Baaghi TV

Tag: دورہ روس

  • وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس ملتوی

    وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس ملتوی

    وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس ملتوی کردیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے روس کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا شیڈول کے مطابق انہیں پیر کے روز ماسکو روانہ ہونا تھا، تاہم خطے کی تازہ پیش رفت کے باعث پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کے روس دورے کی منسوخی اور ہنگامی اجلاس کی طلبی اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے موقف کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہا ہے اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کے کردار اور حکمت عملی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور حکومت خطے کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری فیصلے کر رہی ہے۔

    خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے

    ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے اجلاس میں افغانستان، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان کی موجودہ پالیسی پر اہم مشاورت بھی کی جائے گی وزیراعظم نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے ایک واضح گائیڈلائن مرتب کرے گا تاکہ عالمی سطح پر خطے کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کا موقف مضبوط اور واضح ہو۔

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں میں سپریم لیڈرکی شہادت کی تصدیق کردی،سپریم لیڈرکی شہادت پرایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کردیا ،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں شہید ہوئے،شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای فرائض سرانجام دےرہے تھے۔

  • ‏دورہ  روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    ‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    نیو یارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں

    پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

    عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں،

    انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

  • وزیراعظم 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو 2 روزہ دورہ پر روس جائیں گے عمران خان 23 فروری کی شام کو ماسکو پہنچیں گے روس کے نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے ، ماسکو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا –

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے دو طرفہ کانفرنس اس دورے کے اہم نکات میں سے ہے، پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما افغانستان کی صورت حال، اسلاموفوبیا سمیت باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے وزیر اعظم کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

    خیال رہے کہ طویل عرصہ بعد پاکستان کے کسی حکومتی سربراہ کے دورہ روس پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معیدد یوسف ہوں گے۔

    دوسری جانب اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان کےروس کے دورے کی ٹائمنگ پر تحفظات ظاہر کردیئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا وقت انتہائی غلط ہے، اس وقت ایک لاکھ 90 ہزار روسی فوجی یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، یورپ میں کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دورے کے دوران ہی پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا تو پھر کیا ہوگا، ویسے بھی پیوٹن کی افغان جنگ کے وقت سے ہی پاکستان کے ساتھ کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔

  • وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا-

    باغی ٹی وی : وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی دورہ روس گیم چینجرہوگا دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیا جاتا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ

    مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔

    قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم وہ ہونا چاہیے جو ملک کی عزت میں اضافہ کر سکے ، فضل الرحمان، مریم نوازاور بلاول کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

    پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جتنی عزت عمران خان کو صدر پیوٹن نے دی اسکی مثال نہیں ملتی ، وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجر ہوگا چین کے بعد روس سے ہمارے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    فواد چودھری نے کہا کہ مراد سعید سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے، پوری قوم آج مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے تحریک انصاف کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد یہ منہ اور مسور کی دال ،کل ہی عدم اعتماد لے آئیں سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے یہ وہاں پر ووٹ پورے نہیں کرسکتے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سویپ کرے گی۔

    ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم