Baaghi TV

Tag: ذمہ داری

  • لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے،عبدالواحد بلوچ

    لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے،عبدالواحد بلوچ

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے کہاھےکہ لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ھےاس سلسلے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف دلجمی اور احسن طریقے سے اپنا فرض منصبی انجام دیں تاکہ لوگوں کو فوری اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف مراکز صحت کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے.

    ضلعی افسر صحت نے جن مراکز کا دورہ کیا ان میں بنیادی مراکز صحت شادوبند ، سی ڈی شمبے اسماعیل ، بی ایچ یو گھٹی ڈور اور آر ایچ سی سر بندن شامل ہیں دورہ کے دوران انہوں نے مراکز صحت کے اسٹاف کی حاضریاں چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اور دوسرے شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اس کے علاؤہ ای پی سینٹر کے شعبے کو چیک کیا انہوں نے محدود اسٹاف کے ساتھ ان سینٹروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا مراکز صحت کو مذید بہتر کیا جائےساتھ میں اسٹاف کو بھی تنبیہ کیا کہ وہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کریں اور ای پی آئی انچارج کو ہدایت کی کہ اپنی آؤٹ ریچ سیشن کو اور بہتر طریقے سے موثر بنائیں تاکہ ڈسٹرکٹ کے اندر کوئی بھی بچہ بغیر ویکسینیشن کے نہ رہے جو کہ بچوں میں سب سے بہتر اور موثر طریقے سے خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہے .

    ضلعی افسر صحت نے سینٹروں میں نیوٹریشن پروگرام کی ریکارڈ کو چیک کیا اور اس سلسلے میں ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اور تاکید کی کہ اپنے اپنے کیچمنٹ ایریا پاپولیشن میں کمزور اور خوراک میں کمی کے شکار ہونے والے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ڈھونڈیں اور ان کو UNICEF کی طرف سے دیئے گئے مفت اور صحت مند خوراک کو انہی کمزور بچوں تک پہنچائیں۔ اس انہوں نےکہا کہ ہیسپتال بیلانگ، اسٹاف کوارٹرز اور اسٹاف کی کمی کا ایک جامع رپورٹ بنا کر سیکٹری ہیلتھ کو ارسال کیا گیا ہے اور ساتھ میں مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ کے اندر خالی پوسٹوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے تاکہ ہیلتھ سینٹرز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے جو اس وقت بہت بڑا مسلہ ہے اور خاص طور پر آر ایچ سی سر بندن جہاں اس وقت کوئی ڈاکٹر پوسٹ نہیں ہے اور آر ایچ سی کو اسٹاف کی بھی کمی کا سامنا ہے ۔

    سر بندن دورے کے دوران انہوں نے ملیریا اسپرے کی دوائیاں سر بندن کے کونسلر کے حوالے کیے اور ہر طرح کی تعاون کی یقین دہائی کرائی اور حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے اندر غیر استعمال جمع شدہ پانی کا جائزہ لیا تاکہ ان جگہوں میں جلد سے ملیریا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کرنے کے لیے larvaeciding کی جائے ۔

  • عوام  کی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں ریاست کی ذمہ داری، صدرافتخار قریشی ایڈووکیٹ

    عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں ریاست کی ذمہ داری، صدرافتخار قریشی ایڈووکیٹ

    پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب
    صوبائی سیکرٹریٹ: فرسٹ فلور صدیق سکوائر گلشن مارکیٹ نیو ملتان
    عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: افتخار قریشی ایڈووکیٹ
    پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
    بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہو گی۔
    پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر کی عہدیداران سے گفتگو
    03 فروری2021ء
    ملتان( )
    پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدرافتخار قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے۔حالیہ پٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے۔ اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخارقریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔پاکستان عوامی تحریک کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ گراس روٹ لیول تک منتخب حکومت اورعوامی نمائندے ہونے چاہئیں۔ جب تک تحصیل اور یونین کونسل سطح پر مالی و انتظامی اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں گے، پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی وسیع تر فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہو گی۔لا قانونیت کے خاتمے،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی،بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ صرف گفتگو اور بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا تا کہ فلاحی ریاست کے تصور کو صحیح معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس کے لئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں مالی معاملات بلدیاتی ٹاؤن اور لوکل باڈیز کے پاس ہوتے ہیں صرف پاکستان کی جمہوریت میں پارلیمنٹرینز کو ڈویلپمنٹ کے فنڈ دئیے جاتے ہیں سارے فنڈز بلدیاتی اداروں کے پاس ہونے چاہئیں۔اس موقع پرچوہدری علی رضا نت،ملک عبدالرشید،چوہدری شاہد ارائیں،میجر محمد اقبال چغتائی،ضیاء الرحمن سکھیرا ایڈووکیٹ،ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری اقبال یوسف،گامن خان ایڈووکیٹ،مہر شعبان ورک،رانا قیصر علی،اصغر علی چانڈیہ،ظفرآفتاب بھٹی اور دیگر موجود تھے۔
    راؤ محمد عارف رضوی
    مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک برائے جنوبی پنجاب