گھر ان کی نواسی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران چھت پر عورتوں اور بچوں کا رش زیادہ ہونے کے باعث چھت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا چھت گرنے کے باعث دلہا سمیت شادی میں شریک کئی مہمان جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
    جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تسلی بخش بتائی جاتی ہے