Baaghi TV

Tag: دھند

  • ائیر پورٹس دھند اپ ڈیٹ،انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس دھند اپ ڈیٹ ،لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی تاخیر کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ 1200 میٹر اور کمی کا رحجان ہے تاخیر کا شکار بین الاقوامی آمد پروازوں میں پی اے 475 ریاض لاہور دن 12:20 کے بجائے رات 1 بجے متوقع ہے،پی اے 411 دبئی لاہور رات 09:10 کے بجائے صبح 05:45 پر متوقع ہے-

    جبکہ تاخیر کا شکار بین الاقوامی روانگی پروازوں میں پی اے 410 لاہور۔دبئی روانگی دن 01:10 کے بجائے رات 11 بجے متوقع اور پی اے 472 لاہور جدہ روانگی دن 04:35 کے بجائے رات 11:59 پر متوقع ہے-

    عالوہ ازیں پی اے 430 لاہور ابوظہبی روانگی رات 12:35 کے بجائے صبح 09:15 پر متوقع ہے جبکہ ای ار 525 لاہور کراچی رات 08:15 کے بجائے رات 11 بجے متوقع ہے-

    پشاور ائرپورٹ پر ہلکی بارش کے ساتھ حد نگاہ 5000 میٹر ہے ایئر لائنز کے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی،
    ایئر بلیو پی اے 631،ابوظہبی-پشاور صبح 9:30 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی،جبکہ پی آئی اے پی کے 728ریاض-پشاور دوپہر 03:30 کے بجائے رات 09:30 بجے پہنچی-

    پی آئی اے پی کے 258 شارجہ۔پشاور شام 06:05 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی ایئر بلیو پی کے 630 پشاور۔ابوظہبی صبح 10:30 بجے کے بجائے رات 08:30 بجے روانگی ہوئی،

    پی آئی اے پی کے 735 پشاور جدہ روانگی شام 5 بجکر 15 منٹ کے بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ فیصل آباد ایرپورٹ پر حد نگاہ 1000 میٹر اور کمی کا رحجان ہے اور ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر ہے جبکہ رات 11:30 بجے تک ناقص حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے-

    براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں جبکہ فلائٹ انکوائری کیلئے مندتجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں-
    114
    0800 00114
    111 222 114

  • لاہور، سردی کی شدت میں اضافہ، شدید دھند،گھروں میں گیس غائب

    لاہور، سردی کی شدت میں اضافہ، شدید دھند،گھروں میں گیس غائب

    سردی کی شدت میں اضافہ پر گیس غائب، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کے متعدد علاقے گیس سے محروم، کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے، :گیس نہ ہونے پر شہری ناشتہ اور کھانا بنانے سے محروم رہے، اعوان ٹاؤن،اچھرہ، مسلم ٹاون، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا.ریواز گارڈن، ساندہ،ہربنس پورہ،صدد،مغلپورہ ،گڑھی شاہو میں شہری گیس سے محروم رہے، ایس این جی پی ایل حکام کا دعوی ہے کہ شہر میں کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جارہی ہے،شہر میں ٹیل اینڈ صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے

    دوسری جانب لاہور میں گزشتہ روز کی نسبت فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آیا، لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس 235 ریکارڈ کی گئی، لاہور میں سب سے زیادہ 505 اے کیو آئی شملہ پہاڑی چوک میں ریکارڈ کی گئی کوٹ لکھپت، فیروز پور روڈ، خانہ سلیم روڈ شہر کے آلودہ علاقوں میں شامل ہیں

    خانیوال شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، شدید دھند کے باعث ٹریفک اور ریلوے ٹرین تاخیر کا شکار ہے منچن آباد اور گردونواح میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر، مسافر پریشان ہیں فورٹ عباس، شہر اور چولستان میں شدید دھند پائی گئی ہے، جہانیاں:شہر اور گردو نواح میں شدید دھند پائی گئی ہے، دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا کوئٹہ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی06ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، ژوب میں کم سے کم منفی 01جبکہ بارکھان میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت میں کم سے کم10جبکہ پنجگورمیں صفر ڈگری سینٹی ریکارڈ کیاگیا، گوادر میں کم سے کم 10،اوڑمارہ اورجیونی میں کم سے کم07 جبکہ پسنی میں 13ڈگری سینٹی گریئڈ ریکارڈ کیا گیا،

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • پنجاب میں شدید دھند،موٹروے کئی مقامات سے بند

    پنجاب میں شدید دھند،موٹروے کئی مقامات سے بند

    لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے-

    ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے-

    عمران خان کی نالائقی کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،وزیر…

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں شور کوٹ تک موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سےروہڑی تک بند کر دی گئی ہے ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر ہقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاے

    ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130
    کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں-

    تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت

  • شدید دھند،چوری ڈکیتی میں اضافہ،پیٹرولنگ بڑھانے می استدعا

    شدید دھند،چوری ڈکیتی میں اضافہ،پیٹرولنگ بڑھانے می استدعا

    قصور
    ضلع قصور شدید دھند کی لپٹ میں،چورو ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ،پیٹرولنگ میں اضافے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور شدید دھند کی لپٹ میں جس کے باعث سردی میں اضافے کیساتھ ساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کیساتھ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
    آج صبح سویرے دو موٹر سائیکل سوار قصور رائیونڈ روڈ بمقام کھارا موڑ پہ مزدا و ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے
    شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے جس کے باعث ایکسیڈنٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے نیز دھند کے باعث چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ محفوظ ہو کر سڑکوں پہ سفر کر سکیں

  • دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے

    دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے

    لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق خیرپور جوسو گوٹھ کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث حادثہ پیش آیا ، انڈس ہائی وے پر دھند تھی او رحد نگاہ صفر تھی، اسی دوران کار اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے ہیں، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر، جب کہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا آلودہ ترین شہروں میں چوتھے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

     عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دی

  • شہر قائد میں دھند کا راج ،سردی میں اضافہ ہونےلگا

    شہر قائد میں دھند کا راج ،سردی میں اضافہ ہونےلگا

    کراچی:شہر قائد کے میدانی و مضافاتی علاقوں میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور شہر میں تھر کی جانب سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس وقت شہر قائد میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 کلو میٹرتک محدود رہے گی۔ کراچی کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئیں ہیں تاہم مطلع آج صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 5.20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوامیں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور اس وقت دوسرے جبکہ کراچی چھٹے نمبر پرآگیا ہے ۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہوراورکراچی دونوں کی فضا شدید مضر صحت قرار دی جارہی ہے لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 214 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کراچی کی فضا میں آلودگی کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی شہر کا شمار اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کہ فہرست میں سب سے اوپر آگیا ہے کیونکہ دہلی شہرکی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 266 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

     

    ائیر کوالٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے بطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےجبکہ301 سےزائد درجہ خطرناک ترین آلودگی کوظاہر کرتا ہے جو انتہائی حد تک مضر صحت ہے۔

    اس حوالے سےایئر کوالٹی انڈیکس کےماہرین صحت نے کی شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں اور دمہ اور سانس کے مریض خصوصی طورپراحتیاط کریں

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہورموٹروے ایم ٹوکو شیخوپور تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں انہوں نے مزید کہا کی تیز رفتاری سے پرہیزکرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

    روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر کےموٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ائیر کوالٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹائون ہال، مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 115، ٹائون شپ میں 102 ائر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کرول گھاٹی میں اے کیو آئی 439 رہا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ، شہری سورج دیکھنے کو ترس گئے

    محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہربے مثال سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں بھی روئی کے گالے گریں گے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی حصوں میں مزید بارش ہو گی۔پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے جبکہ پوٹھوہار کے کچھ علاقوں اوراسلام آباد میں بوندا باندی ہوگی

    خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج اورکل ہلکی بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اورکالام میں برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی سفید موتیوں کی برسات ہوگی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08، استور منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردو منفی 05،پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کم سے کم درجہ حرارت(C°):
    اسلام آباد 03
    لاہور07
    کراچی14
    پشاور 06
    کوئٹہ 04
    مظفر آباد 04
    گلگت 02
    مری 00
    فیصل آباد08
    ملتان07
    سری نگر01
    جموں 09
    لہہ منفی13
    اننت ناگ منفی 01
    پلوامہ منفی 04
    شوپیاں منفی 03
    بارہ مولہ منفی 04

  • لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔۔ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ہونے کے باعث گزشتہ 11 گھنٹوں سے لاہور ایئرپورٹ بند ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جونہی دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

    ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ‏لاہور جہاں دھند میں اضافے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اوراسی وجہ سے ‏ائیر بلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 412صبح 9بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانےو الی پرواز 621دوپہر 1:30تک تاخیر کا شکار‏ہے اور ایسے ہی پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 789صبح 9:30تک تاخیر کا شکارہے

  • ٹھوس لائن و دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

    ٹھوس لائن و دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

    قصور
    برسات کے بعد دھند کا سلسلہ تیز،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہونے سے حادثات میں اضافہ،سڑکوں پر ٹھوس لائن ( پیلی پٹی ) نا ہونے سے بھی مشکلات میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع میں برسات کے بعد دھند کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث حد نگاہ بمشکل ایک سے تین میٹر تک رہ گئی ہے
    شدید دھند اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث حادثات میں و چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایا اضافہ ہو گیا ہے
    نیز سڑکوں پر ٹھوس لائن یعنی پیلی پٹی نا ہونے کی بدولت بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسی پیلی پٹی کے باعث سڑک کے اختتامی کنارے کا پتہ چلتا ہے مگر انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت ضلع کی چند ایک سرکوں پر ہی پیلی پٹی موجود ہے باقی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں پیلی پٹی سے محروم ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سڑہوں پر پیلی پٹی لگانے اور وارداتوں کے پیش نظر پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیاسی منظر نامے پر شدید دھند، کون حکومت گرائے گا کون بنائے گا؟

    سیاسی منظر نامے پر شدید دھند، کون حکومت گرائے گا کون بنائے گا؟

    سیاسی منظر نامے پر شدید دھند، کون حکومت گرائے گا کون بنائے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کی اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے گھر جانے کے کیا امکانات ہیں، نئے الیکشن کب متوقع ہیں، سیاست کا کیا کھیل چل رہا ہے، موسم میں دھند کی طرح سیاسی منظر نامے پر بھی دھند چائی ہوئی ہے، کون حکومت گرائے گا اور کون حکومت بنائے گا کے ساتھ ساتھ مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بد قسمتی یہ ہے کہ تمام مسائل کی جڑ اسٹیبلشمنٹ کو قرار دینے والی تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ساتھ ساتھ حکومت کے حواری یہ بیان دے رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ اس حوالے سے کئی خدشات ہیں۔ کیونکہ اگر عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع مل گیا تو وہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں، اہم عہدوں پر اہم تعیناتیوں کے بعد وہ اگلے الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور اگر آپ اس وقت حکومت کی بھاگ دوڑ پر نظر ڈالیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تحریک انصاف کی حکومت کو اگلے پانچ سال کے لیے دوبارہ لانے کے لیے لگ رہی ہے۔جبکہ اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کی خبریں دینے والوں کا کہنا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل اس سیٹ اپ کو اڑانے کے لیے نہیں بلکے اگلے سیٹ اپ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کتنی بڑی بدنصیبی ہے کہ قانون بنانے والے خود قانون شکن بنے ہوئے ہیں، جمہوریت کی بقا کا نعرہ مارنے والے خود جمہوریت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ ان کے لیے طاقت کا حصول عوام نہیں بلکے کوئی اور طاقت ہے اور ایسی حکومتیں کیا کبھی عوامی توقعات کو پورا کر سکتی ہیں لیکن بڑی ڈھٹائی سے عوام کے ساتھ دھوکہ کر کے ان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر تمام پارٹیاں اس تگ و دو میں ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اقتدار کی سیڑھی پر چڑھ جائیں چاہے اس کے لیے انہیں کسی کی بھی قدم بوسی کیوں نہ کرنی پڑے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبریں باہر لانے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ بااثر سیاسی دھڑے اور امیدوار جو کسی بھی پارٹی کے بغیر اپنے حلقوں میں جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہوا کا رخ دیکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ