Baaghi TV

Tag: رابی پیرزادہ

  • کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیاابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا بھی مظاہرہ کیا، اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا ، واقعے کی نوعیت اور جارحانہ رویے کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، جس پر متاثرہ فریق نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔

    ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

    پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟  سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی تصاویر اور پوسٹ گردش کر رہی ہے جس سے صارفین میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سابق گلوکارہ نے نکاح کر لیا ہے-

    پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

    ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں،اور مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

  • رابی پیر زادہ نے شادی  کی خبروں کی تردید کر دی

    رابی پیر زادہ نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

    لاہور: سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے تاہم رابی پیرزادہ نے شادی کی کبروں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کےساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے، تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
    https://x.com/Rabipirzada/status/1743527093731053586?s=20
    رابی پیرزادہ نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے “الحمدللہ” لکھا، تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے اُن کے اچھے نصیب کے لیے دُعا بھی کی۔
    https://x.com/Rabipirzada/status/1743608779445612699?s=20

    بعد ازاں ایک پوسٹ میں شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ صرف واضح کرنے کے لئے، یہ میری شادی نہیں ہے، یہ ایک بیٹی کی شادی ہے جس کی ماں نے اکیلے ہی اس کی شادی کا اہتمام کیا اور میں ہمیشہ بہادر خواتین کی حمایت کرتی ہوں میں نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے جیسا کہ اس کی سرپرستی کی گئی ہے اور ہمیں شادی کے انتظامات میں والدہ کی مدد کرنی ہے۔ الحمدللہ
    https://x.com/Rabipirzada/status/1743886859703599426?s=20
    اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔

  • انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے فالورز کی تعداد ون ملین ہو گئی

    انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے فالورز کی تعداد ون ملین ہو گئی

    رابی پیرزادہ جو شوبز کو خیرباد کہہ کر مکمل طور پر سماجی کاموں میں‌ جُت گئی ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ بامقصد وڈیوز پوسٹ کرتی ہیں. ان کے فالورز ان کو سنتے اور دیکھتے ہیں. رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ایک ملین ہو گئی ہے. ٹویٹر پر بھی ان کے فالورز کی تعداد اچھی خاصی ہے. رابی پیرزادہ اپنی تیار کردہ پینٹنگز کے علاوہ سماجی کاموں کی وڈیو شئیر کرتی رہتی ہیں. رابی پیرزادہ نے جب سے شوبز چھوڑا ہے وہ مکمل طور پر حجاب میں آ گئی ہیں اور دوسروں کو بھی تلقین کرتی رہتی ہیں کہ وہ ایسے کام کریں جن کے احکامات اللہ نے جاری کئے ہیں . رابی کو اکثر سوشل میڈیا پر اس

    وجہ سے تنقید کا بھی نشانہ بننا پڑتا ہے ناقدین کہتے ہیں کہ ساری زندگی شوبز میں گزار لی اور اب حجاب پہن لیا لیکن رابی ایسی تنقید سے نہیں‌گھبراتیں. یاد رہے کہ کچھ سال پہلے ان کی پرائیویٹ وڈیوز کسی نے لیک کر دی تھیں جس کے بعد انہوں نے حجاب پہن لیا اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی. اس بارے میں‌رابی کہتی ہیں کہ ان کی پرائیویٹ وڈیوز ان کی دوست کے بھائی نے شئیر کیں تھیں.

  • لیکڈ ویڈیوز کے بارے میں رابی پیرزادہ نے پہلی بار کھل  کرکی بات

    لیکڈ ویڈیوز کے بارے میں رابی پیرزادہ نے پہلی بار کھل کرکی بات

    گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی کچھ سال پہلے کچھ پرائیویٹ وڈیوز لیک ہوئیں تھیں اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا ہو گیا. رابی پیرزادہ ایک صدمے کی کیفیت میں آگئیں کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے. رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کھل کی ہے بات انہوں‌نے کہا کہ جب میری پرائیویٹ وڈیوز لیک ہوئیں اس وقت میں صدمے کی کیفیت میں‌تھی. اور میری وڈیو میری سہیلی کے بھائی نے لیک کی تھیں جو بعد میں ایک حادثے میں‌مارا گیا تھا. انہوں نے کہا کہ میں‌نے وڈیو لیک ہونے کے بعد کسی سے کچھ نہ کہا لیکن اللہ کے گھر جا کر بدعائیں کیں ان لوگوں کے لئے جنہوں نے میری وڈیوز کو آگے سے آگے بڑھایا.

    انہوں نے کہا کہ میں ایک باغی طبیعت کی لڑکی تھی میری وڈیوز دیکھ کر میرے گھر والے شاکڈ نہیں‌ہوئے تھے میں تو بس اتنا ہی کہوں گی کہ جو کچھ بھی ہوا اس میں وہ بھی کافی حد تک ذمہ دار تھے . میں ان کے بارےمیں‌مزید کچھ نہیں‌کہنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں‌گی میرے دل سے بدعائیں نکلیں ان سب کے لئے جنہوں‌نے مجھے بدنام کیا میرا جینا مشکل بنایا اور میری وڈیو پوری دنیا میں‌وائرل کیں. میں نے انصاف کےلئے اللہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا رکھا ہے.

  • رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا

    رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا

    رابی پیرزادہ جو کہ سوشل ورک کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک بھی رہتی ہیں . حال ہی میں ان کا اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے. رابی پیرزادہ اکائونٹ ہیک ہونے پر بہت زیادہ پریشانی میں ہیں اور انہوں نے ایک وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بے ضمیر انسان نے میرا اکائونٹ ہیک کر لیا ہے اور اس بے ضمیر انسان کو اتنا خیال بھی نہیں آیا کہ میرے اکائونٹ سے بہت سارے ضرورت مندوں کا رزق جڑا ہوا ہے. ہیکر نے میرے اکائونٹ کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے اور میرا ای میل بھی چینج ہو گیا ہے. نہ تو میں کوئی سیاستدان ہوں نہ ہی کوئی سلیبرٹی میں تو صرف ایک سوشل ورکر ہوں . میرے اکائونٹ سے جیسا کہ بہت سارے لوگوں کا رزق جڑا ہوا ہے اسلئے میں آپ سب سے

    ریکویسٹ کروں گی کہ آپ ٹویٹر کو ٹیگ کرکے میرے اکائونٹ کی بحالی کا مطالبہ کریں. میری فائونڈیشن میرے ذاتی فنڈز سے چلتی ہے اور میں ٹویٹر پر چیزیں شئیر کرتی ہوں وہ جب فروخت ہوتی ہیں تو اسکا پیسہ غریبوں اور ضرورتمندوں کو جاتا ہے. میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے اکائونٹ کی بحالی میں میری مدد کریں. مجھے دنیا کی عدالت کا تو نہیں پتہ لیکن اللہ کی عدالت میں اس شخص کے لئے سخت ترین سزا ہے.

  • رابی پیرزادہ نے دکھایا سڑکوں پہ گند ڈالنے والوں  کو آئینہ

    رابی پیرزادہ نے دکھایا سڑکوں پہ گند ڈالنے والوں کو آئینہ

    ”رابی پیرزادہ” جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ کوئی نہ کوئی ایسی پوسٹ لگاتی رہتی ہیں جس کو پڑھ کر یقینا انسان سوچتا ضرور ہے کہ ہاں جو لکھا گیا ہے وہ ٹھیک ہے ایسا ہونا چاہیے. رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی اس میں انہوں نے ایک تصویر بھی لگائی اس تصویر میں وہ جھاڑو پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں . اس تصویر کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا ہے کہ اگر صفائی کرنے والے چُوڑے ہیں تو پھر گند پھیلانے والے کون ہوئے؟‌ صرف پیسے نہیں جمع داروں کی عزت بھی کریں ، انکی وجہ سے ہم صاف ہوا میں سانس لیتے ہیں. یوں رابی

    پیرزادہ کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے صارفین نے کمنٹس کئےاور اس بات سے اتفاق کیا کہ ہاں صاف ستھرائی تو ہونی چاہیے اپنے ملک کو صاف رکھنا چاہیے لیکن جو اس ملک کو صاف رکھتے ہیں ہمیں صاف ماحول دیتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر چل ٔپھر سکتے ہیں انکی عزت کی جائے. یاد رہے کہ رابی پیرزادہ ایک عرصہ تک شوبز کا حصہ رہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی باقی کی زندگی دین اسلام کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کر لیا. رابی پیرزادہ کیلی گرافی بھی کرتی ہیں اور ان کی کیلی گرافی کی پینٹنگز خاصی خوبصورت ہوتی ہیں، رابی پیرزادہ ان پینٹنگز کو فروخت کر کے غریبوں کی مدد کرتی ہیں.

  • مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں  رابی پیرزادہ

    مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں رابی پیرزادہ

    گلوکارہ اداکارہ ، پینٹر اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اس وقت فرض ہے دکھی بہن بھائیوں کی مدد کرنا. اور اپنے عطیات ان کو دیں جن پر آپ کو یقین ہے کہ وہ آگے بھی پہنچائیں گے ورنہ ہماری فائونڈیشن حاضر ہے. رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ میری فائونڈیشن میرے اپنے پیسوں سے چلتی ہے میں چندے اکٹھے نہیں کرتی. میں اپنی پینٹنگز اپنا آرٹ بیچ کر اپنی فائونڈیشن چلا رہی ہوں. مجھ سے بہت سارے لوگوں نے پوچھا کہ سیلاب زدگان کے لئے میں کیا کررہی ہوں تو میں پہلے اس لئے خاموش تھی کیونکہ میں اپنی پینٹنگز کے فروخت ہونے کی منتظر تھی اور ویسے بھی اب مجھے کسی نے ایک لاکھ روپے کا ارینج کر کے دیا ہے تو میں ان سے سیلاب زدگان کے لئے چیزیں خریدنے نکلی ہوں. رابی نے بتایا کہ چند روز پہلے جو ٹینٹ تین ہزار روپے کا تھا وہ اس وقت دس ہزار روپے کا ہے .میں

    نےشاپ کیپر حاجی صاحب سے کہا کہ آپ کے حج عمرے کیا کہتے ہیں جب آپ نے چیزیں ہی مہنگے داموں فروخت کرنی ہیں اور اس ٹائم پہ ایسا کرنا ہے جب انسانیت پریشان ہے دکھی ہے بے حال ہے. رابی نے مزید کہا کہ اللہ نے حج عمرہ زکوۃ ہر چیز کی پوچھ گچھ کرنی ہے لیکن سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے اسکی مخلوق کے لئے کیا کیا. رابی نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک لاکھ روپے کی پیناڈول ، سپرو فلاکس جو کہ پیٹ درد کے لئے ہے وہ اور ٹینٹس کے ساتھ چنے اور گڑ سیلاب زدگان کے لئے بھجوا رہی ہوں. رابی نے کہا کہ مجھ سے اپنے تائیں جو بن پاتا ہے میں کرتی ہوں ابھی کچھ لوگوں کی چھتیں لیک کررہی تھیں ان کو ٹھیک کروایا. میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں .

  • رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    گلوکارہ اور اداکارہ رہنے والی رابی پیرزادہ جو مستقل طور پر شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں وہ آج کل قربانی کے جانور فروخت کر رہی ہیں.رابی پیرزادہ کے پرستاروں کے لئے یہ بات کافی انوکھی تھی کہ رابی نے یہ کیا کام شروع کر دیا ہے. رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے عید کی مناسبت سے چھوٹے اور بڑے جانور لیکر رکھے تھے اور ان کو اپنے فارم ہائوس پر بھی رکھا ہوا تھا، کافی عرصہ سے ان کو خالص خوراک کھلائی جا رہی تھی میں نے سوچا تھا لوگوں کو ایسے جانور فروخت کروں جو صحت مند ہوں اور جنہوں نے خالص خوراک کھائی ہو.اب جبکہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے لوگ جانوروں کی خریداری کررہے ہیں اس لئے میں نے قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنا شروع کر دیا

    ہے.انہوں نے مزید یہ کہا کہ قربانی کے جانوروں‌ کی قیمت مناسب ہونی چاہیے تاکہ لوگ اسے خرید سکیں کیونکہ بہر حال قربانی کرنے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے.رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک کافی جانور فروخت کر چکی ہوں اور اندازہ لگائیں کہ پہلی کھیپ ختم ہو چکی ہے اب دوسری کھیپ میں جانور فروخت کررہی ہوں.
    یاد رہے کہ رابی پیرزادہ گلوکاہ اور اداکارہ تھیں ان کی کچھ نامناسب وڈیوز عام ہوئیں تو انہوں نے شوبز سے بالکل علیحدگی اخیتار کر لی اور برقعہ پہننا شروع کر دیاتھا.ان کے پرستار ان کو اس روپ میں بھی کافی پسند کرتے ہیں.

  • رابی پیرزادہ ہوئیں پریشان

    رابی پیرزادہ ہوئیں پریشان

    رابی پیردازہ جن کی وجہ شہرت ان کی گلوکاری ہے انہوں نے اداکاری بھی لیکن اب وہ شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر کافی پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بہت مہنگائی ہو چکی ہے اتنی مہنگائی تو پچھلے چار سال میں نہیں ہوئی جتنی ان چار مہینوں میں ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمتیں بجلی کی قمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن کوئی بول ہی نہیں رہا۔ کیا اب کسی کو مہنگائی نظر نہیں آرہی۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اس مہنگائی کے عال۱قم میں اخراجات پورے کرنے ہیں تو پھر گھر کے ہر فرد کو کام کرنا ہو گا اس کے بغیر گزارہ ناممکن ہے۔جو عورتیں ان پڑھ ہیں یا گھر سے باہر نہیں نکلتیں ان کو چاہیے کہ وہ گھر میں سلائی کڑھائی کا کام کریں نہیں آتا تو سیکھ لیں اور جو بچوں کو گھر میں ٹیوشن پڑھا سکتی ہیں وہ ٹیوشن پڑھا لیں لیکن کام ضرور کریں اور گھر کا ہرفرد

    مہنگائی کے اس عالم میں کام کرے یہ بہت ضروری ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سب کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
    یاد رہے کہ صرف رابی پیرزادہ ہی نہیں ہر کوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے کافی پریشان ہے۔