Baaghi TV

Tag: ذخیرہ اندوزوں

  • ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف ایکشن، دو بڑی فلور ملز سیل

    ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف ایکشن، دو بڑی فلور ملز سیل

    ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف ایکشن، دو بڑی فلور ملز سیل

    ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن

    ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ ٹائیگر فورس بھی متحرک

    ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی بڑی کاروائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات خود انڈسٹریل ایریا کے دورے پر موجود اور کاروائی کر رہے ہيں

    ڈی سی اسلام آباد نے آٹے کی بوريوں کا وزن بھی چيک کيا اور مختلف ملز سے آٹے کے سيمپلز بھی لیے گئے

    ذرائع کے مطابق اب تک دو بڑی فلور ملیں سیل کرنے کے علاوہ ملاوٹ کرنے والی ملوں کے خلاف کاروائی اور جرمانے

    ملوں میں کام کرنے والے ورکرز سے ڈی سی اسلام آباد کی بات چیت

    کورونا ایس او پیز کا جائزہ، ایس او پیز کے مطابق کام نہ کرنے والی ملز کو نوٹسز

    ڈی سی اسلام آباد میں ایس او پیز کے مطابق کام کرنے والی ملز کو سراہا

  • پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    محکمہ خورا ک کا بھرپور ایکشن، مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم قبضے میں لے لی . سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے حکم پر تعطیلات میں بھی ایکشن جاری رہے گا .

    وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہے. گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے. گوجرانوالہ، لیہ اور خانیوال میں بھاری گندم پکڑی گئی ہے. ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں گے. منڈی بہاؤ الدین، چکوال اوربہاولنگر میں بھی بڑا ذخیرہ پکڑ ا گیا. محکمہ خوراک کے افسران حساس اداروں کے تعاون سے کوشاں ہیں. ذخیرہ اندوزی معاشرتی ناسور بن چکا، چھٹکارا پانا ہوگا:سینئر و وزیر خوراک پنجاب

    ڈیرہ غازی خان،وہاڑی،میلسی او ر کوٹ ادو میں بھی گندم کی کھیپ برآمد.
    مجموعی طور پر 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں .