Baaghi TV

Tag: دہشت

  • دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، یہ خطرہ علاقائی عدم استحکام کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی نیوی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بیان کے مطابق عراقی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    اس موقع پر سپہ سالارکا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انسداد دہشتگردی کی جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا ادراک ہے، دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، دہشتگردی کا خطرہ علاقائی عدم استحکام کی صلاحیت رکھتا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بہترین اور مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

  • جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں ایک خفیہ کمین گاہ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے

    اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی کے نواحی علاقے کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد ہوا۔

     

    برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے میں سب مشین گنز، RPG-7، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہے۔

    ادھر کل خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔