Baaghi TV

Tag: دیپیکا پاڈوکون

  • میری ماں نے میرے ذہنی مسائل کی نشاندہی کی اور زندگی کی طرف واپس لائیں دیپیکا پڈوکون

    میری ماں نے میرے ذہنی مسائل کی نشاندہی کی اور زندگی کی طرف واپس لائیں دیپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ دماغی صحت کے ساتھ زندگی میں اپنی مسلسل جدوجہد کے حوالے سے ہمیشہ بات کرتی رہی ہیں.دیپیکاایک فاؤنڈیشن بھی چلاتی ہیں، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اپنی ذہنی صحت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ 2015 میں پہلی بار دیپیکا نے اپنی دماغی بیماری کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ڈپریشن سے لڑتی رہی ہیں۔دیپیکا جو کہ ذہنی صحت کے پروگرام کے لیے تامل ناڈو میں ہیں وہاں انہوں نے اپنے ذہنی مسائل اور بیماری سے جنگ لڑنے کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری ذہنی صحت کے مسائل کو پہچانا اس دور میں میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا . میری ذہنی صحت کو علاج

    کے ساتھ بہتر کرنے میں ماں نے مجھے بہت حوصلہ دیا. انہوں نے کہا کہ میری ماں مجھے ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئی اس کے بعد انہوں نے میری بہت زیادہ کئیر کی . یاد رہے کہ دیپیکا ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار رہنے کے بعد اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہیں. جب وہ ان مسائل کا شکار تھیں تو ان کے ذہن میں خود کشی کرنے کے خیالات بھی آتے تھے . دیپیکا اب ہر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دینے کا درس دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی کو سنجیدگی سے لیں اور اسے بھرپور انداز میں جیئیں.

  • دیپیکا پاڈوکون  اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ، دونوں نے محبت کی شادی کی اور بے حد خوش ہیں. لیکن کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں ، ان خبروں کو منظم طریقے سے پھیلایا گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ رنویر اور دیپیکا پاڈکون دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے درمیان تلخی اور علیحدگی کی خبریں غلط ہیں. کیونکہ حال ہی میں رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون نے پیار بھرا کمنٹ کیا. اس کے بعد رنویر سنگھ نے انہیں پیار بھرے ایموجی بھیجے، ان دونوں کے اس طرح سے ایکدوسرے کے لئے پیار کے اظہار نے مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا اور ساتھ ہی تمام ایسی

    خبریں دم توڑ گئیں جن کے مطابق ان دونوں کی علیحدگی ہو چکی ہے اس سے پہلے دیکھیں تو چند دن پہلے رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ میں‌چاہتا ہوں کہ دیپیکا کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. یاد رہےکہ رنویر سنگھ ابھی عریاں فوٹو شوٹ کیس سے بری نہیں ہوئے انہیں ابھی قانونی معالات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے لیکن دیپیکا اس معاملے میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں.

  • ایک طرف طلاق کی خبریں دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون نے صحتیاب ہونے کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا

    ایک طرف طلاق کی خبریں دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون نے صحتیاب ہونے کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی طببیعت اب سنبھل گئی ہے اور وہ اپنے کام پر واپس بھی آ گئی ہیں ،. رپورٹس کے مطابق دیپیکا پاڈوکون نے اپنی روٹین کی مصروفیات کا پھر سے آغاز کر دیا ہے، رپورٹس یہ بھی ہیں صحتیاب ہونے کے بعد دیپیکا کو ممبئی ائیر پورٹ پر بھی دیکھا گیا وہ کافی ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دے رہی تھیں. دیپیکا پاڈوکون کو سینے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کی کافی طبیعت خراب ہوئی اور ان کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان کو ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا، تاہم دیپیکا کی طبیعت

    میں اب کافی بہتری آ چکی ہے. اس خبر سے دیپیکا کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اس کے ساتھ ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ ان خبروں میں کسی قسم کی صدقت نہیں ہے یہ خوبصورت جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے بلکہ رنویر سنگھ کا ایک حالیہ کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیپیکا کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ چاہتا ہوں‌ کہ اہلیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع میسر آئے.

  • رنویر سنگھ کی کیا ہے خواہش ؟‌ انہوں نے بتا دیا کھل کر

    رنویر سنگھ کی کیا ہے خواہش ؟‌ انہوں نے بتا دیا کھل کر

    رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا ہے دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹوں پر کمنٹس کر کے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں. حال ہی میں رنویر سنگھ نے ایک تقریب میں شرکت کی وہاں ان سے ان کی اہلیہ دیپیکا کے ساتھ تعلقات پر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے بہت اچھے تعلقات ہیں ، ہماری 2012 میں پہلی ملاقات ہوئی اور اس کے بعد ہمارا ملنا ملانا شروع ہو گیا. ہماری دوستی کو دس سال ہو گئے ہیں. اس موقع پر انہوں نے کیا ایک خواہش کا اظہار بولے ، میں اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک بار پھر سکرین شئیر کرنا چاہتا ہوں‌میری خواہش ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں. ہم دونوں نے باجی رائو مستانی ، رام لیلا و دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ان میں ہم دونوں

    کو ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا. میری خواہش ہے کہ ہم دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے . گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے کام کی کھل کر تعریف کی. یاد رہے کہ رنویر سنگھ بولڈ فوٹو شوٹ کے کیس میں پھنسے ہوئے ہیں ابھی تک ان کو اس کیس کے حوالے سے کلئیرنس نہیں ملی ، اس کیس میں ان کی اہلیہ دیپیکا اور ان کے بالی وڈ کے دوستوں نے خوب دیا ساتھ جبکہ بھارت میں ان کے خلاف انتہا پسندوں کے گروہ نے مظاہرے کئے.

  • دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کے پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں ورسٹائل یہ اداکارہ ہسپتال،پہنچ گئیں جی ہاں اداکارہ کو گزشتہ رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا.جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کو بے چینی کی شکایت کی تھی اور انہیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا تھا اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیارپورٹس کے مطابق دیپیکا اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ کے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوا تھا اس وقت وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی تھیں ، انہیں تب کامینی ہسپتال میں آدھے دن کے لیے ہیلتھ چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

    دیپیکا پڈوکون اب فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی اس میں جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسے ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ پٹھان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون فلم فائٹر میں ریتک روشن کے مقابلے میں نظر آئیں گی.دیپیکا پڈوکون آخری بار گہرائیاں میں اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیری کاروا کے ساتھ نظر آئی تھیںاس فلم کی ہدایت کاری شکن بترا نے کی تھی۔

  • براہمسٹرا 2 میں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار کریں گے؟‌

    براہمسٹرا 2 میں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار کریں گے؟‌

    فلم براہمسٹرا حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم نے ابتدائی ویک میں ہی کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ‌نے ادا کئے ہیں چار سو کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا حالانکہ اس فلم کے لئے بھی بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا تھا لیکن یہ ٹرینڈ براہمسٹرا پر اثر انداز نہ ہو سکا اور فلم کو دیکھنے کےلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سینما گھروں کو پہنچی. فلم کی بے پناہ کامیابی ھاصل کرنے پر اس سے جڑی ٹیم کافی خوش ہے اور اسی خوشی میں فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے براہمسٹرا 2 بنانے کا اعلان کر دیا ہے.
    ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آیان مکھر جی نے کہا ہے کہ وہ براہمسٹرا ٹو بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، فلم کی کہانی اسی قسم کی ہو گی لیکن

    اسکے کرداروں کو یقینا چینج کیا جائیگا. فلم کو نئے اور الگ انداز سے بنایا جائیگا. کہا جا رہا ہے کہ براہمسٹرا ٹو میں دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا لیکن کہا جا رہا ہے کہ براہمسٹرا 2 کے مرکزی کرداروں کے لئے دیپیکا اور رنویر کو ہی فائنل کیا گیا ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ فلم کی کاسٹ تو عین ٹائم تک تبدیل ہوتی رہتی ہے.

  • دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کے لیے ہاں کرنے میں وقت کیوں لگایا ؟‌

    دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کے لیے ہاں کرنے میں وقت کیوں لگایا ؟‌

    رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ دونوں اپنی کیمسٹری، فیشن اور اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دل کے قریب ہیں. یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کیوں رنویر سنگھ کوشادی کے معاملے میں ہاں کرنے میں دیر لگائی؟‌.انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ وہ ماضی میں کئی رشتوں میں رہیں ان کا اعتماد کئی بار ٹوٹا ، جب وہ رنویر سے ملی تھیں تو ان کا اعتبار ٹوٹ چکا تھا وہ

    تھک چکی تھیں وہ کچھ عرصہ کے لئے اکیلی رہنا چاہتی تھیں کسی سے ملنا یا بات کرنا نہیں چاہتی تھیں.دیپکا نے مزید کہا کہ میرا جس سے بھی تعلق رہا میں نے اس میں سو فیصد دوستی نبھائی لیکن وہ تعلق چل نہ سکے. لیکن جب میں 2012 میں رنویر سنگھ سے ملی تو ان سے میری دوستی ہوئی اور میں نے خود کے اور رنویر کے درمیان ایک کنکشن محسوس کیا اس کے باوجود میں رنویر سنگھ سے کسی قسم کی کمٹمنٹ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ محسوس کیا کہ ان کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے سو ہاں کر دی. یاد رہے کہ دیپیکا پہلے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ ان پر ایک ایسا وقت آیا کہ جس میں ان کو جینے کی تمنا ختم ہو چکی تھی وہ ہر وقت روتی رہتی تھی پھر ایک نفسیاتی ماہر کے پاس گئیں جنہوں نے ان کی زندگی کی طرف واپسی کی اور ان کو دماغی طور پر ٹھیک کیا.

  • عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 70 ملین فالورز  کترینہ کیف اور دیپیکا پاڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا

    عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 70 ملین فالورز کترینہ کیف اور دیپیکا پاڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جن کی جمعہ کے روز فلم برہمسٹرا ریلیز ہو رہی ہے ان کے حوالے سے ایک خبر یہ ہے کہ ان کے انسٹاگرام پرفالورز کی تعداد 70 ملین ہو گئی ہے اور اس دوڑ میں انہوں نے دیپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑ‌دیا ہے. یوں عالیہ بھٹ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بالی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں، پریانکا چوپڑہ کے انسٹاگرام پر 82 ملین کے قریب فالورز ہیں . دیپیکا پڈوکون 68.8 جبکہ کترینہ 66.7 فالورز ہیں. مجموعی طور پر دیکھیں تو یہ سال عالیہ بھٹ کے کافی لکی ثابت ہوا ہے اس سال ان کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں اور

    مشکل سے مشکل کردار بھی باآسانی کر سکتی ہیں. اس فلم کے بعد عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارائوں میں ہونے لگا ہے جنہوں نے ہندی سینما کے لئے شاندار کام کیا. اسی سال عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگز بھی ریلیز ہوئی اس فلم میں نہ صرف انہوں نے کام کیا بلکہ اس کو پرڈیوس بھی کیا اور یہ فلم بھی کامیاب رہی. اسی سال عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر بھی شروع کیا انکی شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوئی. یاد رہے کہ ان کی فلم براہمسٹرا بھی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی زد میں ہے دیکھنا یہ ہے کہ بائیکاٹ کا یہ ٹرینڈ فلم کے بزنس پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے.

  • دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    شاہ ر خ خان اور دیپیکا پاڈوکون فلم جوان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز دونوں اداکار پوری ٹیم سمیت پہنچے چنائی ۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون دونوں کو ممبئی کے ائیر پورٹ پر دیکھا گیا دیپیکا پاڈوکون گہرے نیلے رنگ کے جمپ سوٹ اور سفید اسپورٹس شوز میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اپنا چہرہ سفید ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا اور بالوں کی پائی پونی بنائی ہوئی تھی ۔بعد ازاں چنائی کے ہوائی اڈے پر شاہ ر خ اور دیپیکا کو پوری ٹیم سمیت بس سے اترتے دیکھا گیا ۔فلم کے ڈائریکٹر اتلی کمار

    ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی کافی الگ ہے اور شاہ رخ خان اور دیپیکا کو شائقین الگ کرداروں میں دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے کیرئیرکی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی ۔ فلم کا نام تھا اوم شانتی اوم۔ اپنی پہلی فلم سے ہی دیپیکا نے شائقین کے دل جیت لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ صف اول کی ہیروئنز میں شامل ہو گئیں اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ چنائی ایکسپریس میں نظر آئے تھے اب ایک بار پھر شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں امید کی جا رہی ہے کہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہوگی۔

  • لال سنگھ چڈھا پریمیئر،عامر خان، کرینہ،سیف، رنویر،دیپیکا ودیگر کی شرکت

    لال سنگھ چڈھا پریمیئر،عامر خان، کرینہ،سیف، رنویر،دیپیکا ودیگر کی شرکت

    فلم لال سنگھ چڈھا آج ریلیز ہونے جا رہی ہے ، عامر خان نے گزشتہ روز اس فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا. اس موقع پر بالی وڈ کی جن نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں کالکی کوچلن، رندیپ ہڈا، مکیش چھابڑا، کنال کپور، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، کرینہ کپور، سیف علی خان، وجے ورما، ایرا خان، روہت صراف، شریا پیلگونکر، سشمیتا سین، اتل کلکرنی، ناگا چیتنیا اکینینی، رمیش تورانی، ٹسکا چوپڑا، ریچا چڈھا، آشوتوش گواریکرو دیگر کے نام قابل زکر ہیں. فلم جس جس سلیبرٹی نے بھی ابھی تک دیکھی ہے انہوں نے اچھے ریمارکس دئیے ہیں. شاہ رخ خان کو ان کے گھر جا کر عامر خان نے فلم دکھائی شاہ رخ نے تعریفوں کے پل باندھے تھے.

    واضح رہے کہ عامر خان کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی فلموں میں اکثر کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا ہے وہ جب بھی کسی فلم میں‌کام کرتے ہیں اس کی کہانی کے سکرپٹ کی مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم کو لوگ سال ہا سال یاد رکھتے ہیں. لال سنگھ چڈھا ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے ریلیز سے قبل نہ صرف دھوم مچا رکھی ہے بلکہ اس کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے. کرینہ کپور کا کہنا ہےکہ ان کے لئے فلم اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں کام کرنے کے دوران وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور اسی حالت میں انہوں نے کام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ نبھائی.