Baaghi TV

Tag: دھرمیندر

  • دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    بالی وڈ اداکارہ دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے ہر دلعزیزہیں. انہوں نے حال ہی میں بگ باس 16میں شرکت کی ہے اور شو کے کنٹیسٹنٹس کے ساتھ نیو ائیر منایا، ان کے گیتوں پر شوکے شرکاء نے پرفارم کیا اور دھرمیندر کو محظوظ کیا.میزبان سلمان خان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گھمانے والا فون ہوتا تھا یعنی ڈائل والا فون ہوتا تھا اس کے نمبر ملانے میں مجھے بہت دشواری ہوتی تھی میرے ہاتھ بڑے بڑے اور انگلیاں موٹی ہیں. دھرمیندر نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل درپیش ہے کیونکہ ہاتھ اور انگلیاں ہیں ہی اتنی موٹی کہ میں

    موبائل پر ٹھیک طرح سے لکھ نہیں سکتا ، لکھنے کی کچھ کوشش کرتا ہوں لکھا کچھ جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں بالی وڈ کا پہلا ہیرو تھا جس نے سکرین پر شرٹ‌اتاری اس سے پہلے کبھی کسی ہیرو نے سکرین پر شرٹ‌نہیں اتاری تھی نہ ہی ایسے عمل کو اچھا سمجھا جاتا تھا. اس شو کے شرکاء ساجد خان نے کہا کہ دھرمیندر کے وقتوں میں دارا سنگھ ریسلر ہوا کرتے تھے ریسلر دھرمیندر بھی تھے لیکن دھرمیندر کی صورت میں‌بالی وڈ‌کو پہلا مکمل طور پر ہر حوالے سے ایک ہیرو ملا. دھرمیندر کی فین فالونگ بہت زیادہ تھی.

  • سنی دیول نے منائی 66 ویں  سالگرہ کی خوشی

    سنی دیول نے منائی 66 ویں سالگرہ کی خوشی

    اجے سنگھ دیول جن کا فلمی نام سنی دیول ہے وہ 66 برس کے ہو گئے ہیں. سنی ایک ہندوستانی اداکار، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، سیاست دان اور پنجاب کے گورداسپور (لوک سبھا حلقہ) سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ان کا ہندوستانی سینما میں امیج ایک اینگری ینگ مین اور ایکشن ہیرو کا ہے . انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی. سنی دیول کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. ان کی مشہور فلموں میں گھائل، جیت، دامنی، گھٹک، سرحد اور غدر ایک پریم کتھا کے نام قابل زکر ہیں. سنی دیول کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں بہترین اداکار کے لیے دو نیشنل فلم ایوارڈ اور دو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سنی دیول کو اداکاری میں مہارت حاصل ہے

    لیکن ڈانس میں نہیں‌. ان کے کئی سپر ہٹ گانوں میں انہوں نے جو ڈانس کیا ہے وہ کافی چرچا میں رہا . فلم دامنی میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا .انہوں نے اپنے دور کی کامیابی ترین ہیروئنز کے ساتھ کام کیا جن مں مادھوری ڈکشٹ ، امریتا سنگھ ، پونم ڈھلوں، ڈمپل کپاڈیہ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. سنی دیول کی سالگرہ کے موقع پر ان کے والد دھرمیندر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . سنی دیول کو ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹ کر جشن بھی منایا .

  • میرا بچپن مسلمان دوستوں میں گزرا دھرمیندر کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    میرا بچپن مسلمان دوستوں میں گزرا دھرمیندر کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. باغی ٹی وی سے انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں‌بنیادی طور پر ایک کسان ہوں قسمت نے اداکار بنا دیا لیکن آج بھی میں اپنے رُوٹس نہیں بھولا. میں زیادہ تر اپنے فارم ہائوس پر رہتا ہوں یہاں میں قدرت کے کرشموں سے لطف اندوز ہو تا ہوں. میں نے یہاں طرح طرح کی سبزیاں اور پھل اُگا رکھے ہیں وہ کھاتا ہوں. ہمارے گھروں میں شروع سے ہی مکھن اور روٹی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن آج کل صحت کے مسائل کی وجہ سے زرا مکھن اور ہیوی دیسی کھانوں سے دور رہتا ہوں. مجھے پِتے کا پرابلم چلا آرہا تھا اسکا علاج کروایا ہے اور اب کافی بہتر ہوں.

    پرہیزی کھانا کھا رہا ہوں پہلے میں‌ ورزش بھی کر لیتا تھا لیکن اب صرف چہل قدمی کرتا ہوں. دھرمیندر نے مزید کہا کہ میں نے کرن جوہر کی ایک فلم کی ہے جو کہ ریلیز ہونے والی ہے اور دو مزید فلمیں پائپ لائن میں‌ ہیں ان کی شوٹنگ شروع ہونے تک خود کو فٹ کرنا چاہتا ہوں. دھرمیندر نے کہا کہ میں فلموں کے بائیکاٹ ٹرینڈ پر کچھ نہیں بولنا چاہتا میں تو سب کی آزادی کا قائل ہوں. کسی کو کسی کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے. دھرمیندر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے بہت محبت کرتا ہوں کاش ہم سب مل کر رہ رہے ہوتے. میرا تو سارا بچپن مسلمان دوستوں کے ساتھ گزرا میں بہت مس کرتا ہوں اُن وقتوں‌کو جب ہم سب ایک ساتھ رہتے تھے .

  • دھرمیندر نے دلیپ کمار کی وڈیو لگا کر لکھا ”کاش دلیپ جیسا دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا”

    دھرمیندر نے دلیپ کمار کی وڈیو لگا کر لکھا ”کاش دلیپ جیسا دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا”

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور دلیپ کمار کی دوستی کتنی گہری رہی ہے یہ تو سب جانتے ہیں صدیوں کے اداکار دلیپ کمار کا انتقال ہوچکا ہے لیکن دھرمیندر کی یادوں میں دلیپ آج بھی زندہ ہیں.دھرمیندر اکثر و بیش تر دلیپ کمار کی وڈیوز لگاتے رہتے ہیں ان کے بارے میں لکھتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی ہے وہ وڈیو ہے دلیپ کمار کی، اس وڈیو میں دلیپ کمار کہہ رہے ہیں مشرقی میوزک میں جذباتیت اور شاعری بہت زیادہ ہوتی ہے خصوصی طور پر شاعری بہت زیادہ اچھی ہوتی ہے . جب بھی اچھے لفظوں میں گائے ہوئے اچھے گیت یاد آتے ہیں تو ماضی کی پوری زندگی کی یاد آجاتی ہے اور اسکا اثر یاداشت سے زیادہ ہوتا ہے. اس وڈیو کے کیپشن میں دھرمیندر نے لکھا کہ اس کی

    وضاحت کون کر سکتا ہے. اسی ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم فطرت ہونے کا احساس ہوتا ہے کاش یہ دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا. یاد رہے کہ دلیپ کمار بھی دھرمیندر کی بہت تعریف کرتے تھے ایک ایوارڈ شو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی دھرمنیدر کو دیکھتا ہوں تو خدا سے کہتا ہوں کہ کیوں مجھے اس جیسا خوبصورت نہیں بنایا. دوسری طرف دھرمیندر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دلیپ کمار کو دیکھ کر اداکاری کی شروعات کی.

  • دھرمیندر کی فلم کے سیٹ پر بیٹا بوبی دیول اور پوتا آریمان پہنچ گئے

    دھرمیندر کی فلم کے سیٹ پر بیٹا بوبی دیول اور پوتا آریمان پہنچ گئے

    سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے آخری دن کی شوٹنگ مکمل کروا لی ہے رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے آخری دن دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول اور ان کے پوتے آریمان نے سیٹ کا وزٹ کیا. اپنے والد کی حوصلہ افزائی کے لئے بو بی دیول نے سیٹ پر حاضری دی اور وہاں والد سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ ملے. بوبی دیول نے انسٹاگرام ہینڈل پر سیٹ کے وزٹ کے دوران لی گئ اپنے والد اور بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں. بوبی کا کہنا تھا کہ راکی اور رانی کی پریم

    کہانی کے سیٹ کے آخری دن کی شوٹنگ پر جا کرر بہت اچھا لگا خصوصی طور پر پاپا سے مل کر بہت اچھا لگا. کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یاد رہے کہ بوبی دیول اپنے والد دھرمیندر سے بہت پیار کرتے ہیں پیار سے بڑھ کر عزت بہت زیادہ کرتے ہیں. پچاس سالہ اداکار کی اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکثر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں.فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی نظر آرہے ہیں. تینوں یہ سینئر اداکار ایک لمبے عرصے کے بعد ایکساتھ نظر آرہے ہیں. سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔

  • دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی  کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا ہے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا ہے. رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں رنویر سنگھ نے دھرمیندر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے ہیں. فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اور رنویر کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم

    میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ 86 سالہ اداکار دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے لکھا، دوستو آپ کے اشیر واد سے اور نیک خواہشات سے اپنے کام پر واپس آ گیا ہوں. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے نیچے ان کے دوستوں فیملی ممبرز اور مداحوں نے کئے ڈھیر سارے کمنٹس. رنویر سنگھ نے لکھا "سب سے پیارا”۔ جبکہ بیٹی ایشا دیول نے لکھا ’’لو یو پاپا‘‘۔ بیٹے بوبی دیول نے "لو یو پاپا” لکھا جبکہ کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یا درہے کہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار تھی کیونکہ وہ اپنی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف تھیں.’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ اگلے سال ریلیز ہوگی.

  • دھرمیندر اور شمی کپور کے محمد رفیع بارے خیالات

    دھرمیندر اور شمی کپور کے محمد رفیع بارے خیالات

    بھارتی اداکار دھرمیندر اور شمی کپور جو اپنے وقتوں میں سپر ہٹ ہیروز تھے ان دونوں پر زیادہ تر محمد رفیع کے گانے ہی پکچرائز ہوئے اور ہر دوسرا گانا ہٹ ہوا. رفیع کی آواز اور دھرمیندر اور شمی کپور کی اداکاری گانے کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتی اور دیکھنے والوں کو یوں گماں ہوتا کہ یہ رفیع نہیں بلکہ دھرمیندر یا شمی کپور خود گا رہے ہیں. یہ دونوں اداکار
    بہت زیادہ اس چیز کا خیال رکھتے تھے کہ ان پر گانا رفیع کے علاوہ کسی اور سنگر کا پکچرائز نہ ہو. ایک بار دھرمیندر نے کہا کہ رفیع کے گیتوں کا میرے کیریر کو اوپر لیجانے میں بہت بڑا ہاتھ ہے ، میں باقاعدہ فلم سازوں سے کہا کرتے تھا کہ محمد

    رفیع کا گانا ہی مجھ پر پکچرائز ہو. جس دن ان کا انتقال ہوا اس روز مجھے ایسا لگا کہ جیسے میرے جسم سے جان نکل گئی ہو. اداکار شمی کپورکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک آدھ بار ایسا ہوا کہ محمد رفیع کی مصروفیت کی وجہ سے کسی دوسرے گلوکار سے گانا گوا لیا، تو شمی کپور کو جب پتہ چلا تو وہ زیادہ برہم ہوئے اور کہا کہ محمع رفیع کی فراغت کا انتظار کیوں نہ کیا گیا میں کسی دوسرے گلوکار کا گانا خود پر پکچرائز نہیں ہونے دوں گا. یوں فلمساز نے رفیع کی فراغت کا انتظار کیا اور گانا انہی سے گوایا تو شمی کپور نے پکچرائز کروایا اور تنبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو.

  • بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں کھانے میں کیا ہے پسند

    بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں کھانے میں کیا ہے پسند

    نوے کی دہائی کے سٹار بوبی دیول نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو کھانے میں کیا کیا پسند ہے ۔بوبی دیول نے بتایا کہ وہ جب وزن کنٹرول کررہے ہوں تو اس وقت ان کی ڈائیٹ کچھ اور ہوتی ہے اور جب وزن کنٹرول نہ کررہے ہوں تو اس وقت انہیں جو ملتا ہے وہ کھا لیتے ہیں۔بوبی نے یہ بھی کہا کہ میں کھانے کا بہت زیادہ شوقین نہیں ہوں اور مجھے نیند بہت کم آتی ہے اتنی کم کے مشکل سے چار پانچ گھنٹے ہی سو پاتا ہوں بہت کوشش کرتا ہوں لیکن سات آٹھ گھنٹے کی نیند نہیں لے پاتا حالانکہ سات آٹھ گھنٹے کی نیند لینا بہت ضروری ہے۔

    بوبی دیول نے بتایا کہ وہ ناشتے میں انڈہ سلائس کھاتے ہیں دوپہر میں گرل چکن اور رات کو بھی گرل چکن اور اس دوران اگر بھوک لگے تو بادام کھا لیتا ہوں ۔ جب وزن کنٹرول نہ کررہا ہوں تو گھی ،مکھن دہی ہر چیز کھاتا ہوں ۔مجھے لوکی کی سبزی بہت زیادہ پسند ہے اور یہ میری فیورٹ انڈین ڈش بھی ہے اور ویسٹرن فیورٹ ڈش پوچھیں تو مجھے پاستا بہت پسند ہے۔میٹھے میں ہمارے گھر گاجر کا حلوہ اور کھیر بنتی ہے وہ شوق سے کھاتا ہوں ۔بوبی دیول نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ جوان تھے اس وقت دن میں چار پانچ بار اورنج جوس پی لیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے گھر میں گائے اور بھینسیں ہیں ان ہی کا دودھ دہی اور مکھن کھاتے یں ۔مجموعی طور پر بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں پراٹھا ،گاجر ،پیزا ہر چیز اچھی لگتی ہے۔

  • میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    پچھلے دنوں اداکار دھرمیندر کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ،اپنے پرستاروں کی پریشانی دیکھ کر دھرمیند ر کو ٹویٹر پر آ کر کہنا پڑا کہ میں ٹھیک ہوں آپ پریشان نہ ہوں۔دھرمیندر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو جاری کی اس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ پازیٹیو ربنیں ،پازیٹیو سوچیں ،زندگی آپکے لئے پازیٹیو بن جائیگی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں چپ ہوں میں بیمار نہیں،کچھ نہ کچھ بات چلتی رہتی ہے ،ہوا افوا اڑاتی رہتی ہے ۔ دھرمیندر نے مزید کہا کہ وہ میرا گانا تھا نا ”برا مت سنو ،برا مت دیکھو برا مت کہو ۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ایک دوسرے کے لئے اچھائی کا سبب بنیں زندگی بہت خوبصورت بن جائیگی۔
    دھرمیندر کے یوں سوشل میڈیا پر آکر اپنے پرستاروں سے بات کرنے کے عمل نے ان کے پرستاروں کی ساری پریشانی ختم کردی کیونکہ کافی دن سے وہ ان کی سخت بیماری کی خبریں سن کر کافی پریشان تھے ۔
    یاد رہے کہ دھرمیندر نے اپنی وڈیو میں جس گانے ”برا مت سنو،برا مت دیکھو“ کا زکر کیا وہ ان کی 1969کی فلم ” آیا ساون جھوم کے“ سے ہے اس گانے کو محمد رفیع نے گایا تھا ۔ دھرمیندر پر رفیع کے بہت سارے گانے فلمائے گئے اور تقریبا ہر دورسرا گانا سپر ہٹ رہا ۔