Baaghi TV

Tag: دورہ سعودی عرب

  • وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ریاض میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی عرب و اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم سعودی عرب سے آذربائیجان کے دورے پر بھی جائیں گے جہاں وہ دارالحکومت باکو میں آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے عرب اسلامی سربراہ اجلاس طلب کیا کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے، وہ غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔وزیراعظم غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور خطے میں جاری اسرائیلی مہم جوئی کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیں گے جو مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور 1967 کی سرحد پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کرے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دیگر عرب لیگ اور او آئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کا ایک ماہ میں سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ گزشتہ میں ریاض میں منعقدہ سعودی فیوچر انویسمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئی تھی۔

  • سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ

    سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ

    کراچی :سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ،اطلاعات کے مطابق سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور دیگر کی سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی فیصلہ جاری کریں گے۔ کیا وزیراعظم کابینہ کو عمرہ ادا کرنے لے گئے یا لے جارہے ہیں؟

    درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سرکاری خرچ پر کابینہ کا عمرہ ادائیگی کے لیے لے جارہے ہیں۔ سرکاری خرچے پرعمرہ کرنے والوں کو بڑے بڑے مولانا بھی شامل ہیں۔وکیل درخواست گزار نے موؤقف پیش کیا کہ غریبوں کے ٹیکس کے پیسوں سے کیسے عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ ایسا تو کسی بادشاہت والے ملک میں نہیں ہوتا۔

    محمود اختر نقوی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سرکاری خرچ پرعمرہ کرنے جانے والے سارے صاحب حیثیت ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف سمیت سارے کے سارے سیاسی عمرہ کرنے جارہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری خرچ پرعمرہ ادا کرنے والوں کو روکا جائے۔

    درخواست گزار کے مؤقف کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانگی، پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان ہے، ادھار تیل بھی ملے گا، کورونا کے دوران ملازمتوں سے فارغ ہونے والے پاکستانیوں کی بحالی بھی متوقع ہے۔

    دورہ سعودی عرب پر وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی ہمراہ ہیں۔

  • سعودی عرب جانےوالےقافلےمیں شریف خاندان کےصرف14افراد اور دوخادمائیں شامل ہیں

    سعودی عرب جانےوالےقافلےمیں شریف خاندان کےصرف14افراد اور دوخادمائیں شامل ہیں

    اسلام آباد : شریف خاندان کے 14 افراد ، 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی بھی شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے قافلے میں شامل ہیں

    وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ 74 افراد کا وفد 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔ اس وفد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، ذاتی سٹاف اور شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو وفد کی فہرست بھجوا دی گئی ہے اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    سامنے آنے والی فہرست کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی اور محسن داوڑ سمیت اتحادی جماعتوں کے 16 سربراہان و ایم این ایز سعودی عرب جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے دو افسران، وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان اور سیکیورٹی سٹاف کا ایک رکن بھی سعودی عرب کے دورے پر جائے گا۔

    اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و امور مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

    حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت شریف خاندان کے 10 افراد اسلام آباد سے جدہ پہنچیں گے، ان میں حمزہ شہباز کی گھریلو ملازمہ بھی شامل ہیں۔ سلیمان شہباز کا خاندان اور ان کی نوکرانی سمیت چار افراد دوحہ سے جدہ پہنچیں گے جب کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ سعودی عرب جائیں گی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

    ادھر اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ777مانگ لیا گیا، عمران خان دورمیں کبھی بیرون ملک دورے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ نہیں مانگا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلیے وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے بوئنگ777مانگ لیا۔

    اس سلسلے میں وزارت خارجہ کی جانب سے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو احکامات دیئے گئے کہ بوئنگ777 اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔

     

    ذرائع نے کہا ہے کہ خصوصی پرواز اسلام آباد سے مدینہ ،جدہ ریاض اور واپس اسلام آباد آئے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان دورمیں کبھی بیرون ملک دورےکیلئےپی آئی اےکاطیارہ نہیں مانگا گیا جبکہ اس کے برعکس ن لیگ دور میں ہمیشہ بیرون ملک دوروں کیلئے پی آئی اے کے طیاروں کو استعمال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ دور میں پی آئی اے کے طیاروں کے استعمال سے ایئر لائن کو مالی نقصان بھی ہوا۔

    خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…