Baaghi TV

Tag: راجہ فاروق حیدر

  • پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر

    پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر

    مظفرآباد:بھارت نے بہت ظلم کرلیئے اب بھارت اپنے انجام کےلیے تیار رہے ، کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور وہ آزادی لے کر رہیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھارتی جارحیت سے پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شیخ خلیفہ زید اسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا، وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔دورے کے دوان وزیراعظم نے زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ایل اوسی کے اس پار ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی فوج جان کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، پاک فوج کبھی ایل اوسی کے اس پارشہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھارتی جارحیت سے پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

  • دنیا سن لے ! مودی ہٹلر کا دوسرا  جنم ہے، ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا امن کو ترسے گی ، راجہ فاروق حیدر

    دنیا سن لے ! مودی ہٹلر کا دوسرا جنم ہے، ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا امن کو ترسے گی ، راجہ فاروق حیدر

    لندن:دنیا سن لے ، مود ی کو امریکہ آنے پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، بھرپورمظاہروں سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت بھی کریں گے اور عالمی دنیا کو بھی باور کرائیں گے کہ مودی ایک ظالم اور ہٹلر کا دوسرا جنم ہے ، اسے ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا کاامن خطرے میں پڑسکتا ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی امریکا آمد پر بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے جس کا نتیجہ دوسری جنگ عظیم کی صورت میں نکلا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) پر راشٹر سیوک سنگھ (آرآیس ایس) کا قبضہ ہو گیا ہے۔ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق ہی ہو سکتا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے۔

    لندن میں‌گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، نوے لاکھ کی آبادی کے علاقے میں لاکھوں فوجی تعینات ہیں، انسانی زندگی مفلوج ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کرائیں گے، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی کہا ہے کہ اگر کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا ہدف پاکستان ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے