Baaghi TV

Tag: راجن پور

  • راجن پور :کچے کے انتہائی مطلوب گینگز کے 13 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے

    راجن پور :کچے کے انتہائی مطلوب گینگز کے 13 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس نے کچے کے انتہائی مطلوب گینگز عمرانی، سکھانی، لونڈ، اندھڑ گینگ اور کچہ کراچی کے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا جبکہ 13 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس آپریشن میں ہلاکت کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے 13 مزید ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے کہا کہ پنجاب پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں اب تک سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 355 ہو گئی ،راجن پور پولیس نے ڈاکوؤں کے 39 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیا۔

  • راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دل جوان ہونا چاہیے یہ بات ثابت کی ہے راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین نے جو کہ 48 سالہ دلہن خوب دھوم دھڑکے سے بارات کے ساتھ لے آئے ہیں، ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

    راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے، بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا صاحب نے بھی رقص کیا کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے ہیں۔

    پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

    دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں، آنکھوں ہی انکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا ، کہا میں بیگم کو ساتھ بیٹھا کر گانے گاتا ہوں اور انہیں شعر سناتا ہوں ، ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں اور نئی زندگی کی شروعات پر پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں شادی پر بہت خوش ہوں، مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

    دریں اثنا میاں مظفر الدین پوری زندگی گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے رہے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہےان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھیں، اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔

  • راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ،ایک پولیس کانسٹیبل شہید دوسرا زخمی

    راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ،ایک پولیس کانسٹیبل شہید دوسرا زخمی

    جام پور: راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مبینہ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق جام پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، جس پر انسپکٹرجنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور زخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

  • کچے کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتار

    روجھان: تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ روجھان راجن پور پولیس کو سہولت کار سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تو ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں کچے کے ڈاکوؤں اور سہولت کار کا تعاقب کیا گیا،تھانہ روجھان کی حدود میں پولیس نے ڈاکوؤں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں اور روجھان پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا سہولت کار ملزم محمد ارشد اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کچے کے ڈاکوؤں کو غیرقانونی اسلحہ کی ڈلیوری کا کام کرتا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ ڈلیوری کےلیے استعمال کی جانے والی گاڑی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    القسام بریگیڈز نے سمندر کے راستے تیر کر اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ …

    وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس

    دوست ممالک امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہے، وزیر خزانہ

  • میں نے راجن پور اور ملتان کو منی لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،شہباز شریف

    میں نے راجن پور اور ملتان کو منی لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،شہباز شریف

    راجن پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ راجن پور کے لوگوں سے ملاقات پر آج بہت خوش ہوں،راجن پور کے لوگوں کو اپنا اور نواز شریف کا سلام پیش کرتا ہوں،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آیا تو راجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے یہاں آیا،آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا ،آج 14 سال پہلے کے سیلاب کے دلخراش واقعات یاد آگئے ،راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر اسپتال کا دوسرے صوبے کے اسپتال سے موازنہ کر لیں،نواز شریف ہی ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن نے راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا،سیلاب سے راجن پور شدید متاثر ہوا، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، ہم نے بچوں اور بچیوں کے 20 دانش سکول بنائے جن میں سے 16 جنوبی پنجاب میں بنائے گئے۔نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ اگر امیروں کے بچوں کیلئے لاہور میں ایچی سن کالج ہوسکتا ہے تو پھر غریبوں کے بچوں کیلئے اسکے مقابلے کے دانش سکول بنائے جائیں اور ہم نے وہ کام پورا کیا،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعلیٰ تھا کسی مائی کے لال میں جرات نہیں تھی کہ کسان کو جعلی کھاد بیچتا،رحیم یارخان میں اعلی معیار کی یونیورسٹی بنائی،اگر وزیراعلی شہباز شریف ہوتا تو لاہور سے زیادہ ترقی راجن پور میں ہوتی، میں کوئی بڑی بات نہیں کرتا لیکن اگر تحریک انصاف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو پرے جنوبی پنجاب کی تقدیربدل چکی ہوتی،میں بلاتردید کہہ سکتا ہوں کہ طیپ اردگان ہسپتال پورے پاکستان کے ہسپتالوں سے بہتر ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال کو بہترین بنایا، سی ٹی اسکین مشین بھی لگوائی، جنوبی پجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بناونگا،نو مئی کا اندھیرا نو فروری کو چھٹ جائے گا۔4 سالوں میں جنوبی پنجاب کو گل و گلزار بنا دینا چاہیے تھا،راجن پور کے بھائیوں سن لو! میں آپ کا خادم اور نواز شریف کا ورکر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں نے جنوبی پنجاب کو منی لاہورنہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے ، آپ اللہ کا نام لے کر 8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے،سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں، فیصلہ آج ہی ہوجائے گا،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

  • راجن پور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،4 دہشتگرد گرفتار

    راجن پور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،4 دہشتگرد گرفتار

    راجن پور: پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے یہ کارروائی گوٹھ مزاری میں کی اور 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ،گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے سے دو بارودی سرنگین برآمد ہوئیں دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    ڈی پی اقدامات محمد کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے گوٹھ مزاری کے علاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی، تو وہاں 4 دہشت گرد موجود تھے، پولیس نے حکمت عملی سے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگین کو ناکارہ بنا دیا ہے، جب کہ علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا،غیر ملکی ائیرلائن کی پروازوں کے فضائی آپریشن کا …

    دوسری جانب بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور جاں بحق افراد اسی گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    سیاسی جماعت کا پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام پروپیگنڈا …

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرلیے-

    باغی ٹی وی: راجن پور میں بھی سیکڑوں چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئیں ضلعی انتظامیہ نے راجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپا مارا اور 800 چینی کی بوریاں قبضے میں لیں انتظامیہ نے گودام کو سیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی را جن پور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہے۔

    دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آپریشن کرکے311 ٹن چینی کے5650 بیگ برآمد کرلیے انتظامیہ کی جانب سے چھاپے درابن روڈ، مریالی ، بنددھپانوالہ اور دیگر گوداموں پر مارے گئے۔

    بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا درابن روڈ پر واقع گوداموں سے 5000 بوری چینی برآمد کی گئی، جبکہ مریالی کریانہ اسٹور سے 650 تھیلے چینی کے برآمد کیے گئے،گندم اور چینی کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تاجر برادری ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرے۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب گزشتہ روز حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی-

    لوگ کن افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں،سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف

  • دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق  اور20 زخمی

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق اور20 زخمی

    راجن پور کے علاقےفاضل پور میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنے اور تیز رفتاری کی وجہ حادثہ پیش آیا۔


    ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو راجن پور کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ انڈس روڈ فاضلپور کے قریب سخی سرور سے آنے والے زائرین کی بس الٹ گئ، ریسکیو 1122 نے "21” افراد کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا، اس افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے،حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے،مسافر بس میں سوار افراد سخی سرور سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ ان کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    قبل ازیں ٖفیصل آبا د،تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹر ک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ریسکیو 1122نے بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے 09افراد کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی اور 5 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

    بھارت میں11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

  • کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری،ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش

    کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری،ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش

    رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس کا آپریشن جاری ، پولیس نے ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق اب تک سات خطرناک مجرموں کےٹھکانوں کاخاتمہ کردیاگیا ہے پولیس کےمطابق کریمنلز نذیرلاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی ، اسحاق جھوبرا سکھانی ، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مجرموں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے بعد متعدد کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں اندرونی علاقوں میں دیگر خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پیش قدمی جاری ہے کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر کے سنائپر تعینات کردیئے ہیں کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کررہی ہے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی گئی ہے اورآنےجانےوالوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    ترجمان نےبتایا ہے کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہےڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا ہے کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے کچہ میانوالی ون میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتارکیاگیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے 20 سہولت کار بھی گرفتارکیے جا چکے ہیں۔

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

  • سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    راجن پور میں انٹیلی جنس اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سےدھماکا خیز مواد،اسلحہ، ڈیٹونیٹربرآمد کرلیاگیا، دہشت گرد خفیہ ادارے پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے –