Baaghi TV

Tag: ذخائر

  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کے اعداد و شمار جاری کردیے،جن کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے-

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں 26 دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی-

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

  • جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    ٹوکیو: جاپان نے بحرالکاہل کی تہہ میں نایاب زمینی معدنیات کے ایک بے مثال ذخیرے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نایاب زمینی معدنیات کی دریافت کو ماہرین جاپان کی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں یہ ذخائر ٹوکیو سے تقریباً 1,200 میل کے فاصلے پر منامی توری شیما جزیرے کے قریب دریافت ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 26 بلین ڈالرلگایا گیا ہے۔

    230 ملین ٹن وزنی نایاب زمینی عناصر پر مشتمل یہ ذخائر، جن میں کوبالٹ اور نکل جیسے قیمتی معدنیات شامل ہیں، الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹریوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں یہ دریافت چین کی نایاب معدنیات کی منڈی میں اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے جاپان کوعالمی سطح پر ایک مضبوط حریف بنا سکتی ہے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    یہ دریافت نیپون فاؤنڈیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوئی، جہاں جدید ترین زیرِ سمندر گاڑیوں کی مدد سے سمندر کی گہرائیوں میں یہ قیمتی ذخائر تلاش کیے گئے یہ ذخائر 5,700 میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دریافت کیے گئے۔

    ماہرین کے مطابق یہ دریافت نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے لیے معدنیات کی سپلائی میں ایک نئی جہت فراہم کرے گی اور جدید صنعتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی-

    بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی اہم ملاقات

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    کراچی:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کے بعد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور دیگر آفیشل انفلوز سے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے اس رقم کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 29 نومبر کو 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    دوسری جانب سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی، اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی ، تاہم سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے، 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے،توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی، ڈپازٹ میں توسیع سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بھی مدد ملےگی

  • ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں،اسحق ڈار

    ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں،اسحق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

    باغی ٹی وی: انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو ہمارےپاس دوسرا پلان تھا، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی،اس کیلئے انتظامات مکمل ہیں،موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرےاورتماشہ بنے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ مزید بہتر ہورہے ہیں، چین ، سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان کی مدد کی۔

    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    قبل ازیں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کردیئےہیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے ، مستقبل میں پاکستان کے معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے رقم منتقل کرنے پر وزیراعظم ،آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کا شکریہ اداکرتاہوں سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔

    غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

    علاوہ ازیں ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں-

  • غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی-

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا…

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

    اس کمی کے بعد دوست ممالک سے مزید قرض لیے بغیر غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی کوئی صورت نہیں ہوسکتی، حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نموکنٹرول کرنےکی کوشش کرےگی۔

    بےنظیر انکم سپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں

    یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ برس اس میں مزید ایک ارب ڈالر کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 18 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے جو التوا کا شکار ہیں، ابتدائی طور پر 2 ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کی مخصوص شرائط ماننے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور اختلاف تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے۔

    پاکستانیوں کو امریکی ویزا کے حصول کیلئے آسانی

  • بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آبی ذخائربنائے جائیں،شیخ امتیاز حسین

    بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آبی ذخائربنائے جائیں،شیخ امتیاز حسین

    بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آبی ذخائربنائے جائیں،شیخ امتیاز حسین

    پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے فورم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں مون سون کی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی تغیر ات کی وجہ سے مستقبل میں پاکستان میں آبی قلت کا خطرہ ہے جو ہماری زراعت اور ملکی معیشت کے لئے بڑا امتحان ثابت ہوگا. سیلابی صورتحال کے مستقل تدارک اور آبپاشی کی ضروریات کے لئے حکومت کو بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے اقدامات کا مشورہ دیتے ہوئے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی سہولیات نا ہونے کی وجہ سے اضافی پانی سیلابوں کا باعث بنتا ہے جس سے رہائشی آبادیوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کو بھی نقصا ن پہنچتا ہے جس سے ہر سال معیشت کو بڑے نقصانات ہوتے ہیں.مستقبل میں آبی قلت کے تدارک کے لئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے. بارش کے پانی کا ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آبی ذخائربنائے جائیں۔ سیلابی صورتحال اور فصلوں کو بچانے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو آبی قلت کی وجہ سے بڑے غذائی بحران سے بچنا محال ہوجائے گا.

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے. پاکستان کی بقا آبی ذخائر میں اضافے اور توانا زرعی نظام کے بغیر مشکلات کا شکار رہے گی. ملک میں غذائی قلت اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے فصلوں کے لئے وافر مقدار میں پانی کا دستیاب رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے.. بارشوں کے ہر موسم میں ڈیم بھرجانے کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کا محفوظ طریقہ یہی ہے کہ ہم بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں.

    پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے اپنی تجاویز اور اراکین کی ماہرانہ رائے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گا تاکہ ملکی زراعت کو پانی کی قلت سے محفوظ رکھا جاسکے.

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم