Baaghi TV

Tag: ذخیرہ اندوز

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرلیے-

    باغی ٹی وی: راجن پور میں بھی سیکڑوں چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئیں ضلعی انتظامیہ نے راجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپا مارا اور 800 چینی کی بوریاں قبضے میں لیں انتظامیہ نے گودام کو سیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی را جن پور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہے۔

    دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آپریشن کرکے311 ٹن چینی کے5650 بیگ برآمد کرلیے انتظامیہ کی جانب سے چھاپے درابن روڈ، مریالی ، بنددھپانوالہ اور دیگر گوداموں پر مارے گئے۔

    بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا درابن روڈ پر واقع گوداموں سے 5000 بوری چینی برآمد کی گئی، جبکہ مریالی کریانہ اسٹور سے 650 تھیلے چینی کے برآمد کیے گئے،گندم اور چینی کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تاجر برادری ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرے۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب گزشتہ روز حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی-

    لوگ کن افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں،سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف

  • آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور:آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2067 مقدمات درج اور2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

     

    ادھرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ صدر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں  خطرناک ساجی شیخ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا یا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجی گینگ کے 3 کارندے  سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزمان سے  ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، 3 موٹر سائیکل اور اسلحہ3 پسٹل گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    اسسٹنٹ کمشنر کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد
    قصور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کی نگرانی میں محکمہ ریونیو کے افسران نے تارا گڑھ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے عظمت علی ولد خادم حسین کے گودام میں چھاپہ مارکر 300بوریاں چینی برآمد کر کے قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی قصور
    ٭٭٭٭٭

  • ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی

    ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی

    قصور
    محکمہ خوراک سپیشل برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر
    انعم زاہد کاا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے کریک ڈاؤن کیا گیا قصور کے گاؤں مرزے والا اور سعد گاؤں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں مرزے والا سے 2000 من گندم پکڑی گئی ذخیرہ اندوز غلام نبی کو پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر قصور انم زاہد کے حکم پر گرفتار کرلیا اور تھانہ میں بند کر دیا کریک ڈاؤن کی ٹیم میں محکمہ خوراک کے کنٹرولر صغیر علوی انسپیکٹر محمد اکرم اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور سپیشل برانچ کے ریاست علی شامل تھے