Baaghi TV

Tag: راحیل شریف

  • سعودی عرب میں نماز عید ادا،شاہ سلمان کا خصوصی عید پیغام جاری

    سعودی عرب میں نماز عید ادا،شاہ سلمان کا خصوصی عید پیغام جاری

    سعودی عرب میں نماز عید ادا،شاہ سلمان کا خصوصی عید پیغام جاری
    عید الفطر کے موقع پرخادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اسلامی ممالک عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید مبارک کے پیغامات کے جواب میں خادم حرمین الشریفین شاہ اور ولی عہد و نائب وزیر اعظم کی جانب سے بھی جوابی پیغامات ارسال کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے عید الفطرکے پرمسرت موقع پراپنی جانب سے عید الفطرکے موقع پرتمام شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم رب کریم کے شکرگزار ہیں کہ جس نے ہمیں رمضان المبارک میں روزہ رکھنے اورعبادت کی نعمت سے سرفراز فرمایا دعا گوہیں کہ وہ ذات گرامی ہمارے نیک اعمال کوقبول فرمائے ہم رب کریم کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کی سعادت کا شرف عطا کیا، ہم اس عظیم مقصد کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں تاکہ رب تعالی کے مہمانوں کو سہولت اور آرام مہیا کیا جائے

    سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے،مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی ہے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد و گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی، دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی دوسال بعد تمام مساجد، عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی

    ترکی میں بھی آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

  • راحیل شریف منظرعام پر آگئے ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، عمران خان کے بارے میں بھی بڑی بات کہہ دی

    راحیل شریف منظرعام پر آگئے ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، عمران خان کے بارے میں بھی بڑی بات کہہ دی

    ریاض: پاکستان کے سابق آرمی چیف اوراسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نےعالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کی غلامی سے نجات دلائے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے، جنگ ستمبر کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں‌سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت پاکستان کو صیح سمت میں لے کر جارہے ہیں اور جس طرح مسئلہ کشمیر عمران خان کےدور میں اہمیت اختیار کرگیا ہے پچھلے 70 سالوں میں نہیں‌کیا تھا ، اپنی افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہادر مسلح افواج اور کشمیر کے مقصد کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں، کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے

  • اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف  نے استعفیٰ دے دیا ؟ تہلکہ مچادینے والے حقائق

    اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے استعفیٰ دے دیا ؟ تہلکہ مچادینے والے حقائق

    ریاض : غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل شریف اور اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کی بھارت نواز پالیسیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے.اس خبر میں کس حد تک صداقت ہے باغی ٹی وی متعلقہ حکام کی جانب سے مزید اطلاعات کا منتظر ہے

    سعودی عرب سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈرانچیف نے سعودی حکام کی بھارت نواز پالیسیوں اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز کرنے پر اپنا استعفیٰ سعودی حکام تک پہنچا دیا ہے. اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب بھارت میں بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کی اسلام اور مسلمان کش پالیسیوں کے باوجود 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے مودی سرکار کو کشمیریوں اور بھارت کے اندر رہنے والے مسلمانوں کے حق میں اچھا نہی کیا .

    باغی ٹی کو غیرمصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈر انچیف اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی سعودی عرب کی طرف سے کھل کر حمایت نہ کرنے پرسالانہ کم وبیش 1 ارب روپے کو لات مار دی ہے اورفیصلہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خاطر سب کچھ قربان کردیں گے لیکن کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ، یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بارے میں پھیلنے والی خبروں کی ابھی تک نہ تو تصدیق ہوسکی ہے اور نہ ہی ان خبروں کی تردید سامنے آئی ہے .

    یاد رہے کہ ان حالات میں جبکہ اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں کسی بھی پاکستانی کو سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کو شیئر نہیں کرنا چاہیے ، ان حالات میں جب کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ہمیں پاکستان فوج کے ذمہ دار ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کسی قسم کے بیان کا انتظار کرنا چاہیے ، کیونکہ بعض اوقات ایسی خبروں سے مخالف قوتیں فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں.