Baaghi TV

Tag: دھماکے

  • سوات:سی ٹی ڈی تھانے میں  ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

    سوات:سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

    سی ٹی ڈی (کبل) میں تباہ شدہ عمارت میں ناکارہ بارود تلف کرنے کے لئے پاک فوج شب و روزکوشاں ہے،

    پاک فوج کے تکنیکی ماہرین اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ناکارہ بارود کی تلفی میں سرگرم ہیں،پاک فوج کے تکنیکی ماہرین، امدادی اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے برق رفتاری کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ٹی ڈی عمارت کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کو کلیئر کر دیا ،متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ کلیئرنس کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے،متاثرہ عمارت کے 70 فیصد حصہ کو مکمل کلیئر کر دیا گیا ،کلیئرنس کے عمل کے دوران عمارت میں دبی ہوئی پانچ گاڑیوں کو بھی نکال لیا گیا .کٹھن اور پُر خطر صورتحال میں پاک فوج کی امدادی، ریسکیو اور انجینئرز کے ماہرین اپنی ہر ممکنہ کوششوں سے عمارت کو کسی بھی مزید خطرے سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ سلسلہ مکمل کلئیرنس تک جاری رہیگا

    سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے- مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او اکرام خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل ہیں۔

    کبل دھماکہ: سی ٹی ڈی تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا. تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوات کے کبل سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے میں جاں 18 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہوگئے تھے جاں بحق ہونے والے افراد میں 11 پولیس اہلکار، ایک خاتون، 4 زیر حراست قیدی بھی شامل تھے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کی، جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، مال خانےمیں گولہ بارود کو آگ لگ گئی،دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں …

    رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جس میں 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد پڑا تھا جو دھماکوں سے پھٹ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں تفتیش کیلئے لائے گئے دو مشتبہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے رپورٹ کے مطابق مال خانے میں مارٹر گولے ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز پڑے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کبل سی ٹی ڈی تھانہ محفوظ ترین جگہ پر واقع تھا، تھانے سے پہلے دو سکیورٹی چیک پوسٹیں ہیں۔

    تھانے میں کسی کے داخلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، پہلا دھماکہ 8 بجکر 20 منٹ جبکہ دوسرا دھماکہ 8 بج کر 25 منٹ پر ہوا، پہلے معمولی دھماکا ہوا جبکہ دوسرے دھماکے سے تمام بارودی مواد پھٹ گیا۔

    وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنراورگورنرخیبرپختونخوا کو عہدوں سےہٹانے کیلئے درخواست دائر

    دریں اثناآئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا دہشت گردی کا نتیجہ نہیں بلکہ تھانے کے اندر موجود بارودی مواد پھٹا تھا، دھماکے میں غفلت اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

  • افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ

    افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ

    کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کے دوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ابتدائی طورپر14 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ، حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز افغان دارالحکومت میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جب لوگ نماز ظہر سے باہر نکل رہے تھے، تاہم ابھی تک درست ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

     

     

    یہ دھماکہ حالیہ مہینوں میں نماز جمعہ کے دوران مساجد میں ہونے والے مہلک سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

     

     

    کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نماز کے بعد جب لوگ مسجد سے باہر نکلنا چاہتے تھے تو دھماکہ ہوا۔تمام ہلاکتیں عام شہری ہیں، ابھی تک صحیح تعداد واضح نہیں ہے۔

    یہ دھماکہ وزیر اکبر خان میں ہوا، جو پہلے شہر کے ‘گرین زون’ کا گھر تھا، بہت سے غیر ملکی سفارت خانے اور نیٹو کا مقام تھا، لیکن اب حکمران طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

    5 ستمبر کو کابل میں روسی سفارت خانے کے دو عملے سمیت چھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک خودکش بمبار نے سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، اس دھماکے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔

    حالیہ مہینوں میں نماز جمعہ کے دوران مساجد میں کئی مہلک دھماکے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ نے قبول کی ہے۔تاہم، گزشتہ سال طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تشدد میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

  • کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:امن وامان کی خراب صورتحال اور ہرروزدھماکے ،شہر قائد میں دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ رونما ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ پیش آیا، اس بار ایک موٹر سائیکل بم دھماکے کے ذریعے کراچی کے باسیوں کو ہدف بنایا گیا، اس صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں، ہمیں ہر صورت میں اس دہشت گرد گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کے امن کی ہم سب نے قیمت ادا کی ہے، اب ایک بار پھر شہر اور شہریوں کو کسی صورت یرغمال بننے نہیں دوں گا۔

    گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، جس میں وزیر اعلیٰ کی طلبی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکا کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو تھوڑا وقت دیں، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صدر اور یونیورسٹی واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں، ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 3 اہل کار شامل ہیں، یہ دھماکا اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا، پولیس موبائل، رکشہ اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

    بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا، بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی:مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات

    کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات

    دبئی :کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات نے اپنا سخت ردعمل دے دیا ، اطلاعات کے مطابق برادراسلامی ملک عرب امارات کی طرف سے پاکستان کے مرکزی شہر کراچی میں ہونے والے خودکُش حملے کے بارے میں کہاہے کہ وہ اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے

    عرب امارات نے کہا ہےکہ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تعلیمی عملے اور طلباء کی ہلاکت اور زخمی ہوئے، عرب امارات کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان اور چین کے غم میں برابر کا شریک ہے

    گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

     

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ جامعہ کراچی حملے میں خودکش بمبار خاتون کے اصل گھر کا سراغ لگالیا گیا، گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع گھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے کارروائی کی ، گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گھرسے لیپ ٹاپ اوردیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بمبارکی بہن اسما کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شاری بلوچ کے سات بہن بھائی ہیں جب کہ بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم خودکش بمبار خاتون کے گلستان جوہر میں واقع فلیٹ پر پہنچی تھی اور فلیٹ کی تلاشی کے بعد فلیٹ کو سیل کردیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ خاتون خودکش حملہ آور نے فلیٹ چار سال قبل کرائے پر لیا تھا، خاتون کی کسی پڑوسی سے ملنا یا بات چیت نہیں تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں صرف ضرورت کا سامان ہے، کوئی فرنیچر نہیں، فلیٹ میں کئی کئی روز تک تالا لگا رہتا تھا۔

  • کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

    اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا

    کابل میں پہلا دھماکہ ٹریننگ سینٹر کے باہر ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ اسکول کے قریب ہوا جب طلبا باہر آرہے تھے،تیسرا دھماکا بھی اسی وقت سکول کے قریب ہوا-

    روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    افغانستان کے وزیر داخلہ نے، عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی-

    کابل کے کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ ‘ایک ہائی سکول میں تین دھماکے ہوئے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

  • سیالکوٹ دھماکے کہاں کیسے ہوئے؟، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سب بتا دیا

    سیالکوٹ دھماکے کہاں کیسے ہوئے؟، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سب بتا دیا

    سیالکوٹ دھماکے کہاں کیسے ہوئے؟، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سب بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں ہونیوالے پراسرار دھماکوں پر پاک فوج کا موقف آگیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی، گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثاتی طور پر لگی،موثر اور بروقت رسپانس کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا ،آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں دھماکے ہوئے ہیں اور آگ لگ گئی ہے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی گئی ہے، دھماکوں کے بعد آگ کے شعلے بھی دکھائی دیئے، دھماکے آج صبح چھ بجے کے قریب ہوئے جس کے بعد سے مسلسل آگ لگی ہوئی ہے، سیالکوٹ کا شہر محفوظ ہے، مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں جن کی تصدیق نہیں ہو سکی، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ سیالکوٹ کے شہر کے قریب دیہات بلانوالہ میں ممکنہ طور پر آتشبازی کے گودام میں آگ لگ گئی آتشگیر مادہ پھٹنے سے دھماکوں کی آواز دور دور تک سُنائی دے رہی ہے تا ہم اب پاک فوج کے ترجمان نے صورتحال واضح کر دی ہے

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملازمت کے نام پر خواتین سے زیادتی،تحقیقات میں اہم پیشرفت

  • ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    اسلام آباد: ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔