Baaghi TV

Tag: دہشت گردی

  • سندھ حکومت شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    سندھ حکومت شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    اسلام آباد: سندھ حکومت قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی اور ساتھی مجرمان کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے شاہ رخ جتوئی پر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت کردی کہا کہ جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کی دفعات برقرار کیسے رہ سکتی ہے؟-

    شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے کہا کہ شاہ رخ کے خلاف دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا، سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کا فیصلہ واضح ہے، راضی نامہ ہونے کے باوجود شاہ رخ جتوئی 8 سال سے جیل میں ہے۔

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کیا دہشت گردی کی دفع الگ سے برقرار رہ سکتی ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ لطیف کھوسہ نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کے خلاف اصل کیس تو 302 کا تھا، جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کیسے برقرار رہ سکتی ہے؟ اگر شاہ زیب صرف زخمی ہوتا تو دہشتگردی کی دفعہ بھی نہ لگتی۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون میں کہاں لکھا ہے کہ راضی نامہ نہیں ہوسکتا ؟ وکیل شاہ رخ جتوئی نے کہا کہ اگر عدالت یہ قرار دے تو بہت لوگوں کا بھلا ہو جائے گا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت ایسا کوئی فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، دہشت گردی اور قتل دو الگ الگ جرائم ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ دہشت گردی کے کیس میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا سڑک پر کسی کو کلاشنکوف سے قتل کرنا دہشت گردی نہیں ہوگی؟ اس پر پراسیکیورٹر جنرل نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں یہ دہشت گردی ہے لیکن عدالتی فیصلے کے مطابق نہیں ہے، شاہ رخ جتوئی 17 سال کا بچہ تھا رات گیارہ بجے گلی میں واقعہ پیش آیا، مقتول کے اہل خانہ راضی نامہ کرکے آسٹریلیا منتقل ہو چکے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو سوال اٹھائے ہیں ان پر فریقین کو مزید تیاری کا موقع دیتے ہیں، ضروری ہوا تو عدالتی معاون مقرر کرکے لارجر بنچ کی درخواست بھی کریں گے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    قبل ازیں رواں ماہ جنوری میں کراچی کے پوش علاقے میں 2012 میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا۔

    شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہےجہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان…

  • اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار
    سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کراچی نے اورنگی ٹاون میں اہم کارروائی کی ہے

    اورنگی ٹاون سال2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار مبینہ دہشتگرد عبدالمطلب عرف سہیل عرف ولی کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2014 میں افغانستان سے 4 ماہ دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ملزم کلاشنکوف ، ہیوی مشین گن،ہینڈ گرنیڈ اور بم چلانے میں مہارت رکھتا ہے تربیت حاصل کرنے کے بعد ملزم واپس آیا ملزم نے 2015میں ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاون میں برگر ٹھیلے پر بم دھماکا کیا گیا بم ریموٹ کنٹرول اور کوڈ نمبر 189سے منسلک تھا دھماکے میں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے تھے ملزم دھماکے کے بعد روپوش ہوگیا تھا

    گرفتار ملزم نے تنظیم کا اسلحہ اور بارود سے بھرا بیگ اپنے مکان سے متصل خالی پلاٹ میں دفن کیا ملزم کے ساتھی عبدالبشر عرف کنیا نے ملزم کی ہدایت پر وہاں سے نکال کر اپنے پاس رکھ لیا ملزم عبدالبشر عرف کنیا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان سے گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے بارود اور اسلحہ سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا، ملزم2018 میں واپس کراچی آیا اور اورنگی ٹاون میں رہائش اختیار کی سال 2018 میں اسلام الدین عرف مفتی حمزہ سے رابطہ ہوا ،اسلام الدین سی ٹی ڈی ریڈ بک کا انتہائی اہم مطلوب ملزم ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے

    قبل ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایکسائز پولیس سینٹرل کراچی نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز انسپکٹر عبدالحق مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ نزد انٹر بورڈ آفس کراچی شاہراہِ نور جہاں سے دو ملزمان محمد شاہد قریشی اور حمید اللہ خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دس کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ملزمان چرس رکشہ نمبر ڈی – 17-04155 میں لیکر جارہے تھے۔ ملزمان کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے ایکسائز ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت

    12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

  • محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج ہوگیا

    محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج ہوگیا

    اسلام آباد:گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق پولیس نے گرفتار محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا، ان پر بغیر لائسنس پستول رکھنے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔

    محسن بیگ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش محسن بیگ نے بتایا ہے کہ جس پستول سے فائرنگ کی وہ گھر میں ہے، جس پر ملزم کے ہمراہ اس کے گھر جا کر 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونے والے پستول کے میگزین میں 2 گولیاں بھی موجود تھیں۔درج ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم اس 30 بور کے پستول کا لائسنس یا اس کی اجازت کا ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے محسن بیگ کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس میں بھی گرفتار کر لیا اور انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کر دیا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے ملزم کو بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ میں جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔

    محسن بیگ پہلے ہی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل (پیر کو) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل محسن بیگ کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

  • 15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    پاکستان کا بھارت سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ ،ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی 15ویں برسی پر کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کو انصاف کی عدم فراہمی اور ہندوستانی حکومت کی بے حسی پر تحفظات سے آگاہ کیا آج سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کی 15ویں برسی ہے،واقعہ میں 44 پاکستانیوں سمیت 68 مسافروں کی جانیں گئیں، بھارتی حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کےذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،

    بھارتی حکومت 15 سال گزرنے کے بعد بھی واضح ثبوتوں کی دستیابی کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے

    18 فروری 2007 کو ہریانہ میں پانی پت کے مقام پر سمجھوتہ ٹرین – جو نئی دہلی اور لاہور کے درمیان چلتی تھی ، میں ایک دیسی ساختہ بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا,اس واقعے میں 43 پاکستانی، 10 بھارتی شہری اور 15 نامعلوم افراد سمیت 68 افراد مارے گئے تھے۔ حملے میں 10 پاکستانیوں اور دو بھارتیوں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے ،

    اس واقعے کا الزام ایک مسلم گروپ پر عائد کیا گیا تھا لیکن بعد میں نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (این آئی اے) نے نئی دہلی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کمل چوہان کو گرفتار کر لیا۔ چوہان دھماکہ خیز مواد کا ماہر تھا اور اس نے اسی ٹرین میں بم نصب کیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ہندو کارکن اور کئی دوسرے افراد اجمیر درگاہ، حیدرآباد کی مکہ مسجد اور مالیگاؤں میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے ہندو شاونسٹوں نے بھی دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔.مہاراشٹر کے پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل ہیمنت کرکرےاور کئی سیاسی مبصرین نے اسے ’’ہندوتوا دہشت گردی‘‘ یا ’’زعفرانی دہشت گردی‘‘ قرار دیا ۔ بعد ازاں ہیمنت کرکرے کو ممبئی 2008 کے آپریشن کے دوران نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا

    یہ بھی بتایا گیا کہ آر ایس ایس کے رہنما سوامی اسیمانند کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سمجھوتہ ایکسپریس حملے،ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں اور ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ راجستھان میں اجمیر میں مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔بھارتی فوج کے کرنل پروہت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تصادم شروع کرنے کے لیے ہندو دہشت گردوں کو تربیت دینے کا خوداعتراف کیا تھا۔بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے صحیح معنوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی افزائش بھارت کے لیے مسلمانوں سے زیادہ خطر ناک ہے۔

    پاکستان نے بھارت پر زور دیا تھا کہ سمجھوتہ ٹرین دھماکوں کے لیے کی گئی تحقیقات کے نتائج کو شیئر کرے جس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ فروری 2007 میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندو انتہا پسند تنظیموں کا ہاتھ تھا۔یہ بات عیاں ہے کہ بھارت کا بالعموم پاکستان مخالف تاریخی موقف اور خاص طور پر بی جے پی حکومت کا ہندوتوا نقطہ نظر کہ بھارت نے 26/11 کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، واضح ثبوتوں کی دستیابی کے باوجود، اس خوفناک واقعے کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں بھارت کی مسلسل ناکامی اس استثنیٰ کے کلچر کی تصدیق ہے جس سے دہشت گردانہ حملوں کے مجرم بھارت میں لطف اندوز ہوتے ہیں

    ہریانہ کے سابق پولیس افسر وکاش نارائن رائے، جنہوں نے 2007 سے 2010 کے اوائل تک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی سربراہی کی، کہا کہ پولیس نے ٹرین سے ایک غیر پھٹا ہوا بم برآمد کیا۔ پتہ چلا کہ اس ’آگ لگانے والے آلے کے تمام پرزے آر ایس ایس اور اس کے ساتھی گروپوں سے منسلک لوگوں نے خریدے تھے

    بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے 20 مارچ 2019 کو سوامی اسیمانند اور تین دیگر کو اس معاملے میں بری کر دیا۔ این آئی اے کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے ایک پاکستانی خاتون کی اپنے ملک کے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کو بھی خارج کر دیا۔

    پاکستان کا ماننا ہے کہ مجرموں کو بتدریج بری کرنے اور بالآخر بری کرنے کا بھارتی فیصلہ نہ صرف مقتول پاکستانیوں کے خاندانوں کے باے میں بھارت کی بے حسی کا عکاس ہے بلکہ ہندو دہشت گردوں کو فروغ دینے اور انہیں تحفظ دینے کی بھارتی ریاستی پالیسی کا بھی عکاس ہے۔

    درحقیقت، بھارت اسی طرح کے واقعات کو پاکستان کے خلاف جھوٹے فلیگ آپریشن کی بنیاد ڈالنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے جو کہ کئی دیگر واقعات میں بھی ثابت ہو چکا ہے تاکہ عوام کومجرموں کے بارے میں گمراہ کیا جا سکے۔1971 کے ہوائی جہاز کے ہائی جیکنگ کے واقعات، 1999 میں انڈین ایئر لائن کی پرواز 814 کابل ہائی جیکنگ، 2000 کا چٹی سنگھ پورہ قتل عام، 2001 میں انڈین پارلیمنٹ پر حملہ، 2001 میں بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کار بم دھماکے، مکہ مسجد میں بم دھماکے، احمد آباد میں بم دھماکے، 2001 میں مکہ مسجد میں بم دھماکے 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ، 2016 میں پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ اوربھارت کے زیر قبضہ مقبوبضہ جموں و کشمیر کے علاقے اڑی میں حملہ 2016 میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی مثالیں تھیں جن میں ان کے اپنے حکام نے پاکستان کے ملوث ہونے سے انکار کیا

    ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے صحیح معنوں میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہندو انتہا پسندوں کی افزائش ہندوستان کے لیے مسلمانوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ ہندو قوم پرست گروپ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق رکن سوامی اسیمانند کو اس سازش کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بتایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں آٹھ ملزمان تھے لیکن صرف چار کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ کیس کے مرکزی ملزم سوامی اسیمانند عرف نبا کمار سرکار کو 2015 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ تین ملزمین – کمل چوہان، راجندر چودھری اور لوکیش شرما سنٹرل جیل امبالہ میں عدالتی تحویل میں تھے۔

    ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کی گئی NIA کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اسیمانند اور اس کے ساتھیوں نے پوری مسلم کمیونٹی کے خلاف "انتقام پیدا کیا”، این آئی اے نے اپنی ابتدائی چارج شیٹ میں کہا کہ اس نے ‘بم کا بدلہ بم’ نامی نظریہ پیش کیا۔ملزمان نے ملک بھر میں مختلف افراد سے ملاقات کی تاکہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں، مسلمانوں کی رہائش گاہوں اور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین جو کہ ہندوستانی اور پاکستانی مسلمان استعمال کرتے ہیں، پر یا اس کے آس پاس بم دھماکوں کی سازش، منصوبہ بندی اور حکمت عملی تیار کریں۔ ملزم راجندر چودھری کے ساتھ سنیل جوشی، رام چندر کلسانگرا، لوکیش شرما، کمل چوہان، امیت اور دیگر نے جنوری 2006 میں مدھیہ پردیش کے دیواس کے باگلی جنگل میں تربیت حاصل کی تھی جس کے دوران "زیادہ دھماکہ خیز مواد والا ٹائمر بم” تیار کیا گیا تھا۔ ملزم نے اپریل 2006 میں فرید آباد کے کارنی شوٹنگ رینج میں فائرنگ کی مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔

    راحیلہ وکیل جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے گاؤں ڈھینگراوالی سے ہے، نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد محمد وکیل ٹرین دھماکے میں مارے گئے، ایک بھارتی وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کہ پاکستان میں مقیم عینی شاہدین اور گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے طلب کیا جائے۔راحیلہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ تمام عینی شاہدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اپنے ثبوت کے لیے عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہیں اور ان کے ثبوت کے بغیر اس مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا جا سکتا۔

    بدھ (20 مارچ 2019) کو ایک خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ٹرین دھماکہ کیس میں سوامی اسیمانند اور تین دیگر کو بری کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی اپنا جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ این آئی اے کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے ایک پاکستانی خاتون کی اپنے ملک کے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا،

    سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکا 2006 اور 2007 میں اسی طرح کے حملوں کا ایک حصہ تھا جہاں اہداف ظاہری طور پر مسلمان تھے اور این آئی اے کی تحقیقات نے ہندو گروپوں کے کردار کی طرف اشارہ کیا۔پہلا واقعہ ستمبر 2006 میں تھا جب ریاست مہاراشٹر کے ایک قصبے مالیگاؤں میں ایک مسلم قبرستان میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    مئی 2007 میں، حیدرآباد شہر کی 400 سال پرانی مکہ مسجد میں ہونے والے ایک دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ مزید اس وقت مارے گئے جب پولیس نے ان لوگوں پر گولی چلائی جنہوں نے اس جگہ پر احتجاج شروع کیا۔2007 میں شمالی ریاست راجستھان میں اجمیر کی درگاہ میں بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔سوامی اسیمانند، جنہوں نے تحقیقات کے دوران نمایاں طور پر کام کیا، نے 2014 میں ہندوستانی میگزین دی کاروان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں ہونے والے کچھ حملوں کی منظوری آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت نے دی تھی۔

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی

    ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر بھی اعتراض،کہا اذان ہو گی تو لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے

    سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ ہندوستانی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئی

    وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    بھارت کی ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت، پاکستان نے ردعمل دے دیا

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    پاکستانی پارلیمنٹ کے باہر مودی قاتل کے نعرے

  • محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    اسلام آباد:محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق عدالت نے محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

     

     

     

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہےکہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔

     

     

    عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا تھا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔

     

    خیال رہےکہ آج صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ محسن بیگ اور بیٹے کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ سے اہلکار کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا، جس پر محسن بیگ نے گن نکال لی، مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کو تھانے لیجانے میں کامیا ب ہو گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا۔ مراد سعید نے صحافی محسن بیگ کے نجی چینل پر بولے گئے متنازع الفاظ کے تناظر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20’ 21/D،500 اور 505 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، چھاپے کے دوران فائرنگ اور مزاحمت پر ایف آئی اے نے متعلقہ تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے۔ چھاپے کے دوران محسن بیگ، اس کے بیٹے و ملازمین نے ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی۔ ایف آئی اے کے دو افسران کو یر غمال بنا کر زودوکوب کیا۔

  • نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

    نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

    نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار،اطلاعات کے مطبق کھٹمنڈو میں یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے جن میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔پولیس کہا کہنا ہے کہ اس مادے کو نیپال میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے بھارت سے لایا گیا تھا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیپال پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے کھٹمنڈو کے مضافات بدھا میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار سے یہ مادے برآمد کرنے کے بعد آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ دو بھارتیوں کی شناخت اوپیندر کمار مشرا اور راجو ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں بہار کے رہنے والے ہیں جب کہ چھ دیگر نیپال کے شہری ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب وہ یہ قیمتی مادہ 350ملین روپے فی کلو فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔پولیس نے بھوپیندر اور نوراج کو کھڑی کار سے گرفتار کیا جس میں یہ مادہ چھپایا گیا تھا اور ان کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر چھ دیگر کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ان کے پاس سے نو موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں چار نیپالی شہریوں کو 2.5 کلو گرام غیر پروسیس شدہ یورینیم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک نے کہا تھا کہ اس یورینیم کو اسکا سسر بھارت سے لایا تھا جہاں اس نے تقریباً 20 سال قبل یورینیم کی کان میں کام کیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملک دشمن عرفان عرف ابو دردا ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

    اس سے پہلے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کی سکیورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ فورم نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

    سپہ سالار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ روایتی کارروائیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

    دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کی سکیورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

     

     

    میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ فورم نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

    سپہ سالار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی تمام باقیات کو ختم کر دیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ تمام فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ روایتی کارروائیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات،کوئٹہ میں دھماکہ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات،کوئٹہ میں دھماکہ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات،کوئٹہ میں دھماکہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک بار دہشت گردوں نے کاروائی کی ہے

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے، سریاب روڈ کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے میں گشت پر معمور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اور سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں

    پولیس کے مطابق دھماکہ ریاب کے علاقے ولی جیٹھ کے قریب ہوا دھماکے میں موٹر سائیکل پٹرولنگ سکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دھماکے میں دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید عالم کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے دھماکے میں تین کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا موٹر سائیکل کی ملکیت سے متعلق چھان بین جاری ہے ۔

    قبل ازیں کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق بچی کی عمر 8 سال جبکہ زخمی بچوں کی عمریں ایک سے 6 سال کے درمیان ہیں

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک افسر سمیت متعدد جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ اور سازش ہے ، ان کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت اور افغانستان سے رابطےمیں تھے،اس لیے سروس بند کی ، کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور حکام کو ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لیں گی۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں