Baaghi TV

Tag: دھماکہ

  • بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا، دھما کے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی، دھماکے میں زخمیوں کی تعداد800 سے زیادہ ہوگئی ہے –

    ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے،دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکا،دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل کے گودام میں ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کی فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

  • باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات، دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی

    باجوڑ میں دھماکے الگ الگ مقامات پر ہوئے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد کی موت ہوئی ہے، پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر کی موت ہوئی ہے،دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ کی موت ہوئی ہے،

    شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔پولیس جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

    ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دو دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

  • مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 15 زخمی ہو گئے ہیں،

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکہ بچوں سمیت سات افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 17 زخمی ہیں ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے،جاں بحق افراد میں سکول کے بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ سکول کے بچے ہیں،پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سکو ل کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی وہ بھی دھماکے کی زد میں آ گئی ہے، بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے،ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےمستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    قائمقام صدر مملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ کی مستونگ دھماکے کی مذمت
    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،قائمقام صدر نے بچوں اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے.قائمقام صدر نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دہشتگردوں کا اسکول گاڑی پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول اور پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرِاعظم نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِاعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے. دھشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے.

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے، شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی ،مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں سول ہسپتال چوک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچوں۔ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بچوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  • کراچی دھماکا،دو چینی باشندے ہلاک،چین کا ردعمل آ گیا

    کراچی دھماکا،دو چینی باشندے ہلاک،چین کا ردعمل آ گیا

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کی بھی موت ہوئی ہے،

    کراچی میں دھماکے کے بعد پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 11 بجے مقامی وقت کے مطابق 6 اکتوبر کو کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی مالیاتی ادارے پورٹ قاسم پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اب تک دو چینی اہلکار ہلاک، ایک چینی اہلکار زخمی اور متعدد پاکستانی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے بے گناہ متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں اور خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی حکام کے ساتھ حملے کے بعد کی صورتحال کا مل کر جائزہ لے رہے ہیں پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے فوری طور پر ایک ہنگامی منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں پاکستانی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کرے، مجرموں کو سخت سزا دی جائے، اور چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کو باورکراتا ہے کہ وہ سیکورٹی کی صورتحال پر گہری توجہ دیں، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنائیں، اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے، واقعہ میں 17 زخمی ہیں جنہیں شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے تصدیق کی کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جس میں غیر ملکیوں کو گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں چار پولیس اہلکار اور دو رینجرز اہلکار زخمی ہیں۔دھماکے کے وقت قریب سے چائینیز کانوائے گزر رہا تھا۔ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق دھماکے میں چائینیز کانوائے متاثر ہوا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں.

    دھماکے کے بعد جائے واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ کرائم سین پر کچھ سمجھ نہیں آرہا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئل ٹینکر میں آگ لگی اور پھر دھماکے سے نقصان ہوا۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی،سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہے، واقعے میں دہشتگردی اور تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،

    دھماکے میں زخمی خاتون تسلیم نے بتایا کہ وہ بیٹے اور پوتے کے ساتھ موٹر سائیکل پر گزر رہی تھیں، ان کے آگے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے۔ اچانک دھماکاہوا اور کچھ چیزیں انہیں آکر لگیں، بیٹا اور پوتا محفوظ ہیں،ابتداعی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایچ او ڈی ایمرجنسی ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ دھماکے کے 6 زخمی جناح اسپتال لائے گئے ہیں،

    واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ دیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی واقعے کی مذمت کرتے ہیں،واقعے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں، واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے،بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں،ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارتخانے سے قریبی رابطے میں ہیں ،

    پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا اوردھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا، پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی۔

    کراچی دھماکہ، بلاول کی مذمت،وزیراعلیٰ سند ھ سے کی رپورٹ طلب
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،پی پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، بلاول بھٹو زرداری نےدہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا.

    معصوم پاکستانیوں اور غیر ُملکی مہمانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونا افسوسنا ک ہے ۔حلیم عادل شیخ
    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ دھماکہ قابل مذمت ہے اور دھماکہ کرنے والے ناقابل ُمعافی ،معصوم پاکستانیوں اور غیر ُملکی مہمانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونا افسوسنا ک ہے ۔ ہمیں ایک قوم بنکر دہشتگردوں اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا ، دہشتگرد ُملک و قوم کے دُشمن ہیں۔ حُکومت متاثرین کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مُعاوضہ کا اعلان کیا جائے ۔

    کراچی دھماکہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق چینی شہریوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی.

    کراچی دھماکا،مولانا فضل الرحمان کا تحقیقات کا مطالبہ
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ برادر ملک چین کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، جے یو آئی برادر ملک چین کے غم میں برابر کی شریک ہے،بردار ملک چین سے تعزیت کرتا ہوں، واقعے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو فوری سزا دی جائے

  • پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

    پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی ہے اور پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق پولیس لائنز مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں مطلوب دہشت گرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،دوران تحقیقات گرفتار دہشت گرد نے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزم نے دیگر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، ملزم کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والے اسلحے و باورد کی میچنگ ہوئی ہے

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے ہنڈلرز کو بھی ٹریس کیا ہے، پولیس لائنز دھماکہ میں تاحال کسی پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔دھماکے کی پلاننگ افغانستان سے کی گئی ،پولیس لائنز پر حملہ خودکش تھا،خودکش حملہ آور کے آنے کو 300 کیمروں کی مدد سے ٹریک کیا ،اس سے خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو ٹریک کرنے میں آسانی ہوئی، پولیس لائنز حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کی زیلی تنظیم جماعت الاحرار نے کیا،خودکش دھماکا کرنے والا دہشتگرد اور گرفتار ملزم دونوں نے افغانستان میں تربیت لی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھما کے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا مسجد کے پُرانے حصےّ میں کوئی پِلر موجود نہ تھا مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں،

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکار شہید

    کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکار شہید

    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں کی موت ہو گئی،دھماکے سے پولیس وین مکمل تباہ ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد علاقے بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کچلاک میں پولیس گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے اڑایا گیا،ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں پشین کا رہائشی اے ایس آئی زین اللہ ترین اور کچلاک کلی آٹوزئی پولیس جوان محمد طاہر شہید ہوئے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،اور کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

  • نیو سبزی منڈی  کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    نیو سبزی منڈی کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیوریج نالے میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی کی چھت پر جا گری۔دھماکے سے بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا۔

  • پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے

    دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے،دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نےدھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے، جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیرداخلہ نےزخمی پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے.

  • ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سلنڈر دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں

    سلنڈر دھماکہ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک ہوٹل میں پیش آیا ،سلنڈر دھماکے میں بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو میئو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،پولیس حکام کے مطابق موچی گیٹ کے ہوٹل میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل، دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیص، 6 سالہ محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا

    شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا

    شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا

    زیرکی گرلز مڈل سکول کو شدت پسندوں نے آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا ،سکول میں سینکڑوں بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔دہشت گردوں نے سکول میں دیسی ساختہ بم نصب کیا جس سے سکول کی عمارت اور ملحقہ مکانات کی باؤنڈری وال کو نقصان پہنچا ہے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،

    کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی محسود نے مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیو میں سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو دھماکے سے اڑانے کی تجویز دی تھی،خفیہ کال میں ٹی ٹی پی کا سربراہ نور ولی محسود پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے اپنے خارجی دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے، خارجی نور ولی محسود دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے کہ کس طرح پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے اور ٹی ٹی پی کا نام بھی ظاہر نہیں ہونے دینا ،خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری سکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے اورذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے کہ اگر سیکیورٹی فورسز ہمارے گھر مسمار کر رہی ہیں تو ہم بھی سکول، ہسپتال اور سرکاری املاک کو مسمار کریں گے، پھر ایک دو سکول یا ہسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کیا جائے،ان دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے اُس پر عمل کر لو تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔

    دوسری جانب خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہو گئے ہیں،

     نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ 

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان