Baaghi TV

Tag: ذاکر نائیک

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک  کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

    کراچی: معروف اسکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: گورنر ہاؤس کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلر کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی۔

    اسپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی جس پر سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی تھی، سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور ڈگری دینے مخالفت کی تھی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

  • پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر  مشی خان   ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

    پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

    کراچی: پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر اداکارہ مشی خان نے معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘ذاکر نائیک کا بطور اسٹیٹ گیسٹ بننے کا دورہ اختتام پزیر ہوا، ہمیشہ کی طرح جیسے جاوید اختر نے بھارت جا کر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک نے بھی قومی ائیر لائن کو برا بولا’۔

    اداکارہ نے ذاکر نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن، آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500 کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں’بھارت کے بارے میں آپ بول رہے ہیں کہ بھارت بہت اچھا ہے، ظاہر ہے بھارت جا کر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نےتھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے، بھارت میں اگر ایک روپے بھی درست طریقے سے نہ دیا ہو تو انکم ٹیکس کی ٹیم بڑے سپر اسٹار کے گھر میں بھی گھس جاتی ہے، تو یہاں پر آپ کو کس خوشی میں 6 لوگوں کا ہزار کلو وزن فری دے دیں، آپ کے پاس اتنے پیسے، وسائل ہیں 500 کلو کے پیسے نہیں دے سکتے تھے؟مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    مشی خان نے حکومت سے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جا کر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔

    واضح رہے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی مختلف تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

  • یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ یو ٹیوب کے اشتہارات کی آمدنی حرام ہے

    عوامی لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کو حرام قرار دیا ،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بعض اشتہارات کی نوعیت اسلامی اصولوں سے متصادم ہو سکتی ہے، اس لئے یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہے ،یوٹیوب سے کمائی حرام ہے، ایڈ پر لڑکیاں آ جائیں گی، میوزک آ جائے گی،اللہ مجھے روز لاکھوں دیتا ہے تو میں کیوں یوٹیوب سے لوں؟ ایڈ کیسے بین کریں گے، لڑکیاں تو بین نہیں کر سکتے، ہرانسان سمجھتا ہے میں اسلام سیکھوں، یوٹیوب سے کما سکتا ہوں ،لیکن نہیں کما رہا، میری کوئی بھی ویڈیو کاپی کر سکتا ہے، میری ویڈیو کے تھمب نل پر لڑکیوں کی تصاویر لگائی جاتی ہیں، میں ہٹ کروں تو اسکا پیسہ میرے پاس آ جائے گا، لیکن ایسا نہیں کرتا، میری ویڈیوز سے لوگ لاکھوں کما کر رہے ہیں،میں کہتا ہوں تم لوگ پیسہ کماؤ مجھے ثواب کمانے دو،

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ کوئی یہ پاکستانی مولویوں کو بتا دے کہ یوٹیوب کی کمائی ذاکر نائک نے حرام قرار دے دی ہے اور خاص طور پر پاکستانی مولوی تو وہی کام کرتے ہیں جو ان کے لیے اس میں اسانی نکلے اس کو حلال قرار دیتے ہیں جس میں یہ خود کچھ نہ کر سکے اس کو وہ حرام کرا دیتے ہیں

    ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

    لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

    پاکستان کے دورے پر آئے معروف اسلامی سکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے پر برس پڑے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں وہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا،ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق و دیگر اہم شخصیات سےملاقاتیں ہوئیں،بعد ازاں و ہ کراچی کے دورے پر گئے اور اہم تقریبات سے خطاب کیا، گورنر ہاؤس میں بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی، 2 عوامی لیکچرز کا بھی انتظام کیا گیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دینی رہنمائی کرنے کے علاوہ شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے ،ایسے ہی ایک لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ساتھ پیش آیا واقعہ سنایا اور پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حکام پر برس پڑے.

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آرہے تھے تو ان کے ہمراہ موجود لوگوں کے ساتھ موجود سامان کا وزن ہزار کلو تھا، جس پر انہوں نے پی آئی اے کے سی ای او سے بات کی، اس سلسلے میں جب میں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے رابطہ کیا تو اس نے آگے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا میں نے انہیں بتایا کہ 6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 500-600 کلو زیادہ ہے،افسر نے کہا کہ آپ ڈریں مت میں اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر 50 فیصد رعایت دوں گا، جس پر میں نے جواب دیا کہ دینا ہے تو فری دو ورنہ مت دو اور اس کی پیشکش ٹھکرادی

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ یہ رویہ پاکستان ایئرلائن کا تھا اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے گا تو فری میں چھوڑے گا ،بھارت میں اگر کوئی غیر مسلم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دیکھتا ہے تو ہزار سے دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے،میں حکومت کا مہمان ہوں، میرے ویزے پر لکھا ہے سٹیٹ گیسٹ، اور آپ کے پی آئی اے کے سی ای او کہتے ہیں کہ وہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیں گے جبکہ ایک کلو اضافی وزن کے 110 رنگٹ (7 ہزار 135 پاکستانی روپے) چارج کررہے ہیں،مجھے اتنا دکھ ہوا کہ میں بحیثت ریاستی مہمان پاکستان میں آرہا ہوں اور وہ 300 کلو سامان نہیں چھوڑ سکتے کہ 50 فیصد رعایت دیں گے، مجھے نہیں چاہیے ایسا ڈسکاؤنٹ،

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں انہوں نے پی آئی اے پر تنقید کی،ایک صارف عدنان خان کاکڑ نے ایکس پر لکھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کے ایک ہزار کلوگرام سامان مفت لے جانے پر انکار سے مایوس ہوتے ہوئے از راہ تقابل بتایا کہ انڈیا میں ان کی اتنی زیادہ عزت کی جاتی ہے کہ غیر مسلم اہلکار بھی ان پر واری صدقے ہوئے جاتے ہیں. ان کا ہزار دو ہزار کلوگرام سامان جہاز میں مفت لاد دیتے ہیں. بات تو درست ہے. بھارتی اہلکار تو ڈاکٹر صاحب کے اتنے زیادہ فین ہیں کہ انہوں نے مختلف سرکاری عمارات از قسم تھانوں اور ڈاک خانوں میں بھی ان کے تشہیری پوسٹر لگوا رکھے ہیں.

    رحیق عباسی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کی زبان سے پی آئی اے والا قصہ سن کر محسوس ہوا ۔۔ مولوی مولوی ہی ہوتا ہے ۔۔ دین کے نام پر جو عزت ملی ہوتی ہے اس کا دنیوی فائدہ لینے کے ہر موقع کی تلاش میں ہوتا ہے۔ فری رہائش۔۔ فری سفر ۔۔۔ فری ٹکٹ ۔۔ فری کھانے۔۔ فری سیریں۔۔ اور پھر قسمیں اٹھا اٹھا کر کہتا ہے کہ میں نے کبھی دین نہیں بیچا۔اللہ اپنی پناہ میں رکھے ۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی آئی اے نے اضافی سامان پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کی آفر کی تو انہیں ناگوار گزری، ساتھ ہی انڈیا کی مثال دے دی کہ وہاں میرا کام "فری” ہوجاتا۔ جناب کو ڈسکاؤنٹ پسند نہ آیا تو 4 لوگ مزید لے آئے اور سامان ان میں Distribute کردیا اور پی آئی اے پر چڑھائی بھی کردی۔

    لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

  • لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

    لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

    معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر جانے کی وجہ بتادی ہے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ، 5 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اسی میں انہوں نے کچھ روز قبل پاکستان پہنچنے کے بعد پیش آئے واقعے پر بات کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر حکام کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات ہوئی،چند روز قبل یتیم بچوں کے ادارے پاکستان سویٹ ہوم میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا، پروگرام کے اختتام پر جب ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں شیلڈ دلوانے کےلیے لڑکیوں کو اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ اسٹیج سے اتر گئے،ڈاکٹر ذاکر نے کہا تھا کہ یہ لڑکیاں میرے لیے نامحرم ہیں جنہیں میں شیلڈ نہیں دے سکتا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تاہم اب گورنر ہاؤس میں خطاب کے دوران ذاکر نائیک نے اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا ہے

    مجھے شدید تعجب ہوا کہ پاکستان میں یہ ہورہا ہے، کیا ہوگیا ہے اس ملک کو،ڈاکٹر ذاکر نائیک
    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مجھے یتیم بچوں سے ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا جس پر میں نے انتہائی مصروفیت کے باوجود صرف 10 منٹ کےلیے شرکت کی حامی بھری تھی لیکن تقریب میں یتیم بچے تو پیچھے رہ گئے آگے صرف فوٹو سیشن ہوتا رہا، پھر مجھ سے تقریر کرنے کا کہا گیا تو میں نے بچوں کی خاطر کچھ دیر گفتگو کی، تقریر کے اختتام پر خواتین کو اسٹیج پر بلالیا گیا، وہ سب بالغ تھیں اس لیے میں انہیں خواتین ہی کہوں گا جس پر میں نے اعتراض کیا تو منتظم نے کہا کہ سب بچیاں ہیں، میں نے کہا کہ یہ کہاں کا تصور ہے، بالغ ہونے پر کسی لڑکی کو چھو بھی نہیں سکتے، میری تقریر کے دوران لڑکیوں کی پوری فوج اسٹیج پر آگئی، سب 15، 16 کی بالغ لڑکیاں تھیں، میرے اسٹیج سے اترنے پر سوشل میڈیا میں مجھ پر تنقید ہوئی، جس پر مجھے شدید تعجب ہوا کہ پاکستان میں یہ ہورہا ہے، کیا ہوگیا ہے اس ملک کو،آپ کو تو بولنا چاہیے تھا ماشاءاللہ کیا داعی ہے اسٹیج سے اتر گیا، الٹا لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ لڑکیوں سے نہیں ملا،یتیم خانے کے مالک نے کہا کہ یہ میری بیٹیاں ہیں، اس پر میں نے کہا کہ تمہیں بھی ان بچیوں کو چھونا حرام ہے، یہ کہاں کا معاشرہ ہے، بیٹی بولنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن نابالغ نامحرم کو چھو بھی نہیں سکتے،انہوں نے انتہائی حیرانی کا اظہار کیا یہ سب پاکستان میں ہورہا ہے، بھارت میں ہندو مجھے بلاتے ہیں تو میرا احترام کرتے ہیں کہ ذاکر بھائی سے لڑکیوں کو دور رکھیں، اسلام آباد میں ٹی وی میزبان سوال پوچھنے میرے نزدیک آتی رہی، میں پیچھے ہٹ رہا ہوں اور وہ اوپر آتی جارہی ہے، آپ مسلمان ہیں یہ کیا ہورہا ہے، بیٹی بولنے میں کوئی حرج نہیں، اس کی پرورش کریں لیکن چھونے کا حق نہیں، بیٹی بولنے سے بن نہیں جاتی وہ حرام ہے، آپ اسے چھو نہیں سکتے۔

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

  • دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    کراچی: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے، دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے