Baaghi TV

Tag: راجو شری واستو

  • دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت  کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جنہیں بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا تھا ان کی کامیڈی ٹائمنگز کافی الگ تھیں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے یقینا ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ سمیت ان کے مداحوں اور فیملی ممبرز پر بجلی بن کر گری. راکھی ساونت جنہوں نے راجو شری واستو کے ساتھ کافی شوز کئے وہ ہیں بے حد اداس. راکھی ساونت نے ایک جذباتی وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راجو شری واستو جی آپ بہترین کامیڈین تھے ، میں آپ کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہوں. آپ کہاں چلے گئے ہو اب کون دنیا کو ہنسائے گا؟ آپ مجھے کتنا پسند کرتے

    تھے مجھ سے کتنا پیار کرتے تھے . ہم نے ایک ساتھ بہت سارے شوز کئے ایک ساتھ کام کے دوران کافی وقت گزارا. میں اس وقت دبئی میں ہوں اور بہت ہی افسردہ ہوں پریشانی کی حالت میں ہوں. انہوں نے وڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب بھی دبئی آتی ہوں کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر ضرور سننے کو ملتی ہے. یاد رہے کہ راجو شری واستو رواں برس اگست کی دس تاریخ کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد ہونے کے بعد زمین پر گر پڑے ا نہیں دہلی کے اسپتال میں فورا داخل کروایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا چند دن کے بعد ان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا بس اسی حالت میں راجو دنیا سے چلے گئے.

  • راجو شری واستو کی طبعیت میں بہتری آنے لگی

    راجو شری واستو کی طبعیت میں بہتری آنے لگی

    معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جن کو ایکسرائز کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی خرابی آئی. کیونکہ راجو کے دماغ میں سوجن ہونا شروع ہو گئی تھی ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت کی بحالی کی تمام تر کوشیں کیں طبیعت اس حد تک خراب ہوئی کہ ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا. اب خبریں ہیں کہ راجو کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے لیکن ان کو وینٹی لینٹر سے نہیں اتارا گیا. راجو کے بھائی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خبر وہی سچ ہے جو ہم بتارہے ہیں. راجو کے بھائی نے کہا کہ میں کل سے ایک خبر سن رہا ہوں جس کے مطابق راجو کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ایسا کچھ نہیں ہے . ہم تو دعا گو ہیں کہ ایسا ہو لیکن

    تاحال ایسا نہیں ہوا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ انکی طبیعت میں پہلے سے بہتری آرہی ہے لیکن وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہی ہیں. راجو مسلسل بے ہوشی کی حالت میں ہیں ڈاکٹرز پوری کوشش کررہے ہیں انکی طبیعت کی بحالی کی. ہمارے لئے یقینا وہ خوشی کا دن ہو گا جب ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا جائیگا اور وہ ہم سب سے بات کریں گے لیکن فی الحال اس حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں ہے. راجو نے کہا کہ راجو کے پوری دنیا میں مداح موجود ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے.

  • بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جن کے بارے میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن ایک بار پھر سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے ، ان کے دماغ میں سوجن ہوگئی ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی نے سکھ کا سانس لیا تھا جب ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ کامیڈین پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ راجو شری واستو کے دماغ میں سوجن ہو گئی ہے جو کہ ڈاکٹرز کے مطابق الارمنگ ہے۔ راجو کے پرسنل سیکرٹری گاروت نارنگ نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو راجو کے دماغ میں اس وقت سوجن

    محسوس ہوئی جب وہ راجو شری واستو کو انجیکشن دے رہے تھے۔ نارنگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ راجو کی حالت بہتر ہو جائے گی، اور سوجن کم ہونے کے بعد ان کا دماغ دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔یاد رہے کہ راجو شری واستو کو رواں ماہ 10 اگست کو ورزش کے سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے انہیں اس کے بعد فورا ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سانس کی بحالی کو یقینی بنایا ۔راجو شری واستو ایک معروف کامیڈین ہیں ان کے مداح ان کی طبیعت کی خرابی کا سن کر کافی پریشان اور دعا گو ہیں۔

  • بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی ھالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی ھالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارت کے معروف کامیڈین نے 1980 میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی انکو بہترین سٹینڈ اپ کامیڈین بھی مانا جارا ہے.راجو نے سٹیج شوز کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا. کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نذر ان کو ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے. رپورٹس کے مطابق راجو کو گزشتہ روز ایکسرسائز کرتے ہوئے دل پر درد محسوس ہوئی اور درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ گر پڑے اس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے. ڈاکٹر کل سے

    ہی راجو کی طبیعت کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی اور کہا جا رہا ہے کہ اب انہیں وینٹی لیٹر پر متنقل کر ددیا گیا ہے ان کے گھر والوں نے ان کے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے. راجو شری واستو کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو بی جے پی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی آئے تھے۔راجو خاصی نرم طبیعت کے مالک ہیں انہوں نے رئیلٹی شو بگ باس میں صحیح ایک جنٹلمین ہونے کا ثبوت بھی دیا. اس کے علاوہ راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔راجو شری واستو کے مداح انکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں.