Baaghi TV

Tag: دیت

  • رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیااعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔

    انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

    جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کردی، دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہیئں بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

    کونسل کا کہنا ہےکہ شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے اس لیے حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

  • مالی سال 26-2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیاگیا

    مالی سال 26-2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیاگیا

    حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے سال 26-2025 کیلئے دیت کے تعین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے، دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی ہے۔

    pak

    حکومت پاکستان کی جانب سے ہر مالی سال کے آغاز پر وفاقی کابینہ کی منظوری سے دیت کی رقم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے،چاندی کی موجودہ قیمت کے حساب سے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے بنتی ہے

    دیت کیا ہے؟

    پاکستان کا شمار دنیا کے ان 50 سے زائد ممالک میں ہوتا ہے جہاں آج بھی سزائے موت کا قانون موجود ہےپاکستان میں جن جرائم پر مجرم کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے ان میں سے ایک قتل کا جرم بھی ہے تاہم کچھ مخصوص حالت میں مقتول کے لواحقین مجرم کی جانب سے دیت کی ادائیگی پر بھی راضی ہوسکتے ہیں۔

    تعزیرات پاکستان (پاکستان پینل کوڈ) کی دفعہ 299 کے مطابق دیت وہ رقم ہے جو مجرم کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو زرِ تلافی کے طور پر ادا کی جائے،تعزیرات پاکستان کی دفعہ 323 میں دیت کے رقم کے تعین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالت قرآن و سنت کی روشنی میں اور قاتل اور مقتول کے لواحقین کی مالی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیت کی رقم کا تعین کرے گی جس کی کم از کم مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوگی۔

  • سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

    سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

    اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا،جبکہ دیت سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، اس دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا،سینیٹ میں بھی ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہو ں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا جارہا ہے، دونوں ایوانوں میں اب یکساں پالیسی ہوگی، اس لیے مخالفت نہیں کی –

    اجلاس کے دوران دیت سے متعلق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا۔

    مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    وزیرقانون نے کہا کہ دیت کی کم سے کم حد متعین ہے لیکن زیادہ سے زیادہ دیت کی حد مقرر نہیں، راضی نامے کی صورت میں دیت طے کرنے کا حق ورثا اور متاثرہ شخص کے پاس ہےورثادیت کی رقم پچاس کروڑ اور ایک ارب بھی مانگ سکتے ہیں، عدالت نے طے کرنا ہے کہ کتنی دیت آرڈر کرنی ہے۔

    اس کے علاوہ سینیٹر محسن عزیز کا اسلام آباد صحت عامہ انضباط ترمیمی بل 2025 متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمارے سینیٹرز نہ ہونے کا ہمیں ایوان میں نقصان ہے ، ایک سال ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں سینٹ کا انتخاب نہیں ہوا۔

    صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    جبکہ سینیٹر عبدالقادر کا دستور ترمیمی بل 2025 بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور کرلیا گیا،بل سینیٹرز محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    اسی طرح سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل سے متعلق تحریک مسترد کردی گئی شبلی فراز نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل کے متعلق تحریک پیش کی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی بہت سی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق نہیں پاکستان کی مصنوعات برآمد کے لیے عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتیں، پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے اتھارٹی کو کراچی سے اسلام آباد لانے سے اس کی کارکردگی بہتر ہوگی

    ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں