Baaghi TV

Tag: دی لیجنڈ آف مولا جٹ

  • سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری نے اعلان کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 21 مئی کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی سنیما کے لیے بہت بڑا سنگِ میل قرار دیاانہوں نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو چین کے انتہائی محدود اور سخت کنٹرول والے غیر ملکی فلم امپورٹ کوٹے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے چینی زبان (مینڈارن) میں ڈب کیا گیا پوسٹر اور ٹریلر بھی جاری کیا، جس نے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

    بلال لاشاری کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما اب عالمی سطح پر اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے 13 ملین ڈالر سے زائد کمائی کی اور پاکستان میں بھی ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے تاریخ رقم کی۔

    فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، ہمایمہ ملک، گوہر راشد، فخر شفیع اور علی عظمت سمیت نامور اداکار شامل ہیں،یہ فلم 1979 کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری-امیجنیشن ہے، جس میں مولا جٹ اور اس کے روایتی دشمن نوری نٹ کے درمیان شدید تصادم کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

  • فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

    فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

    ممبئی: پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ آج 2 اکتوبر بدھ کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونی تھی لیکن ہندو انتہا پسند پارٹی نے فلم کی ریلیز روک دی،اس حوالے سے فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر ہے جس کی وجہ سے بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے۔

    ندیم منڈی والا نےکہا کہ بدقسمتی سےفلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہے اور جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں دیتی، کوئی کچھ نہیں کر سکتا، جب بھی فلم کی بھارت میں ریلیز ممکن ہوگی تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

    آرٹیکل 63 اے: نظرثانی اپیلوں پر تیسری سماعت آج ہو گی

    یاد رہے کہ اُڑی حملے کے بعد 2016 میں پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024: درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

    ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا،ایرانی سپریم …

  • ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ  سامنے آ گئی

    ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا،فلمسازوں نے انسٹاگرام پر ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دوسال بعد یہ فلم اگلے ماہ 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی،بھارت کے جن سینما گھروں میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز ہوگی، اُن کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے،فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

    بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی

  • عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    لاہور: ہاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا تھا کہ فواد خان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 23 دسمبر کو انڈیا میں ریلیز ہونے کا امکان ہے انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

    زی اسٹوڈیو "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔

    تاہم اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

    میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

    واضح رہےکہ ایکشن پنجابی فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہےصرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

    یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی "مولا جٹ” کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جبکہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌