Baaghi TV

Tag: دہشت گرد

  • سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کی ضلع سوات میں کاروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مقابلے میں ہلاک ہو گیا

    محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگردوں کا منظم گروہ علاقہ منگلور ضلع سوات میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے لیے داخل ہو چکا ہے۔ اطلاع کے پیش نظر سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹٰی فورسز کے جوانوں کو دیکھ کر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے حق حفاظت خود اختیاری کے خاطر بھی جوابی فائرنگ شروع کی۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    نفری اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ ختم ہو جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلیرنس اپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پایا گیا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کی پہچان عادل زیب ولد میاں صاحب جان ساکن شکرے منگلور ضلع سوات ہوئی۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDC ممبر محمد ادریس خان کے گاڑ ی پر IED بلاسٹ کیا تھا جس میں VDC ممبر ادریس خان بمعہ 2 پولیس اہلکاران سمیت کل 8 افراد شہید ہوئے تھے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDCممبر محمد شیرین کے ٹارگٹ کلنگ کے علاہ ، متعدد مقدمات دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ہلاک شدہ دہشت گرد کے دیگر دہشت گرد ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی اور گھنے باغات کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنکی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ اپریشن جاری ہے۔

  • ضلع خیبرکےافغان بارڈر کیساتھ کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    ضلع خیبرکےافغان بارڈر کیساتھ کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    خیبر: سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیم کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ضلع خیبر کے افغان بارڈر کیساتھ کاروائی ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق آج کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کے افسران کو ایک معتبر زرائع سےاطلاع ملی کہ دہشتگردوں کا ایک منظم گروہ علاقہ جمرود ضلع خیبر افغان بارڈر کے حدود میں دھشتگردی کی بڑی کاروائی کیلیے اکر موجود ہے ۔ اطلا ع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیموں نے تیاری کرکے مذکورہ دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطرمذکورہ بالا مقام کی طرف روانہ ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم علاقہ جمرود افغان بارڈر کے پاس پہنچتے ہی دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ اسپیشل ٹیم کےجوانوں نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے اپنی حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ سی ٹی ڈی جوانوں اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن 03 دہشتگرد ہلاک شدہ پائے گئے۔ہلاک دہشتگردوں کی پہچان اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشت گرد کی پہچان کی جارہی ہے ۔

    دہشتگردوں کے قبضے سے 03 کلاشنکوف ، 12 میگزین،02 ہینڈ گرنیڈ، 03 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس برآمد ہوئےجبکہ 3/2 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    کراچی:کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سےگرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پرکئی افراد کو قتل کیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گلستان جوہر سےگرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔

    ادھر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر۔سرکاری زمین پرقبضے کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنے سماعت کی۔

     

     

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنےپولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسات ستمبرتک فیصلہ محفوظ کیا۔وحید انصاری وکیل سرکارنے سماعت میں دلائل دیے کہ ملزم پر25ایکڑزمین پرقبضے کامقدمہ ہےجس میں 10سال تک سزاہوسکتی ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ چوری کے ملزم کا سات دن کا ریمانڈ دے دیا جاتا ہے۔ ملزم توایک دن بھی پولیس کسٹڈی میں نہیں رہا۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ ملزم کونوٹس جاری کیے لیکن ملزم نہیں آٸے۔ ملزم سے تفتیش نہیں ہوٸی۔ تفتیش کیلٸے ریمانڈ چاہیٸے۔

    سرکاری وکیل نے مذید مؤقف پیش کیا کہ ملزم کےدیگرساتھیوں کو گرفتارکرنا ہے۔ سرکاری زمین پرگیارہ لوگوں نے قبضہ کیا ہے گھر بھی بنالٸے ہیں۔ سرکاری زمین پر گھربنانےوالوں کےڈاکیومنٹس حاصل کرنےہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کےذریعےایف آٸی آردرکرانےکااختیاردیناغلط ہے۔

    خالد محمود وکیل حلیم عادل شیخ نے دلائل دیے کہ مدعی مقدمہ قانون کےمطابق ایف آٸی آردرج کرنےکااختیارنہیں۔ مختیار کار تجاوزات روک سکتا ہے۔ مقدمہ درج نہیں کرسکتا۔وکیل صفائی نے کہا کہ مختیارکارکےخلاف قانون کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہوناچاہیٸے۔ قانون کےمطابق کواپریٹوسوساٸیٹی رجسٹرارہی مقدمہ درج کرنےکا مجاز ہے۔

    خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تفتیش کیلٸےنوٹس جاری کیا گیا اس وقت حلیم عادل شیخ شیخ جیل میں تھے۔ حلیم عادل شیخ 17اگست سےجیل میں ہیں۔ نوٹس18اگست کوجاری ہوا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سےتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔

  • شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت دو دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت دو دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں، آپریشن ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت دو دہشت گرد مارے گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں

  • صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس نے صدر بم دھماکے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ، بارود اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک دہشت گرد کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر پہنچا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم کے دہشت گرد شیراز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صدر بم دھماکے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

     

    افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

     

    دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہو کر بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا۔سی ٹی ڈی کو شبہ ہے کہ ملزم کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔اس کے کراچی پہنچنے کی بروقت اطلاع مل گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سائیکل میں بارود شیراز احمد نے نصب کیا تھا،سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق 12 مئی 2022ء کو صدر کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

     

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    پولیس بم دھماکے کے الزام میں پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے اور اب اس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد  گرفتار

    کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث دہشت گرد کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی، ممکنہ طور پر جلد ملزم کو سامنے لایا جائے گا۔

    زرائع کے مطابق دہشت گرد کا کراچی یونیورسٹی حملے کی خودکش بمبار کے شوہر سے تعلق تھا،دہشت گرد کو کشن اقبال کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، دہشت کرد دو چینی انجنیئرز کے قتل میں بھی ملوث ہے، دہشت گرد کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے جو قانون نافذ کرنے والے ادارون کو مطلوب تھا. زرائع کے مطابق دہشت گرد کئی تخریب کاری کی وارداتون میں ملوث ہے،گرفتار دہشت گرد کو کراچی یونیورسٹی دھماکے سے قبل افغانستان بلوایا گیا تھا اور اسے وہاں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تعبیت بھی دی گئی تھی ،زرائع کے مطابق دہشت گرد کو افغانستان سے رقم بھی دی گئی تھی.

    دو روز قبل سی ٹی ڈی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد گرفتاروں کو ھراست میں لیا تھا.ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹٰی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    گرفتار دہشت گردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے

  • وسطی مکران: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک

    وسطی مکران: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پاروم میں وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد پروم اور پنجگور کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کانوائے پر آئی ای ڈیزحملوں میں بھی مصروف تھے۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں مختلف نوعت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ یہ اسلحہ و ایمونیشن دہشت گردوں نے علاقے کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے ساتھ مل کر سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں‌ آج دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے ، ادھر اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے دہشتگرد دھماکہ کرنے جا رہے ہیں،

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور چیک کیا،چیک کرنے پر موٹر سائیکل میں IED کو نصب پایا، BD نے IED بم کو ناکارہ بنایا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت نظام الدین عرف خالد کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہائی کورٹ سیشن کورٹ ایف سی اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،

    ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے بتایا 8 ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مختلف دہشت گرد کاروائیاں کیں، ڈی آئی جی ٹیلی حامد شکیل پر خودکش حملے میں یہی گروپ ملوث تھا ملزم کا آر آر جی فورس کے ٹرک اور میکانگی روڈ ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کا اعتراف بھی کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سرینا ہوٹل کار پارکنگ میں خودکش دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بی اے مال کے قریب پاک فوج کے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف،ملزم نے یونیورسٹی چوک سریاب میں بی سی پولیس کے ٹرک پر آئی ای ڈی حملے کا بھی اعتراف کیا، قندہاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹر سائیکل ایک آئی ڈی دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،سائنس کالج کے مین گیٹ پر جمعیت نظریاتی پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف کیا ہے ملزم نے فاطمہ جناح روڈ پر دکان میں ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں،