Baaghi TV

Tag: دوطرفہ تعلقات

  • دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت،پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات

    دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت،پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات

    بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے اپنی پہلی تعارفی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ان کے دورِ ذمہ داری میں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی، تاکہ علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وزارتی دوروں کو سراہا۔اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کو دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت قرار دیا گیا۔

    بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے اپریل میں ڈھاکا میں منعقدہ چھٹی سیکریٹری خارجہ سطح کی مشاورت کو بھی کامیاب قرار دیا۔آئندہ کے لیے دونوں سفارت کاروں نے 27 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9ویں اجلاس کا خیر مقدم کیا، جسے طویل عرصے بعد اس فورم کی بحالی کی علامت قرار دیا گیا

    ٹی ایل پی کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چھیننے کے لیے بنایا گیا تھا،رانا ثناءاللہ

    طالبان حکومت کا دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا اعلان،فوری تعمیر کی ہدایت

    سائبر کرائم ایجنسی کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر تاحال بازیاب نہ ہو سکے، اہلیہ بھی لاپتا

  • پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ انہوں نے حالیہ دورۂ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے فراہم کی گئی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے، خصوصاً حلال گوشت کی برآمدات اور باہمی تعاون کے دیگر شعبے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے فلسطینی عوام کی تکالیف میں کمی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاک۔افغان سرحدی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم اسے افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان حکام ایسے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم تمام دہشت گرد گروہوں بشمول فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن بحال کیا جا سکے۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

    اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو دی گئی پرتپاک میزبانی پر آذربائیجان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آئندہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس پر تفصیلی بات چیت کی، جو جولائی 2025 کے اوائل میں آذربائیجان میں منعقد ہوگا۔ وزرائے خارجہ نے اجلاس کی تیاریوں، شرکت کرنے والے ممالک اور طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مجوزہ ریلوے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل، دستخط کی تقریب کے انتظامات اور افغان قیادت سے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق تین ملکی ریلوے منصوبہ خطے میں تجارتی روابط کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ان دو اہم سفارتی رابطوں کے ذریعے پاکستان نے علاقائی شراکت داری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

  • وزیراعظم  کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات،  تعلقات میں نیا باب

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات، تعلقات میں نیا باب

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام، اقتصادی و دفاعی تعاون اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ تنازعے میں آذربائیجان کی حمایت نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں خصوصاً معاشی، دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    مستقبل میں مزید پیشرفت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں جلد منعقد کی جائیں گی تاکہ سرمایہ کاری، تجارتی روابط اور مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن، خوشحالی اور عالمی فورمز پر اصولی مؤقف کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے لاچین کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں صدر رجب طیب اردوان اور صدر الہام علییوف بھی شریک ہوں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں.

    یاد رہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کے چار ملکی دورے کا حصہ ہے جس میں وہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر چکے ہیں۔ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں کر چکے ہیں۔آئندہ مرحلے میں تاجکستان میں گلیشیئرز کانفرنس اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سفارتی سرگرمیاں پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں۔

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

  • شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان آج ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے دوران ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں، خاص طور پر ایرانی صدر کے گذشتہ ماہ کے رابطے اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی خطے میں سفارتی مداخلت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے بھارت کے حالیہ بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں معصوم شہری، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ان حملوں کا ذمہ دارانہ اور بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ اور 24 کروڑ عوام کے آبی حقوق پر خطرہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ خطے میں مسلسل عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

    ایرانی صدر پیزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خصوصاً تجارت، علاقائی روابط، سلامتی اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو تہران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔

    ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی 50 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر قرار

    کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف