گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیرقانونی دکانوں کی تعمیرکے دوران تاریخی مندرکی چھت گرگئی
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں غیرقانونی دکانوں کی تعمیر کے دوران تاریخی مندر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند سے قبل کے تاریخی مندر کے عقب میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیر جاری تھی کہ مندرکی چھت گرگئی۔چھت گرنے سے مندرمیں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر خاندان کی خاتون اورکمسن بچہ زخمی ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق خطرناک قراردی گئی مندرکی عمارت کے احاطے میں محکمہ اوقاف نے دکانیں بنالی ہیں، آج ایک اور دکان کی تعمیر کے دوران عمارت کی چھت گر گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Tag: دکان

گوجرہ: دکانوں کی تعمیرکے دوران مندرکی چھت گرگئی

پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین پھل و سبزیاں
قصور
پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین سبزیاں و پھل،سیلاب زدگان کیساتھ پوری قوم بھی پریشان،حکومتی دعوے بے نقابتفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی سبزیاں و پھل فروخت کئے جا رہے ہیں جن کو نا چاہتے ہوئے بھی مہنگائی کے مارے لوگ خریدنے پہ مجبور ہیں
دس ںیس روپیہ فی کلو والی گوبھی 150 روپیہ،مٹر 300 ،پیاز 150،ٹماٹر 250,بھنڈی 120,بینگن 200 سندر خانی انگور 550,جاپانی پھل 250,کیلا 120 روپیہ فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ ان تمام چیزوں کے سرکاری نرخ کم ہیں
بلیک مارکیٹنگ مافیا پوری تندہی سے اور بے خوف ہو کر اپنی من مانیاں کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں
گورنمنٹ کے سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں
سیلاب زدگان کیساتھ اس وقت پوری قوم شدید پریشان ہو گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ خداراہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کسی حد تک تو پورے کئے جائے نا کہ اور مہنگائی کی جائے
12 سالہ بچے کی دکان گرا دی پیسے بھی چھین لئے
قصور
غریب محنت کش بچے کو خریدی گئیچیزوں کے پیسے مانگنے پر مضروب کر دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں دوست پورہ میں ایک انتہائی غریب 12 سالہ بچے حامد عرف حامش نے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے ریلوے پھاٹک کے قریب کریانہ کی دکان بنائی ہوئی کل شام سے کچھ دیر پہلے حامش اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی کے گاؤں دوست پورہ کے کچھ غنڈوں ولید ولد عبدالمجید ،نوران ولد رفیق ،عبدالمجید ولد عطاءالرحمان نے سموسے اور بوتلیں پینے کے بعد پیسوں کے مطالبہ کرنے پر زدو کوب کرنا شروع کردیا دکان کی توڑ پھوڑ کی اور کے گلہ سے پیسے بھی اٹھا لئے حامش کی والدہ کو پتہ چلا تو وہ چھڑانے آئی تو اسے بھی مارنا شروع کر دیا اور شدید تشدد کا نشان بنایا اہلیان علاوہ کے سمجھانے پر غنڈوں سے سرعام قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ جو کچھ ہوتا ہے کر لو ہم کسی سے نہیں ڈرتے
غریب محنت کش بچے حامش اور اس کی والدہ نے ڈی پی او قصور ایس ایچ او تھانہ روشن بھیلہ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان غنڈہ صفت عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ یہ ایسی حرکتیں پہلے بھی کر چکے ہیں
پیٹرول کی دکان میں أتشزدگی
قصور
کوٹ رادھاکشن شہر میں دوکان میں آتشزدگی
گاٶں چھینہ آرلہ میں کھلا پیڑول بیچنے والے کی دوکان میں آتشزدگی نے ساتھ والی دوکان کو بھی لپیٹ میں لے لیادوکان میں موجود سینکڑوں لیٹر پیٹرول، موبل آئل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا
دوکان مالک 25 سالہ قربان آگ سے جھلس کرشدید زخمی
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمی کو ٹی ایچ کیو ھسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا



