Baaghi TV

Tag: دکانیں سیل

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد حوالات

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد حوالات

    قصور
    چونیاں کے علاقے ذلہ آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل بعض کو جرمانے اور درجن کے قریب دکاندار حوالات میں بند کر دیئے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے دیگر عملہ کے ہمراہ الہ آباد شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں بعض کو جرمانے عائد کئے اور ایک درجن کے قریب دکاندار جنہوں نے شام چھ بجے کے بعد بھی دکانیں کھولی ہوئی تھیں ان کو حوالات میں بند کروا دیا اور بعد ازاں ان کو وارننگ دیکر رہا کر دیا گیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام دکاندار عمل کریں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

    قصور
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی کاروائیاں جاری،گزشتہ شام کئی دکانیں سیل کر دی گئیں

    تفصیلات کے مطابق کرونا وباء سے بچاؤ کی خاطر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سیل کر دیا گزشتہ شام تحصیل چونیاں میں 18 جبکہ تحصیل پتوکی میں 10 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ کرونا وباء سے بچا جا سکے نیز لوگ گھروں سے غیر ضرروی نا نکلے اور انتہائی ضرورت کے وقت گھر سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں