Baaghi TV

Tag: رابطہ

  • رانا ثناءاللہ کاعراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

    رانا ثناءاللہ کاعراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیر داخلہ نےپاکستانی زائیرین کےویزااجراء میں تاخیر،ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی.

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی، جبکہ عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران،عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے کی درخواست بھی کی.

    وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء کیا جائے.عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مطالبات کی فوری منظوری اوران پربلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی.

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پرعراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کر دیا.عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد کا بھی اعلان کیا.عراقی وزیر داخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان بھی کیا.

    دونوں عہنماوں کے درمیان پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمندزائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پربھی اتفاق کیا گیا.دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریباً چالیس منٹ رہا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے ٹیلی فون پر گفتگو کی.

    وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں سے متعلق گفتگو کی ،آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا

    وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی.

    وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا ،آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میںامدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

    وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کردی ، چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ،چئیرمین این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا ،چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا

    وزیراعظم کی ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کو مزید تیز کیاجائے.

  • عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی غلامی سے قوم کو نکالنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود امریکہ سے مدد مانگ لی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اور عمران خان نے امریکی سفیر سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد طلب کی ہے

    مبشر لقمان کہتے ہیں کہ کیا عمران خان اسکی تردید کریں گے کہ انہوں نے امریکی سفیر سے رابطہ نہیں کیا یا امریکی سفارتخانہ تردید کرے گا ہر گز نہیں

    عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق آج امریکی قونصل جنرل سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخواہ ہاوس جا کر امریکی سفیر سے رابطہ کیا یہ رابطہ بنی گالہ سے نہیں کیا گیا عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ بنی گالہ کی بجائے خیبر پخونخواہ ہاوس جا کر کال کی جائے۔ امریکی سفیر نے عمران خان کو کیا یقین دہانی کروائی اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب عمران خان کے امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے ۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل ایند میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا .

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان میں صحت عامہ اور پاکستان سے پو لیو کے خاتمہ سے متعلق امور پر تبادل خیال کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بل کیٹس اور ان کی فاونڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ پولیو فری پاکستان کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے.

  • امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون،باہمی تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون،باہمی تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا ہے.

    امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹکی جانب سے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطے کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔


    انہوں نے اپنے ٹویٹ پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


    وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی ان کی دادی زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت، مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے.پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 77 شہریوں کا جاں بحق ہونا سانحے سے کم نہیں،قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث کافی نقصان ہوا ہے، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائیں، پاکستانی قوم تعاون اور اتحاد سے مشکلات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں بارش متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں. پی پی پی کارکنان سخت موسم کے متاثر ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنا کردار نبھائیں، انتظامیہ سے تعاون کریں: بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے ملک باعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ناگذیر بن چکا ہے، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

  • ٹیلی نار پاکستان نے ہندوکش اسنو اسپورٹس فیسٹیول 2021 کے لئے نان اسٹاپ روابط کو یقینی بنایا

    ٹیلی نار پاکستان نے ہندوکش اسنو اسپورٹس فیسٹیول 2021 کے لئے نان اسٹاپ روابط کو یقینی بنایا

    . نار پاکستان پورے ملک کے صارفین کو ان چیزوں سے جوڑتا رہتا ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ، یہاں تک کہ پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی۔ ٹیلی نار پاکستان میں مقامی شمالی ثقافتوں کو گلے لگانے اور اس کی ترویج کرنے ، اور متنوع اعانت فراہم کرنے کی تاریخ ہے۔ نباتات اور حیوانات کی بحالی ، سیاحت کے لئے مقامی تہواروں کے انعقاد اور عملدرآمد ، اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔ ہندوکش اسنو اسپورٹس فیسٹیول ٹیلی نار پاکستان کے شمال پاکستان کے ساتھ دیرینہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ثقافت سے بھر پور اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ، چترال ، اس سال میڈاکلاشت میں ہندوکش اسنو اسپورٹس فیسٹیول 2021 کی میزبانی کرنے والا ہے۔ دو دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں سکیئنگ ، شو بورڈنگ اور آئس اسکیٹنگ سمیت پورے کنبے کے لئے تفریحی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ مادکلاشٹ 500 غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹرینرز سمیت 500 سے زیادہ کھیلوں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
    توقع ہے کہ بین الاقوامی سامعین کے ساتھ تقریبا 2000 سے زائد افراد بونانزا میں شریک ہوں گے۔ ٹیلی نار پاکستان پورے تہوار کا ایک اہم حصہ ہے ، کیونکہ اس نے شرکاء اور مقامی لوگوں کو بلا تعطل 4 جی رابطے کا وعدہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہر لمحہ فانی اور دنیا کے ساتھ فوری طور پر شیئر کیا جاسکے۔

    ٹیلی نار پاکستان میں ایک بیان میں کہا گیا ہے ، "ہم ثقافتی فروغ میں سب سے آگے رہنے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ ملک صحت کے بحران سے نکلنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کی خوشی کی وجہ سے لوگوں اور ثقافتوں کی نشوونما ہوتی ہے ، اور ہمارے نزدیک یہ سبھی کا رابطہ ہے۔ ” انہوں نے اس طرح کے ایک واقعے کو پھانسی دینے پر مزید کہا ، "یہ حکومت پاکستان کے تعاون سے ہے کہ یہ ممکن ہوا ہے ، اور ہم تہوار کے اس بنیادی حصے کے ہونے پر بے حد مشکور ہیں۔”
    ٹیلی نار پاکستان حکومت کے اشتراک سے نہ صرف سیاحت کی صنعت میں اپنا کردار ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے بلکہ جنوب سے شمال تک ایک اچھی طرح سے جڑے ہوئے پاکستان کو یقینی بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔