Baaghi TV

Tag: دو ریاستی حل کی حمایت

  • لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    یورپی ملک لکسمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ یہ فیصلہ عالمی سطح پر دو ریاستی حل کی حمایت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم لُک فریڈن نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، قحط اور نسل کشی کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے، اور ایسے حالات میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دو ریاستی حل کے فروغ کے لیے سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور لکسمبرگ بھی اسی سلسلے میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہو گا۔

    اس سے قبل فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم اور مالٹا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ پرتگال اس اقدام پر غور کر رہا ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مزید 17 ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ میں فلسطین کو تسلیم کر لیا گیا تو مغربی کنارے کے بیشتر علاقے اسرائیل میں ضم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فی الحال اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

  • اقوامِ متحدہ: دو ریاستی حل کی قرارداد 142 ووٹوں سے منظور

    اقوامِ متحدہ: دو ریاستی حل کی قرارداد 142 ووٹوں سے منظور

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل-فلسطین تنازعے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد کے حق میں 142 اراکین نے ووٹ دیے، 10 ممالک نے مخالفت کی جبکہ 12 نے ووٹ نہیں دیا۔

    یہ قرارداد اس جولائی میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوامِ متحدہ کانفرنس کے نتائج پر مبنی اعلامیے کی بنیاد پر پیش کی گئی تھی اور عالمی رہنماؤں کی آئندہ ملاقات سے قبل اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔ یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے کو پہلے ہی عرب لیگ نے توثیق کر دی تھی، اور اقوامِ متحدہ کے 17 رکن ممالک بشمول متعدد عرب ممالک نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

    قرارداد میں واضح طور پر غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور عالمی سطح پر مشترکہ کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ دو ریاستی حل کے مؤثر نفاذ کے ذریعے مسئلے کا منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اعلامیے میں حماس کے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی گئی، تمام فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا تقاضا کیا گیا اور حماس سے ہتھیار ڈال کر غزہ میں اپنا کنٹرول ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے حماس کو اپنی حکمرانی ختم کر کے اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے ہوں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سازگار ماحول بنایا جا سکے۔

    ڈیٹنگ کوچ سعدیہ خان کے گرد تنازعات،بڑے الزامات لگ گئے