Baaghi TV

Tag: دہلی پولیس

  • دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    نئی دہلی کی پولیس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتانوں مہیندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کی بیٹیوں کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹس کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا اور ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر نفرت انگیز کمنٹس کرنے والوں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست جمع کروائی تھی –


    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ کوہلی اور دھونی کی بیٹیوں کے خلاف کچھ لوگ نامناسب کمنٹس کرتے ہیں جب کہ ان کی عمریں صرف 2 اور 7 برس ہیں۔

    سواتی مالیوال نے ایف آئی آر درج ہونے کا ٹوئٹر پر بتایا اور ساتھ ہی کوہلی اور دھونی کو بھی مینشن کیا۔

    سواتی مالیوال نے کہا کہ چھوٹی بچیوں کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ اور بیانات دینے والے سوشل میڈیا صارفین سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    درخواست کے نتیجے میں دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان سے ہار کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو ٹھہراتے ہوئے انہیں غدار قرار دیااس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں۔

    ویرات کی جانب سے شامی کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور ریپ کی دھمکیاں ملیں تھیں-

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

  • منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس  تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    نئی دہلی: دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ نے200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک بار پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے ان کے دوست سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    سینئر پولیس افسر نے اے این آئی کو بتایا کہ جیکولین کو جواب دینے والے سوالات کی ایک فہرست تیار کی ہے سوالات سکیش کے ساتھ اس کے تعلقات اور اس سے ملنے والے تحائف پر مبنی تھے۔


    تفتیش کے دوران اداکارہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔ ساتھ ہی پولیس نے پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کے لیےطلب کیا ہے، جس نے جیکولین کے ساتھ رابطے میں سکیش کی مدد کی تھی کیونکہ وہ ان دونوں کو جانتی تھی جیکولین سے صبح 11 بجے سے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جوکہ کئی گھنٹے طویل ہو سکتی ہے

    ذرائع کے مطابق کیس میں مزید وضاحت کے لیے پنکی اور جیکولین کو پوچھ گچھ کے دوران آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ جیکولین کو بتایا گیا ہے کہ ان کی تفتیش کچھ دن بڑھ سکتی ہے اور اسی کے مطابق دہلی میں اپنے قیام کی منصوبہ بندی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    اس سے پہلے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کو اپنی چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا جس میں سکیش شامل تھا۔

    تحقیقاتی ایجنسی کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار جیکولین مجرمانہ معاملات میں سکیش کے ملوث ہونے کے بارے میں جانتی تھیں لیکن اس نے اپنے مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث ہوگئی۔


    ایک اور افسر نے کہا کہ جیکولین کے لیے تیار کیے گئے سوالات کا سیٹ اس سے مختلف ہے جو نورا فتیحی سے پوچھے گئے تھے، جنہیں پہلے کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا انہیں یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ آیااس کیس میں ملوث دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کو تحائف وصول کرنے کے بارے میں جانتی تھیں اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    ستمبر-اکتوبر 2021 میں ایجنسی نے فتیحی کے بیانات ریکارڈ کیے جہاں اس نے مبینہ مجرم اور اس کی اداکار بیوی لینا سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا ای ڈی نے دہلی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر پر مبینہ گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ فرنینڈس کے بیانات 30 اگست اور 20 اکتوبر 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے، جہاں اس نے چندرا شیکھر سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا تھا اور اس آمدنی کا استعمال کیا تھا اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے قیمتی تحائف خریدے تھے جو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون 2002 کے سیکشن 3 کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ اس مقدمے میں کرناٹک کے بنگلورو کے رہنے والے سکیش چندرا شیکھر نامی داکارہ کا دوست اس وقت دہلی کی جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف 10 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں-

  • ماں نےدو ماہ کی بچی کو قتل کرکےلاش مائیکروویو اوون میں چُھپا دی،ایک اور بچی کی لاش کوڑے سے برآمد

    ماں نےدو ماہ کی بچی کو قتل کرکےلاش مائیکروویو اوون میں چُھپا دی،ایک اور بچی کی لاش کوڑے سے برآمد

    بھارت میں ماں نے دو ماہ کی بچی کو قتل کر کے لاش مائیکروویو اوون میں چُھپا دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کو گزشتہ روز ایک کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ گھر کے مائیکرویو سے کپڑے میں لپٹی ہوئی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ بچی کو اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

    بھارت سے ٹرکوں میں افغانستان جانے والا بھارتی امدادی سامان مشکوک

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد بشمول بچی کے والد شاپنگ کے لیے گئے تھے جب کہ گھر پر والدہ، دو ماہ کی بچی اور ان کا 4 سالہ بیٹا موجود تھا پڑوسیوں نے خاتون کو 4 سالہ بچے کو پیٹتے ہوئے سنا لیکن جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے دروازہ لاک کرلیا جب بند کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو خاتون بے ہوش تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بچی کو نہ پانے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی، گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی کے بعد بچی کی لاش مائیکرو ویو سے برآمد ہوئی۔

    چھ سالہ بچے کی چار سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،پولیس نے دونوں بچوں کو بلا لیا

    پولیس کے مطابق خاتون کے سسر کا کہنا تھا کہ بچی کو ان کی بہو نے ہی قتل کیا ہے کیوںکہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی اور بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی اہل خانہ نے بچی کے قتل کا الزام والدہ پر عائد کیا ہے جس کے بعد خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم بچی کی موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

    شادی سے انکار پر اقلیتی برادری کی لڑکی قتل

    دوسری جانب پولیس کے مطابق لاہورکے علاقے گلشن راوی میں نومولود بچی کی لاش کوڑے دان سے برآمد ہوئی ہے بچی کی لاش کو قبضے میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہےڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹرعابدخان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کوٹریس کیا جائے گا اوردرندہ صفت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی-

    گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

  • کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو پیغام

    کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو پیغام

    بھارتی پولیس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا حوالہ دے کر مفاد عامہ میں پیغام جاری کر دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی :عام طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والوں کو انتہائی سنجیدہ سمجھا جاتا ہے تاہم پچھلے کچھ سالوں سے محکمہ پولیس نے مفاد عامہ کے پیغامات جاری کرنے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا ہے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہلی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اپنے پاسورڈز کو اتنا خفیہ رکھیں جتنا کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کو رکھا۔

    کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

    دہلی پولیس کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پوری شادی کو راجستھان میں رازداری سے نمٹایا اور بعد میں تصاویر شیئر کیں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موبائل فون نہ لائیں، مہمانوں کو خصوصی کوڈ بھی دیئے گئے تھے۔

    کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا کا شکار

    21 برس بعد بھارت کی 21 سالہ ہرناز بنیں مس یونیورس 2021