Baaghi TV

Tag: دھماکہ

  • نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    نیویارک: امریکی شہرنیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی،دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی : ” ڈیلی میل” کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزوردار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی ا جب تین مین ہول میں آگ لگنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا ایک قریبی رہائشی نے کہا کہ اس کے ‘پورے اپارٹمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا-جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں شام 7 بجے سے پہلے پیدل چلنے والوں کو کراس روڈ آف دی ورلڈ سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی


    پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ علاقے میں موجود 3 گٹروں میں گیس بننے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔


    نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کرٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دھماکے کےبعد لوگوں کوافراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بنوں:سی ٹی ڈی کی کاروائی میں5 دہشت گرد ہلاک

    ایف ڈی این وائی نے مین ہول کے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی لیکن حکام نے دھماکے کے بعد 229 ویسٹ 43 ویں اسٹریٹ پر کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح بلند پائی۔ بے بو اور بے رنگ گیس کی اعلی سطح، جو دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا موت کا باعث بن سکتی ہے، ممکنہ طور پر مین ہول میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں-

    گزشتہ سال  کے مقابلے شہر بھر میں مجموعی طور پر جرائم میں 44.13 فیصد اضافہ ہوا ہے، شوٹنگ کے متاثرین میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  • پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن :چند دن پہلے ریلوے ٹریکس پر حملوں کے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ پڈعیدن میں ریلوے ٹریک پردھماکے کی خبر آگئی
    پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔؎

    پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا، ریلوے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل خوف و ہراس پھیل گیا۔جمعرات کو ریل کی پٹڑی پر پہلا دھماکہ کوٹری خورشید کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ہوا جن سے پٹڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔

    خورشید کالونی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان آنے جانے والی ٹرینوں کو کوٹری اور بھولاری پر روک دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کے معائنے کے بعد آس پاس سرچ آپریشن کیا گیا اور ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کرایا۔بعد میں مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے 9 انچ ریلوے ٹریک ٹوٹ گ

  • کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشتگردی قرار

    کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشتگردی قرار

    کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جب کہ ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی۔

    اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری حیدرآباد بھولاڑی سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

    دوسری جانب ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا، ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز واقعے کی جگہ پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تاہم رینجرز و پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    یا د رہے کہ گزشتہ سال جون میں کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی سات بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں تھیں کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے آیا تھااور تین بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں ، حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور فائر مین معمولی زخمی ہوئے تھے ۔

    اس سے قبل گزشتہ سال ہی گھوٹکی کے قریب دو مسافرٹرینوں میں تصاوم کے باعث 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد جاں بحق ہوئے تھے ۔

  • سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق سکھر ،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی،اس آگ کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے

    سکھر سے پولیس ذرائع کے مطابق دکان میں لگنے والی آگ نے قریبی دو ہوٹلز اور دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد دکانوں میں آتشزدگی سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے لیکن ان پر حرارت کے سخت اثرات بھی مرتب ہوئے

    ادھر پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں ہونے والے زخمی افراد کو روہڑی اسپتال لے جایا گیا ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پینچ گئیں ،فائربریگیڈ گاڑیوں نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا

    پولیس کے مطابق آتشزدگی سے معمولی نقصان ہوا ہے ،گیس سلنڈر پھٹنے کے دہماکے کی آوازی دور تک سنی گئی ، واقعہ کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی ،

    ادھر ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں دبنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ واقعہ ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

    ایس ایچ او جھرک زاہد شیخ کا کہنا ہے کہ مزدور کوئلے کی کان سے کوہ نکال رہے تھے، تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

  • پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیےآج پشاور پہنچ گئے

    پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیےآج پشاور پہنچ گئے

    اسلام آباد:پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیے پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پشاورمیں مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے دو دن بعد تعزیت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں‌،

    جہاں مولانا فضل الرحمن نے تعزیت کرتے ہی اپنی توپوں‌کو رُخ حکومت کی طرف کردیا اور کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اقدام حکومت کو بچا نہیں سکتے جبکہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور عدم اعتماد کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔

    پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار پر خودکش حملہ کرنے والے خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور فنگر پرنٹ سے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔خیبر پختون خوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

    خودکش حملہ آور کے سہولت کار گرفتار
    پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ آور کو لانے والے کچھ سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں کو لانے والے رکشہ ڈرائیور تک پولیس نے رسائی حاصل کر لی ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد تربیت یافتہ تھا، واقعے کے بعد جائے وقوع اور اطراف میں جیو فسنگ بھی کی گئی۔

    خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے گئے جن سے اب اس کی شناخت کا دعویٰ سامنے آیا ہے، تاہم پولیس نے دہشت گرد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔

    گزشتہ روز پشاور پولیس کی جانب سے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لینے کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اپنے طریقۂ واردات سے کافی تربیت یافتہ لگ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے 3 سے 4 سال تک تربیت حاصل کی تھی۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    ’’مسجد کے گیٹ پر ایک کانسٹیبل مسلح، دوسرا غیر مسلح تھا‘‘انہوں نے بتایا کہ مسجد کے گیٹ پر چیکنگ کے لیے ایک کانسٹیبل غیر مسلح جبکہ دوسرا اسلحے سے لیس تھا۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سب سے پہلے مسلح کانسٹیبل کو نشانہ بنایا، پھر ڈیڑھ سیکنڈ میں دوسرے کانسٹیبل کو سینے پر گولی ماری۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ غیرمسلح کانسٹیبل سینے میں گولی لگتے ہی دوڑا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا امام بارگاہ کا دورہ
    دوسری جانب خیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ محمود خان نے امام بارگاہ آخوند آباد کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔کا کہنا تھا کہ مجرمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا دعویٰ
    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ پشاور خود کش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

    جمعے کے روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں نمازِ جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہو چکی ہے۔

    واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران سیاہ لباس میں ملبوس خودکش بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دھماکے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے

    پشاوردھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوارہے ، قصہ خوانی بازار بند ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد دھماکہ میں شہید ہونے والے 18 افراد کی کوہاٹی گیٹ پشاور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی

    پشاور دھماکے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر کے خاندان کے سات افراد شہید ہوئے ہیں جنکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،

    https://twitter.com/HassanSajid01/status/1499793579643965448

    سی ٹی ڈی نے دو مبینہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، حملہ آورنے پہلا فائرپولیس اہلکار پر کیا، تحقیقاتی ٹیم کو دھماکے کی جگہ سے 7 خول ملے ہیں حملہ آورنے 9 ایم ایم پستول استعمال کیا خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ زیادہ استعمال کیے گئے

    دوسری جانب پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ،مقدمے میں کہا گیا کہ خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد خود کش دھماکہ کیا ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

    دوسری جانب سانحہ پشاور اور شین وارن کا انتقال،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹریلوی پرچم سرنگوں ،کھیل کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج موسیقی بھی نہیں چلائی جائے گی

    قبل ازیں پشاور دھماکے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،ایوان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں،دہشت گردوں نے انسانیت پر حملہ کیا ہے،دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،

    تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پشاور دھماکے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے واقع کی تحقیقات کر کے قوم کے سامنے لائی جائیں اور ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور صوبائی حکومتوں کے کردار کے بغیر دہشت گردی کی جنگ جیتی نہیں جا سکتی اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائیں ۔ اس سلسلہ میں اگر دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کی ملوث ہونے کی بھی تصدیق ہوتی ہے تو جس ملک کی قوتیں اس میں ملوث پائی جاتی ہیں اُن سے بھرپور احتجاج کیا جائے اور اقوام عالم میں اس مسئلے کو اُٹھایا جائے تا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور ان قوتوں کے خلاف سفارتی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے خطے میں امن وامان کو یقینی بنایا جا سکے یہ ایوان واقع میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    پشاور دھماکے کے 2 اور زخمی دم توڑ گئے ،شہدا کی تعداد58ہوگئی،لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 45 زخمی زیر علاج ہیں، کچھ کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں

    سعودی عرب نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا گیا سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کاخون بہاناناقابل برداشت ہے، عبادت گاہوں پرحملے،دہشت گردی کیخلاف عزم غیرمتزلزل ہے سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

    پشاور دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی ہے ،داعش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جلیبیب کابلی نامی حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو قتل کیا اور بعد میں امام بارگاہ کے اندر داخل ہوکر خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سکرٹری ویمن ونگ افشاں حسین ایڈوکیٹ نے لیڈی ریڈنگ ھسپتال کا دورہ کیا،افشاں حسین ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز پشاور میں ھونے والے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی اور جلد صحت یاب ھونے کی دعا کی اس موقع پر وکلا برادری اور یوتھ میڈیا ٹیم کے عھدادار بھی موجود تھے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت

    پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید

  • پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    لاہور:پشاور دھماکا:دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم عمران خان کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد کی شہادت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ پشاور میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ اب ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں دہشت گرد کہاں سے آئے، ان کا پوری طاقت کے ساتھ پیچھا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تعزیت پشاور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید نے سکیورٹی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ملکی سیکورٹی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ امن وامان یقینی بنایا جائے۔

  • گھر میں دھماکے سے 11 اموات،قریبی مکان بھی ہل کر رہ گئے

    گھر میں دھماکے سے 11 اموات،قریبی مکان بھی ہل کر رہ گئے

    گھر میں دھماکے سے 11 اموات،قریبی مکان بھی ہل کر رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھر میں دھماکے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں

    واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا، بہار کے ضلع بھاگلپور کے علاقے تھانہ تاتار پور کی حدود میں رات گئے ایک مکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے اور 10 زخمی ہیں، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی وجہ سے قریبی کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا،

    جائے وقوعہ پر پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پورے علاقے میں آواز سنی گئی،دھماکے سے دو منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا ہے جبکہ قریبی مکان بھی ہل کر رہ گئے ہیں، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) سجیت کمار، ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بابو رام موقع پر پہنچے، دھماکے میں 11 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ،مرنے والوں میں گنیش منڈل عرف گنیش سنگھ (60) اور نندنی (30) کی شناخت کی گئی ہے باقی مرنیوالے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، زخمی بھی نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کا تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس قریبی علاقوں میں تلاشی لے رہی ہے ،پولیس کے مطابق یہاں پٹاخے بنانے والی فیکٹری ہو سکتی تھی تا ہم ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں کیا ہوتا تھا اور دھماکہ کیسے ہوا؟

    لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

    بارود کے کارخانے میں دھماکہ، چھ خواتین زندہ جل گئیں،15 زخمی

  • کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد شہید، 25 زخمی

    کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد شہید، 25 زخمی

    کوئٹہ:لوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا کے باعث ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں پانچ افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

     

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 25 فروری کو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 23 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز نے 18 فروری کو بلوچستان کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    کوئٹہ میں 7 فروری کو سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 2 فروری کو دہشت گردوں کی جانب سے نوشکی اور پنجگور میں واقع سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دو علیحدہ علیحدہ حملے کیے گئے تھے۔

  • لسبیلہ:ویگو گاڑی میں دھماکہ ،آغا حبیب شاہ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار زخمی

    لسبیلہ:ویگو گاڑی میں دھماکہ ،آغا حبیب شاہ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار زخمی

    حب : حب میں ویگو گاڑی میں دھماکہ، تین افراد زخمی ہو گئے،تینوں افراد کو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی:حب دھماکے میں زخمی آغا حبیب شاہ جاں بحق جبکہ ان کے محافظ لیویز اہلکاران چنگیز اور مقبول زخمی ہیں-

    ایس ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بتایا کہ دھماکہ ویگو گاڑی میں ہوا ہے دو لیویز فورس کے اہلکاران بھی زخمی ہیں یہ ویگو گاڑی آغا حبیب شاہ کی ہیں حب شاکر ہوٹل کے سامنے ویگو گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے-

    مشیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے لسبیلہ دھماکے میں بی اے پی کے سینئر رہنما آغا جبیب شاہ کی شہادت کی شدید الفاظ۔میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ آغا حبیب شاہ کی بلوچستان اور پاکستان کے لئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں-

    میر ضیا لانگو نے کہا کہ ان کی شہادت نے بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جاری جہد کو تواناں کر دیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو نست و نابود کر دیں گے-

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

    مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی کہا کہ تمام سیکورٹی ادارے واقعہ میں۔ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں ملوث عناصر قانون کہیں۔نہیں چھپ سکتے جلد گرفت میں ہونگے-

    مشیرداخلہ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کیں جائیں،دعا ہے اللہ تعالی شہید آغا حبیب شاہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے-

    بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 اشتہاری ملزمان ہلاک