Baaghi TV

Tag: دھند

  • پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی

    پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی

    اسلام آباد:پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔

    موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام کو ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کواحتیاطی تدابیر اخیتار کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹ استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

    بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔محکمہ مو سمیات نے 2 جنوری سے 6 جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللّٰہ، نو کنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی، چمن میں شدید برف باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے دوران سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ:پروازیں معطل کرنا پڑگئیں

    لاہور ایئرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ:پروازیں معطل کرنا پڑگئیں

    لاہور:لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن کو پروازیں معطل کرنا پڑگئیں ہیں ، ادھر اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ میں حد نگاہ سو میٹر سے نیچے آگئی ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا آپریشن جزوی متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 406 کو واپس موڑ دیا گیا اور پرواز پی ایف 145 کو بھی واپس کراچی اتار دیا گیا ہے۔ٹورانٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 790 کو بھی اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔

    ادھر لاہور:پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے علاوہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور رشکئی سے پشاور تک موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔

     

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا بسیرا، بعض مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے تمام شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں، شدید دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں دھند نے مناظر دھندلا دیئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دھند کے سبب موٹروے بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ لاہور سے سمندری اور پنڈی بھٹیاں تک موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    لاہور ائیر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، دس سے زائد پروازوں کے مسافروں کو شیڈول متاثر ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • لاہور: دھند اور سموگ کے باعث  ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: دھند اور سموگ کے باعث ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور اور گردونواح میں دھند اور اسموگ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح سے متاثر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : لاہورایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث حدنگاہ 50 میٹر رہ گئی لاہور ایئرپورٹ کو دھند کے باعث رات 8 بجے بند کیا گیا تھا دھند کے باعث لاہور سے 5 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کی گئیں جبکہ 17 فلائٹس کے اوقات کارتبدیل کیے گئے۔

    لاہور سے گلگت جانےوالی پرواز پی کے609 اور گلگت سے آنےو الی پرواز پی کے 610 کو منسوخ کردیاگیا شارجہ سے آنیوالی پرواز پی کے 186 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کو بھی منسوخ کردیاگیا۔

    شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 اور ابوظہبی جانیوالی پرواز پی اے 430 بارہ بجے روانہ ہوگی ، قطرایئر لائنز پرواز کیو آر 621 سوا بارہ بجے روانہ ہو گی ،ٹورنٹو جانیوالی پرواز دوپہر 2 بجے لاہور سے روانہ ہوگی-

    استنبول لندن جانیوالی برٹش ایئر کی پرواز بی اے 258 دوپہر سوا ایک بجے روانہ ہوگی ،لندن جانیوالی برٹش ایئر کی پرواز بی اے 258 دوپہر سوا ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ ترکش ایئرویز کی پرواز ٹی کے 714 سوا 4 بجے لاہور پہنچے گی-

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائنز انتظامیہ نے فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر سے متعلق مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی تھی۔

  • لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

    لاہور سے روانہ ہونے والی اور لاہور آمد والی والی بعض پروازیں اب اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔ آج مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9716 اب مدینہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز ہی کے 9743 اب اسلام آباد سے مدینہ کے لئے روانہ ہو گی۔ 16 دسمبر کو جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9712 اب اسلام آباد پہنچے گی۔ 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی۔

    16 دسمبر کو لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی۔ 16 دسمبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ آج لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث فضائی آپریشن بند ہو نے کی وجہ سے متعدد فلائٹس تاخیر سے پہنچیں جبکہ کچھ فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 بھی 8 گھنٹے تاخیر سے لاہورپہنچی-

    دوسری جانب دبئی اور جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لاہورائیرپورٹ لینڈنگ سے روکا گیا لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 دن 2بجے تک جبکہ ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی دن 1 بجے تک تاخیر کا شکار ہے- مسقط اور شارجہ سے لاہور آمدورفت کی پروازیں منسوخ ہو گئیں

    واضح رہے کہ لاہور میں دھند ہے حد نگاہ صفر ہے دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے

  • لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث  فضائی آپریشن متاثر

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث فضائی آپریشن متاثر

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث بند کیا گیا فضائی آپریشن موسم بہتر ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث فضائی آپریشن بند ہو نے کی وجہ سے متعدد فلائٹس تاخیر سے پہنچیں جبکہ کچھ فلائٹس منسوخ ہو گئیں-

    استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 بھی 8 گھنٹے تاخیر سے لاہورپہنچی-

    پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

    دوسرری جانب دبئی اور جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لاہورائیرپورٹ لینڈنگ سے روکا گیا لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 دن 2بجے تک جبکہ ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی دن 1 بجے تک تاخیر کا شکار ہے-

    مسقط اور شارجہ سے لاہور آمدورفت کی پروازیں منسوخ ہو گئیں –

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی…

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی-

    دوسری جانب : پنجاب کی اہم شاہراہوں پر دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔

    کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر…

    ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں-

    عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

  • پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

    پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 3 کو مختلف مقامات پر جبکہ ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کی اہم شاہراہوں پر اس وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی…

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں

    ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج صبح کے وقت اسموگ اور دھند میں اضافہ کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

    فواد چوہدری کا کڑوا سچ سن کر شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے

  • کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی

    کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی

    کراچی:کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں صبح سویرے بہت بڑی موسمیاتی تبدیلی کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

    سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

    فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔

    ادھرملک بھرمیں سموگ میں کچھ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، لاہوراور گردونواح کے علاقوں میں صورت حال قدرے بہتر ہےاورامید کی جارہی ہےکہ اگلے چند دنوں تک صورتحال مزید بہترہوجائے گی

    ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلیاں ایسے ہی جاری رہیں تو پھراس بات کا امکان ہے کہ جب تک موسم میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک پروازیں لیٹ ہوسکتی ہیں لیکن اس میں پہلی ترجیح مسافروں کی صحت اورحفاظت ہے اس لیے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

  • دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار

    دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں دھند میں لوگوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا،دو ڈاکو لوگوں نے پکڑ لئے جبکہ 4 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن و گردونواح میں خوف کی علامت حمزہ ڈکیت گینگ کے دو افراد کو عوام نے حاجی پارک میں قابو کر لیا جو کہ شہری کو لوٹنے لگے تھے شہریوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کیا مگر دھند کا فائدہ اٹھاتے ھوئے گینگ کا سرغنہ حمزہ ماچھی ولد بوٹا ماچھی سکنہ مانسنگھ والا دیگر 4 ساتھیوں کے ھمراہ فرار ھو نے میں کامیاب ہو گیا
    پولیس نے موقع پر جا کر حمزہ ڈکیت گینگ کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بھاگنے والے دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے

  • دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست

    دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست

    قصور
    چار روز سے دھند کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،حادث و کرائم میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ دنوں سے رکا ہوا دھند کا سلسلہ دوبارہ پچھلے چار دنوں سے شروع ہو گیا ہے
    شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے دھند بڑھنے کی بدولت سڑکوں پر حادثات بڑھنے کیساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم زیادہ مسئلہ قصور کے گردونواح نواح کے دیہات سے آنے والے دفتری افراد و طالبعلموں کو ہے جنہوں نے صبح سویرے سفر کرنا ہوتا ہے جنہیں دھند کے باعث سڑک پر حادثات کیساتھ لٹنے کا بھی ڈر رہتا ہے
    لوگوں نے دھند کے دنوں میں ڈی پی او قصور سے سڑکوں پر پیٹرولنگ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

    غنی محمود قصوری
    باغی ٹی وی

  • مسافر کوچ ٹول پلازے سے جا ٹکرائی

    مسافر کوچ ٹول پلازے سے جا ٹکرائی

    قصور
    دھند کے باعث مسافر کوچ کھڈیاں ٹول پلازہ سے ٹکڑا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نا ہوا
    تفصیلات کے مطابق آج صبح سے قصور اور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت قصور سے آنے والی ایک مسافر کوچ کھڈیاں خاص ٹول پلازہ سے ٹکڑا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نا ہوا مسافروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں
    حادثہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دی