Baaghi TV

Tag: رائیونڈ قصور روڈ

  • رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ پر آج ایک اور حادثہ دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں ایک ڈرائیور جانبحق ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں حادثہ سڑک کی کم چوڑائی سے پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر آج صبح سویرے ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں بسیں ٹکرانے سے ایک بس کا ڈرائیور جانبحق جبکہ دوسری بس کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تاہم مسافر محفوظ رہے ڈرائیوروں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو قصور منتقل کیا واضع رہے کہ اس سڑک کی چوڑائی بمشکل 20 فٹ ہے جبکہ روزانہ اس سڑک پر ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور ضلع کی تمام سڑکوں میں سے سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ اسی سڑک پر ہوتے ہیں
    آئے روز کے حادثات کے پیش نظر لوگوں نے فوری روڈ کو ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • فنڈ کروڑوں کا ،کام لاکھوں کا

    فنڈ کروڑوں کا ،کام لاکھوں کا

    قصور
    عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رائیونڈ قصور روڈ کی مرمت کا کام جاری تاہم کام انتہائی غیر معیاری ٹینڈر کروڑوں کا جبکہ کام لاکھوں کا بھی نہیں
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ جو کہ پنجاب بھر میں خونی سڑک کے نام سے جانی جاتی ہے کی مرمت کیلئے گورنمنٹ نے رواں برس 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ منظور کیا جس پر ایک ماہ پہلے کام شروع ہوا
    کام شروع تو ہو گیا مگر کام برائے نام ہونے کے باعث لوگ تحفظات کا شکار ہیں کہ کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہونے کے باوجود صرف گڑھے پر کئے جا رہے ہیں وہ بھی بڑے بڑے جبکہ چھوٹے چھوٹے گڑھے جوں کہ توں ہیں بڑے گڑھوں میں پتھر ڈال کر اوپر بجری ڈال کر بہت کم تارکول ڈالی جارہی ہے جس سے سڑک پر تازہ ڈالی گئی بجری بکھری پڑی ہے اور ممکن ہے کہ مرمت شد سڑک ایک دو ماہ ہی نکال پائے گی کیونکہ اس سڑک پر بہت بھاری ٹریفک گزرتی ہے
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اگر اللہ اللہ کرکے سڑک مرمت ہونے ہی لگی ہے تو اسے درست طریقے سے مرمت کیا جائے تاکہ سڑک کچھ عرصہ کارآمد رہے بصورت دیگر سڑک دو چار ماہ بعد پھر ٹوٹ جائے گی اور گورنمنٹ کا کروڑوں روپیہ بیکار جائے گا

  • رہائشیوں کے غم جانے کب ہونگے کم

    رہائشیوں کے غم جانے کب ہونگے کم

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ کے باسیوں کے غم جانے کب ہونگے کم منظوری کے باوجود بھی سڑک جو کی تو لوگ سخت اذیت میں
    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تباہ حال سڑک کی مرمت کیلئے گورنمنٹ نے 4 کروڑ 20 لاکھ منظور کئے تاہم دو ماہ ہوئے کام شروع ہوئے جو کہ صرف راجہ جنگ کو ہی تھوڑی سے سہولت دے سکا باقی سڑک جو کی تو راؤ خان والا،پل جبومیل،اٹھیل پور،نول سٹاپ والے ہلکی سی بارش ہوتے ہی سڑک پر دریا کر نظارہ کر لیتے ہیں کل کی ہلکی سی بارش سے سڑک جوہڑ بن گئی ہے جس سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے
    لوگوں نے جلد سے جلد سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اگلے ماہ ساون میں لوگوں کا سڑک پر پانی کھڑے رہنے سے جینا محال ہو جائیگا