Baaghi TV

Tag: دہلی

  • مودی کی رہائشگاہ کے قریب نوفلائنگ زون میں ڈرون،حکام کی دوڑیں

    مودی کی رہائشگاہ کے قریب نوفلائنگ زون میں ڈرون،حکام کی دوڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی دہلی میں رہائشگاہ کے قریب نو فلائنگ زون میں ڈرون کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

    سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ڈرون تلاش کرنا شروع کیا مگر تین گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے بعد بھی ڈرون نہ ملا، بھارتی وزیراعظم مودی دہلی کے علاقے لوک کلیان مارگ میں رہائش پزیر ہیں، علاقے کی سخت سیکورٹی ہے اور اسے نو فلائنگ زون قرار دیا گیا ہے تا ہم پولیس کے ایک افسر نے اطلاع دی کہ اس نے نوفلائنگ زون میں ڈرون دیکھا ہے جس کے بعد سیکورٹی حکام نے آپریشن کا آغاز کر دیا،

    سیکورٹی حکام نے ڈرون کو پکڑنے کے لئے تین گھنٹے تک طویل آپریشن کیا لیکن ڈرون نہ ملا،پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرون کو ہی دیکھا تھا وہ کہاں گیا؟ کچھ نہیں کہہ سکتے ،آپریشن کے دوران قریبی عمارتوں ، گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن ڈرون نہ ملا ، تحقیقات کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولر سے بھی رابطہ کیا گیا،انکا بھی کہنا ہے کہ ڈرون نظر نہیں‌ آیا تا ہم پولیس افسر بضد تھا کہ اس نے خود دیکھا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، سیکورٹی اداروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور جس گھر سے ڈرون ملا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی،

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

  • کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوچنگ سنٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تو طلبا نے جان بچانے کے لئے کوچنگ سنٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی کا ہے جہان ایک کوچنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موجود طلبا نے جانیں بچانے کے لئے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں تو کئی رسی کی مدد سے نیچے اترت، چھلانگیں لگانے کی وجہ سے 61 طلبا زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    کوچنگ سنٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،آگ لگنے کے بعد کوچنگ سنٹر میں ہر طرف چیخ و پکارتھی، ہر کسی کو پہلے نکلنے کی جلدی تھی تا کہ جان بچ سکے، اسی وجہ سے چھلانگیں لگائی گئیں، زخمی ہونے والوں میں کوچنگ سنٹر کا سٹاف بھی شامل ہے، 50 کے قریب افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، دو طلبا کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے تیسری منزل سے ڈائریکٹ چھلانگ لگائی اور وہ اے سی کمپریسر پر آ کر گرے تھے

    فائر بریگیڈ کی چھ کے قریب گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا کوچنگ سنٹر سے باہرآنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ وہ جب کلاس روم میں پڑھ رہے تھے ت اچانک آگ لگ گئی کلاس روم میں دھواں پھیلتا دیکھ ان لوگوں نے کھڑکی کھول دی اس دوران نیچے موجود لوگوں نے کسی طرح رسی اور تار پھینکا جس کو پکڑ کر وہ لوگ نیچے اترے کئی لوگوں نے چھلانگیں لگائیں،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

     استاد کی سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران 22 طلبا بیہوش

  • محبوبہ کو قتل کرنیکے لئے 15 دن قبل چاقو خریدا تھا، ملزم کا بیان

    محبوبہ کو قتل کرنیکے لئے 15 دن قبل چاقو خریدا تھا، ملزم کا بیان

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھروں کے وار کر کے قتل کرنیوالے ملزم سے پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے

    دہلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لیا تھا،پولیس نے عدالت میں کہا تھا کہ ملزم سے آلہ قتل چاقو برآمد کرنا ہے. جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے چاقو 15 روز قبل خریدا تھا، ااور اس نے اپنی محبوبہ کو قتل کر کے چاقو جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس اسے جائے وقوعہ پر لے گئی جس کے بعد پولیس نے چاقو آلہ قتل برآمد کر لیا،. پولیس کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل ملزم نے چاقو خریدا، اسکا مطلب ہے کہ ملزم موقع کی تلاش میں تھا،

    ملزم ساحل نےد وران تحقیقات بتایا کہ ساکشی اسے نظر انداز کر رہی تھی، جس کی وجہ سےا سے غصہ آیا اور اسکا راستہ روک کر اسے قتل کر دیا، پولیس کو ساحل کے فون سے ساکشی اور ساحل کے درمیان انسٹا پر ہونے والی بات چیت بھی ملی ہے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم ساحل اپنی محبوبہ ساکشی کے علاوہ دیگر لڑکیوں سے بھی انسٹا پر بات چیت کیا کرتا تھا ، پولیس نے ساحل کے فون کا سی ڈی آر بھی نکال لیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ ساحل اور جے جے کالونی کی رہائش پزیر لڑکی ساکشی کی آپس میں دوستی تھی،دونوں دوست تھے مگر کسی بات پر انکی آپس میں لڑائی ہوئی، بحث کے بعد ملزم نے اپنی ہی دوست کو انتہائی ازیت دے کر قتل کیا، لڑکی کو ساحل نے چاقو مارے،پتھر مارے تو لڑکی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا، تا ہم اس کی موت ہو گئی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی اور ساحل کو پکڑ کر شامل تفتیش کر لیا

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

     مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے

  • اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی دوست کو چاقو اور پتھروں کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

    واقعہ دہلی میں پیش آیا، ملزم کو پولیس نے عدالت پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے، ملزم نے شاہ آباد ڈیری علاقہ میں اپنی محبوبہ کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا، 20 سالہ ملزم ساحل نے اپنی محبوبہ کے چاقوؤں کے وار سے قتل کیا، اسکو پتھر مارے، کم از کم بیس چاقو کے وار کئے، اس موقع پر قریب کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نے بھی لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی، واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کر لیا ،

    پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ ساحل اور جے جے کالونی کی رہائش پزیر لڑکی ساکشی کی آپس میں دوستی تھی،دونوں دوست تھے مگر کسی بات پر انکی آپس میں لڑائی ہوئی، بحث کے بعد ملزم نے اپنی ہی دوست کو انتہائی ازیت دے کر قتل کیا، لڑکی کو ساحل نے چاقو مارے،پتھر مارے تو لڑکی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا، تا ہم اس کی موت ہو گئی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی اور ساحل کو پکڑ کر شامل تفتیش کر لیا

    پولیس حکام کے مطابق ساکشی اپنے کسی دوست کے بیٹے کی برتھ ڈے تقریب کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں ساحل نے اسے روکا اور اس پر بحث کے بعد حملہ کر دیا ،پولیس نے لڑکی ساکشی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • دہلی کے معروف مؤرخ، صحافی اور رائٹر رونالڈ ووین  اسمتھ

    دہلی کے معروف مؤرخ، صحافی اور رائٹر رونالڈ ووین اسمتھ

    دہلی کے معروف مؤرخ، صحافی اور رائٹر رونالڈ ووین اسمتھ آگرہ میں 1938 میں پیدا ہوئےا سمتھ گوالیار آرمی کے کرنل سلواڈور اسمتھ (1783-1871) کی فیملی سے تھے۔ کرنل اسمتھ نے گوالیار کے اس وقت کے راجہ دولت راؤ سندھیا کی فوج کو ٹریننگ دی تھی۔ اسمتھ نے اپنی تعلیم آگرہ کے سینٹ پیٹرس کالج اور سینٹ جانس کالج سے حاصل کی جہاں سے انھوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری لی۔ 50 کی دہائی میں وہ دہلی آ گئے۔ انھوں نے 1956 سے ہی اخباروں کے لیے لکھنا شروع کر دیا تھا۔

    صحافی والد تھا مس اسمتھ سے متاثر ہونے والے اسمتھ نے بھی وہی پیشہ چنا اور دہلی میں خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا(پی ٹی آئی)اور د ی اسٹیٹس مین اخبار کےلیےکام کیا1961 میں انھوں نےخبررساں ایجنسی پی ٹی آئی جوائن کیا تھا۔ 1996 میں وہ نیوز ایڈیٹر کے عہدے سےسبک دوش ہوئے۔

    حالانکہ انھوں نے لکھنا نہیں چھوڑا اور اپنی زندگی کے آخری دنوں تک (25 اپریل، 2020 تک) دی ہندو اور دی ا سٹیٹس مین اخباروں کے لیے لکھتے رہے۔وہ آؤٹ لک میں بھی ‘ہیڈس اینڈ ٹیلس’ نام سے ہفتہ وار کالم لکھ چکے تھے۔ ان کی اہم کتابیں ہیں ‘دیلہی: اننون ٹیلس آف اےسٹی’، ‘د ی دیلہی دیٹ نو ون نوز’، ‘لنگرنگ چارم آف دیلہی: متھ، لور اینڈ ہسٹری’ وغیرہ ۔ انہوں نے تاج محل پر بھی ایک کتاب لکھی ہے۔

    ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق،ا سمتھ نے تقریباً ایک درجن کتابیں لکھیں، جن میں سے اکثر دہلی کے بارے میں ہے۔ ان میں سے ایک رومانی ناول بھی ہے جس کا نام ”جیسمن نائٹس اینڈ د ی تاج“ ہے۔ اس کے علاوہ ایک بھوت پریت کی کہانیوں پر مبنی کتاب ہے اور نظموں کی دوحصے میں کتابیں بھی شامل ہیں۔

    اسمتھ نے ایک بار خود کہا تھاکہ وہ ایک بھوت والےگھر میں پلے بڑھے جو 1860 کی دہائی کے آس پاس بنایا گیا تھا اور جس میں کہانیوں، بھوتوں اور آتماؤں کا بھی حصہ تھا۔ ان کی چاچیاں اور بڑی بہنوں نے انھیں بتایا تھا کہ کیسے سفید ساڑی میں بہنے والی خواتین ان کے گھر کی اندھیری کوٹھری میں دکھائی دیتی تھیں۔

    آروی اسمتھ کو تاریخ، آثار قدیمہ، مصر کی زبان، تاریخ اورتہذیبی مطالعہ کی جانکاری حاصل کرنا اور ان پر لکھنا پسند تھا۔ انھیں کینن ہالینڈ پرائز اور روٹری ایوارڈ فار جنرل نالج اور 1997 98 میں کولکاتا کے مائیکل مدھو سودن اکادمی کی جانب سےجرنلزم ایوارڈسے نوازا جا چکا ہے۔

  • بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم

    بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےپارلیمنٹ میں مودی سرکار پر تنقید کی ہے
    دہلی کے وزیراعلیٰ نے پارلیمنٹ میں ایک نظم پڑھی ہے ساتھ ہی مودی سرکار کو کرپشن کا ماڈل قرار دیا اور کہا کہ مودی کے دور میں اتنی کرپشن ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انکا کہنا تھا کہ دہلی میں پڑھی لکھی سرکار جبکہ مرکز میں مودی سرکار ان پڑھ ہے

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پارلیمنٹ میں جو نظم پڑھی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اس نظم کے بول یہ ہیں،دہلی میں پڑھی لکھی حکومت ہے۔
    مرکز میں ایک ناخواندہ حکومت ہے، جس کا نعرہ ہے
    گھر گھر نالی، گھر گھر گیس
    جس کی لاٹھی، اس کی بھینس
    بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے
    اسکول اسپتال بھاڑ میں جائے
    عام آدمی سے من کی بات
    اپنے بھائی سے دھن کی بات
    واہ سے شاسن تیرا کھیل
    ایماندار کو ہو گئی جیل

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار کو سکول اور تعلیمی ادارے بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، مودی سرکار صرف لوٹ رہی ہے اور قوم کا خزانہ گھر لے کر جا رہی ہے،دہلی میں ہم نے اعلیٰ پائے کے تعلیمی ادارے بنائے ہیں،اب دہلی بدل چکا ہے

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

    بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

     مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں

    :بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، ملالہ نےہندووں کی مذمت کی بجائے حمایت کردی 

    ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

  • کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینڈنگ کرنے والا بھارتی ائیرلائن کا طیارہ اپنی منزل دوحا جانے کی بجائے واپس پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر لائن کی دہلی سے دوحا کی شیڈول پرواز 6E1736 پاکستان کی فضائی حدود میں تھی کہ اڑان کے ایک گھنٹے 40 منٹ بعد میڈیکل ایمرجنسی ہوئی اور طیارے میں سوار 60 سالہ نائجیرین شہری کی طبیعت خراب ہوئی –

    سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

    پائلٹ کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، طیارے نے رات 12بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، مریض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس اور ڈاکٹر فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا لیکن 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا جس کے بعد مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

    اس تمام مرحلےکےدوران بھارتی ائیرلائن انڈیگوکا ائیربس A320-271N طیارہ لگ بھگ 4 گھنٹے تک کراچی کےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہا،صبح 4:06 بجے طیارہ اپنی منزل دوحا کی بجائےدہلی کےلیےروانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ دہلی پر لینڈ ہوا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی اور مسافر کے انتقال کی وجہ سے طیارے نے اپنا اگلا سفر ملتوی کیا اور میت کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے پائلٹ کو طیارہ واپس دہلی لے جانا پڑا۔

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب بزنس کیا ہے. اسے انڈیا میں ریلیز کرنے کےلئے زی اسٹوڈیو نے خوب زور لگایا لیکن انتہا پسند ہند جیت گئے اور فلم بین کر دی گئی. آج کے روز بھارت میں یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی تھی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں تھیں ، پنجاب اور دہلی کے سینماز اس فلم کا شو چلانے کےلئے تیار تھے لیکن فلم کو بین کر دیا گیا ہے. یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن سنٹرل بورڈ نے ہی فلم کی نمائش روک دی ہے۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز رکنے کا خدشہ پہلے سے ہی موجود تھا لیکن زی فائیو جس انداز سے تیاریاں کر رہا تھا محسوس ہوتا تھا کہ شاید کوئی رکاوٹ نہ آئے اور فلم ریلیز ہوجائے تاہم ایسا نہ ہو سکا. بھارت کا ایک انتہا پسند گروپ مسلسل فلم پر پابندی کے حوالے سے دھمکیاں لگانے کے ساتھ دہلی ہائیکورٹ‌بھی پہنچ گیا تھا اسی وجہ سے فلم دہلی اور ممبی سمیت دیگر شہروں میں ریلیز نہ ہو سکی اس کے بعد اسے صرف پنجاب میں ریلیز کرنے کا پلان کیا گیا جسے انتہا پسند ہندوں نے روک دیا ہے.

    اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

    ۔ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں انڈیا میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جسے بھارتی سینیما گھروں میں پیش کیا جا نا تھا

  • بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    دہلی : دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار،اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین بھارت کا رخ نہ کریں ، خصوصا بھارتی دارالحکومت دہلی کا معاملہ سنگین ہے ، رپورٹ کے مطابق خواتین کیلیے غیر محفوظ شہروں کی نئی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    بھارت میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں، اس صنفی جرائم سے ملک تو کیا غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں جس کا ثبوت خود بھارتی ادارہ ہے جس نے ملک میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہروں کی نئی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں بھی بھارتی راجدھانی کا راج برقرار ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی) کی جانب سے غیر محفوظ شہروں کی جاری کردہ رپورٹ میں دارالحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

    این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021 میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ ایک ہزار 226 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ سال بھارت کے 18 میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3 ہزار 208 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی آر بی کی اس رپورٹ میں خواتین کے لیے کولکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

  • بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی:خصوصی رپورٹ

    بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی:خصوصی رپورٹ

    لاہور:بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی،یہ افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے اور حقیقت بھی ایسی کہ چودھویں‌ کے چاند کی طرح روشن ہے ، کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا،بس اس ساری صورت حال کو سمجھنے کی ضرورت ہے اورپھرحکام کے دلیرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے :

    بہاولپورائیرپورٹ کن خصوصیات کا حامل ہے اورپھربہاولپور ہی کو کیوں انٹرنیشنل ائیرپورٹ قراردیا جانا ضروری ،

    پاکستان کا بہاولپورائیرپورٹ بالکل بھارتی دارالحکومت میں واقع دہلی ائیرپورٹ کے بالکل برابر ہے اور دونوں کے درمیان 35 منٹ کی مسافت ہے،بہاولپورکا ائیرپورٹ دہلی کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ائیرپورٹ دہلی کی نسبت کم گنجان آباد آبادی سے دور ہے

    بہاولپورسے فقط 35 کلومیٹردور دہلی کا ائیرپورٹ بہاولپورکی نسبت اتنا زیادہ فعال کیوں اور دنیا کی اس پرنظریں کیوں ہیں ، یہ ہی اصل نقطہ تفہیم ہے ،

    دہلی ائیر پورٹ بڑا ائیرپورٹ کیوں اورکیسے بنااس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں

    دہلی ائیرپورٹ پراترنے والی ہرپرواز آدھا آدھا گھنٹےہوا میں رہتی ہےصرف اس لیےوہ کہ ان پروازوں نے دہلی ائیرپورٹ سے ایندھن بھرنا ہوتا ہے اورپھراپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہونا ہوتا ہے

    اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جس نے یورپ یا امریکہ جانا ہےیا پھر دنیا میں کہیں بھی سفر کرنا ہے تو اس کو لازمی دہلی ائیرپورٹ سے فیول لینا پڑتا ہے،جبتک فیول نہ لیں آگے جانے کےلیے ایندھن ہی نہیں ہوتا اس لیے ہرپرواز کودہلی ائیرپورٹ پراترنا پڑتا ہے،یہی وجہ ہے کہ دہلی ائیرپورٹ کے اردگرد آدھا آدھا کھنٹے فلائٹ ہوا میں رہتی ہے

    صرف 35 کلومیٹردورمحفوظ ترین ائیرپورٹ پاکستان کا بہاولپورائیرپورٹ ہے ، اگر پاکستانی حکام دہلی ائیرپورٹ والی سہولیات بہاولپورائیرپورٹ کوفراہم کردیں،بہاولپور میں ری فلنگ اسٹیشن بنادیتے ہیں تو بہاولپوردہلی کے مقابلے میں زیادہ بہتراورآسان یہ سروسز دنیا بھر کی پروازوں کو فراہم کرسکتا ہے

    اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ دہلی کا آدھے سے زیادہ رش ٹوٹ کر ہمارے پاس آجائے گا ، پاکستان کو ریونیو بھی ملے گا اورپاکستان کا مقام بھی بہتر ہوگا کیونکہ ہم ان سے پہلے بیٹھے ہوئے ہیں ، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ بہاولپور ہمارا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی بن جائے گا

    دوسری بات اس کے بعد ہمارے پاس ہینکرز بھی ہیں ، یعنی ایک ائیرپورٹ بنا ہوا ہے تو ائیرپورٹ کے ساتھ کافی رقبہ پڑا ہوا ہے،جہاں سے ایک جہاز ایک سائٹ سے لینڈ کرے گا اور دوسری سائیڈ سے ٹیک آف کرے گا، نارمل رفتار جہاز کی 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں دہلی سے بہاولپور اگر اس رفتار کو دیکھتے ہیں تو یہ آدھا گھنٹہ بنتا ہے

    سول ایوشن حکام بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ممکن بھی ہے اورآسان بھی ہے لیکن اس کے لیے عملی اقدامات کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے

    اگر بہاولپور میں ری فلنگ کام شروع ہوجاتا ہے تو بہاولپور میں انٹرنیشنل فلائٹ اترنا شروع ہوجائے گی ہوٹلنگ کا بزنس شروع ہو جائے گا اور ایکٹیویٹی بڑھ جائے گی لوکل بزنس میں ترقی ہوگی باہر سے لوگ آنا شروع ہوجائیں گے جو بہاولپور سے ہوکر دوسرے ملکوں میں جائیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گا

    اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے صحرا کو پکنک پوائنٹ بھی بنا سکتے ہیں دبئی صحرا ہمارے صحرا سے چھوٹا ہے جبکہ ہمارا صحرا اس سے بڑا اور خوبصورت ہے خود دبئی والے بھی یہاں کھینچے چلے آتے ہیں دبئی کا صحرا ہر وقت سیاحوں سے بھرا رہتا ہے یہی سیاح یہاں بھی آ سکتے ہیں یہاں امن و امان کا بھی کوئی مسلہ نہیں

    بس ایک عرض ہےکہ خدا کے لیے کچھ کرو تو سہی ، پاکستان کو اللہ نے بڑی نعمتوں سے نوازا ہے ،ہمیں ان نعمتوں سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے