Baaghi TV

Tag: راجیو شکلا

  • بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ہامی، اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا،راجیو شکلا

    بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ہامی، اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا،راجیو شکلا

    راجیو شکلا نےپاک بھارت میچ کو سب کے لیے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا وہ آئی سی سی کے نمائندے کی جانب سے شروع کی گئی مشاورت کے نتائج پر خوش ہیں، جس کی نگرانی آئی سی سی چیئرمین نے کی۔

    انہوں نے بتایا کہ نمائندہ وفد لاہور گیا تھا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات چیت کی گئی،یہ ایک خوشگوار اور قابلِ قبول حل ہے جس میں کھیل کی اہمیت کو ترجیح دی گئی آئی سی سی نے مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے معاملے کو حل کیا اور کرکٹ کو دوبارہ مرکزِ نگاہ بنایا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

    راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہی اور بالآخر پاکستان کے کولمبو میں میچ کھیلنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے اسے سب کے لیے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا ان مذاکرات کے نتیجے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی دور ہوئے اور انہیں بھی اطمینان حاصل ہوا ہے یہ سب کے لیے فائدہ مند صورتحال ہے اور انہیں خوشی ہے کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور ایونٹ کامیاب رہے گا۔

  • پاکستان کا میچ کھیلنے سے انکار،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان

    پاکستان کا میچ کھیلنے سے انکار،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے دستبرداری پر آئی سی سی کی حمایت کردی ہے۔

    بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لوک سبھا میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آئی سی سی کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتا ہے، تاہم اس معاملے پر کوئی حتمی ردِعمل اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک آئی سی سی سے براہِ راست بات چیت نہیں ہو جاتی۔

    کرکٹ حلقوں کے مطابق آئندہ دنوں میں آئی سی سی اور مختلف رکن ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت اس معاملے کی سمت کا تعین کرے گی توقع کی جا رہی ہے کہ مشاورت کے بعد کوئی ایسا فیصلہ سامنے آئے گا جو عالمی کرکٹ کے استحکام اور وقار کو برقرار رکھ سکے۔

    دوسری جانب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،بنگلا دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمٰن کو کولکتہ ٹیم سے نہیں نکالنا چاہیے تھا،سیاست کی نظر سے کھیل کو دیکھنا افسوسناک عمل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے لیکن بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی سی آئی

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی کرکٹ بورڈ کےنائب صدر راجیو شکلا نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈکپ میچز کے سکیورٹی پر تحفظات پر کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرناممکن نہیں ہے،حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے-

    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے بورڈ فار کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو مطلع کیا ہے کہ انہیں مسلسل دنوں میں ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد کا راجیو گاندھی اسٹیڈیم 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا اور اس کے اگلے ہی دن اسی مقام پر سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    ایشیا کپ،کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ رہ گئے

    حیدرآباد پولیس نے دونوں کھیلوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہونے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ حکام کے لیے خصوصی تشویش کا باعث ہے۔

    ابتدائی طور پر یہ میچ 12 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کے بعد، اس کھیل کو آگے لایا گیا تاکہ پاکستان کو میچوں کے درمیان آرام کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جا سکے۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل کے سامنے رونما