قصور
شہر و گردو نواح میں شدید دھند کی لہر
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں شدید ترین دھند کی لہر برقرار ہے شہر کے علاوہ کھلے علاقوں دھند کی شدت زیادہ ہے جس سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے
دھند کی بدولت مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے خاص طور پر دور دراز کے دیہات وغیرہ سے سکول و آفس آنے والے حضرات کو شدید پریشانی ہوتی ہے
دھند کے باعث چند ایک حادثے بھی پیش آئے ہیں
چند دن تک مذید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے
Tag: دھند

شدید دھند کا راج

دھند کا سلسلہ برقرار حد نگاہ انتہائی کم
قصور
شدید دھند کا سلسلہ جاری حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں انتہائی زیادہ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے دھند کے باعث لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی مقامات پر دھند کے باعث حادثات بھی پیش آئے سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں سے فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دو چار دن تک دھند کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
شدید ترین دھند کار مکمل تباہ
قصور
شدید دھند کا سلسلہ جاری حادثات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے قصور اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جو کہ پچھلے 3 دن سے شدت اختیار کر گیا ہے جس سے ہر روز کئی حادثات رونما ہو رہے ہیں گزشتہ رات رائیونڈ سے قصور آتی ہوئی گاڑی ڈرین راءو خان والا پر دھند کے باعث سڑک سے نیچے درختوں سے ٹکرا گئی اور مکمل تباہ ہو گئی جس میں سوار اکیلا نوجوان معمولی زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا تھا عینی شاہدین کے مطابق دھند شدید ترین تھی اور گاڑی کی رفتار بھی بہت تیز تھی اور آگے سڑک پر کھڈے بھی تھے جس سے کار سوار سے گاڑی بے قابو ہو کر درختوں سے جا ٹکرائی مگر قابل تشویش بات یہ ہے کہ گاڑی کی دونوں نمبر پلیٹیں گاڑی کیساتھ نہیں ہیں لوگوں نے گاڑی اٹھا کر نزدیکی پیٹرول پمپ پر پہنچا دی ہےشدید دھند کا راج
قصور
شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج
تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں شدید ترین دھند پڑی ہے شہر قصور میں دھند کم ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر دھند بہت زیادہ ہے جس کی بدولت گاؤں دیہات سے آنے والے طالبعلموں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
شدید دھند سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے ٹوٹی اور کم چوری سڑکوں کی بدولت دھند سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں
سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں کو اپنی سواریوں پر دھند میں استعمال ہونے والی فوگ لائٹس لگانے کا مشورہ دیا ہے اور اوورٹیکنگ سے مکمل احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے


