Baaghi TV

Tag: رانا ثناءاللہ

  • حکومت نئے صوبوں اور آئینی ترمیم کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

    حکومت نئے صوبوں اور آئینی ترمیم کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

    وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نئے صوبوں کے قیام اور 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلیتی، ندامت کا اظہار کرتی اور معذرت پیش کرتی تو صورتحال میں بہتری آسکتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی بڑی خبر موجود نہ ہو تو آئینی ترمیم اور صوبوں کے قیام جیسے شوشے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔

    انہوں نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ تفتیش، پراسیکیوشن اور عدالتی کارروائی سے متعلق ہے، اور اس پر سیاسی بیان بازی مناسب نہیں۔

    پاکستان کی غزہ کے لیے امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

    امریکا پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے، قونصل جنرل

    انیل امبانی اور ریلائنس کمیونیکیشنز کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج، سی بی آئی کے چھاپے

    کراچی، ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، ملازمین پر شبہ، وزیر داخلہ کا نوٹس

  • سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کےلیے حاضر ہوا ہوں 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی، جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کررہا تھا، پوری قوم کو اپنے شہداء اور غاز یو ں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیےاس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگرد وں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہی انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا، واقعہ کے چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا۔

    رانا ثنا نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کےلیے کھلا ہے، کوئی بھی وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، پہلے سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں آپریشن ہو رہے ہیں، دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا رہا ہے انشاء اللہ دہشتگرد جلد نست و نابود ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے ،رانا ثناء اللہ

    پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے ،رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں،فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں،پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار …

    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنے بلاگ میں پاک اسرائیل تعلقات میں عمران خان کے کردار کے حوالے سے لکھا کہ کس طرح وہ دونوں ممالک کے درمیان بہتری کا ذریعہ بن سکتے ہیں،آذربائیجان کی محقق عینور بشیرووا نے اپنے بلاگ میں عمران خان سے متعلق لکھا کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں فلسطین کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت جاری رکھی۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل بربریت کے خلاف آواز اٹھائی، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا۔ یہ سب سے زیادہ پاکستانیوں کی توقع اور پاکستان کے دیرینہ خارجہ پالیسی کے موقف کے مطابق تھا۔

    تاہم بلاگر نے لکھا کہ عمران خان نے چین اور سعودی عرب جیسے پرانے دوستوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، جبکہ ان ممالک سے بھی بات کی جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ نہیں تھے۔ اس نقطہ نظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے موقف پر نظر ثانی کرنے کے لیے اس سے زیادہ تیار تھے جتنا کہ وہ اپنے عوامی بیانات میں دیتے تھے۔ وہ شاید کھلے خیالات کے مالک تھے۔

    ایک طرف اسرائیل اور دوسری طرف عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات پر غور کرنا ضروری ہے۔ گولڈ اسمتھ برطانیہ کا ایک امیر اور بااثر خاندان ہے اور جمائما کا بھائی زیک گولڈ اسمتھ برطانوی سیاست کا حصہ رہا ہے۔ یہ تعلق اسرائیل کے بارے میں عمران خان کے خیالات کو ممکنہ طور پر متاثر کر سکتا تھا، چاہے انہوں نے اسے عوامی سطح پر ظاہر نہ کیا ہو۔

    مضمون میں لکھا گیا کہ زیک گولڈ اسمتھ کے برطانیہ میں یہودیوں اور اسرائیل کے حامی گروپوں کے ساتھ تعلقات اور مغربی رہنماؤں میں ان کے خاندان کے اثر و رسوخ نے عمران خان کو اسرائیل کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر دیا ہو گا۔ عمران خان نے لندن کے میئر کے انتخاب میں زیک کی حمایت کر کے گولڈ اسمتھ خاندان سے اپنی وفاداری ظاہر کی، یہاں تک کہ جب ایک اور مسلمان، صادق خان انتخاب میں حصہ لے رہے تھے عمران خان کی یہ خیر خواہی بتاتی ہے کہ عمران خان گولڈاسمتھ اور ان کے نیٹ ورک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنہوں نے ماضی میں بھی ان کی حمایت کی۔

    مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان گولڈ اسمتھ خاندان کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھی بھیج چکے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے موقف کو نرم کرنے اور پاکستان میں مذہب کے حوالے سے زیادہ اعتدال پسند طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خان لچکدار شخصیت ہیں اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ڈھالنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسے پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

    لاہور: راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے استعفے کے بعد پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، سی ڈبلیو سی نے شہباز شریف کا استعفی قبول کیا اور انہیں قائم مقام صدر نامزد کر دیا،سی ڈبلیو سی نے الیکشن کمیشن بنایا جس نے الیکشن شیڈول جاری کیا، آج شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی اجرا ہونے تھے، انہوں نے بتایا کہ آج 11 کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا گیا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ صدر کا انتخاب انتہائی شفاف طریقے سے ہو گا، انہوں نے بتایا کہ بشیر میمن، عرفان صدیقی، انوشے رحمان، راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر وغیرہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، اگر کوئی اور امیدوار نہ ہوا تو بلامقابلہ صدر منتخب ہو گا ورنہ شو آف ہینڈ سے الیکشن ہو گا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عوامی اور مقبول جماعت بنایا، قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کواس قابل بنایا کہ وہ چار بار اقتدار میں آسکی، اور اسی جماعت کے دور میں ملک کو ایٹمی طاقت ملی، اگر پوری جماعت کسی کی بھی صدارت پر متفق ہو تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، پارٹی کا کوئی بھی معزز رکن کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں اور مکمل طور پر متحرک ہیں، ان کے بیانات کی کمی کا سلسلہ جلد ختم ہوجائے گا وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام تر بنیادی فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، پارٹی کے دہگر عہدوں پر تبدیلی کے بارے میں رائے اور تجاویز موجود ہیں، جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی تو دیگر پارٹی عہدے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے بعد پارٹی میں سب سے زیادہ اہم ہیں لیکن وہ اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں جو زیادہ اہم کام ہے جب کسی بھی پارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائے تو پارٹی اور عوام میں مزاحمت آتی ہے ہم سیاسی لوگ ہیں اور پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شہہ کہاں سے مل رہی ہے، میں نہیں جانتا لیکن حماقت کسی سے بھی ہو سکتی ہے میں بانی پی ٹی آئی کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، بانی پی ٹی آئی قوم کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہیں، میں اس کے حوالے سے قوم کو متنبہہ کرتا رہا ہوں۔

    کراچی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

  • کسی دوسرے  لیڈر  یا  جماعت  کے  پاس ملکی ترقی  کا  راستہ  نہیں،رانا ثناء اللہ

    کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں،رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، قوم کو مایوس کرنے کے لیے ذہانت کاغلط استعمال نہ کریں-

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، معاشی بدحالی، عام آدمی مہنگائی سے تنگ ہے،پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے، نوازشریف کیسےمعیشت بحال کریں گے،قوم کو مایوس کرنے کے لیے ذہانت کاغلط استعمال نہ کریں، نوازشریف کے خلاف سازشیں شروع کی گئیں، سول نافرمانی شروع کی گئی اور دھرنے دیئے گئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملکی ترقی کے نعرے کوحقیقت میں بدلیں گے، کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں، 2018 میں ملک ترقی کررہا تھا، مہنگائی نہیں تھی،مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو سازش کرکے اقتدار سے ہٹایا گیا، ملکی سیاست تباہ کرنے والےمظلوم بنے ہوئے ہیں، کہتے ہیں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    دوسری جانب لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، نواز شریف نے 2017 میں دفتر سے نکالے جانے پر پوچھا تھا مجھے کیوں نکالا، لوگوں نے اس بات کا مذاق بنا دیا نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم تھی، ان چوروں نے مہنگائی کہاں پہنچادی ہے، ملک ڈیفالٹ ہورہا تھا، شہبازشریف نے آ کر ملک کو بچایا، شہباز شریف نے سستا آٹا دیا جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ہر چیز سستی تھی، ان کے دور میں بجلی 12 روپے فی یونٹ تھی اور آٹا سستا تھا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر مسائل حل کریں گے، وہ عوام کے لیے واپس آ رہے ہیں، انہوں نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج منافق جھوٹا شخص اللہ کی پکڑ میں ہے۔

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

  • عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا،راناثناءاللہ

    عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا،راناثناءاللہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے، اس فتنے نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس فتنے نے ایک کلٹ تیار کیا ہے، اس نے اپنی جماعت میں نفرت و عناد، جلاؤ گھیراؤ، اوئے توئے کا کلچر، کسی کو نہیں چھوڑوں گا کا کلچر متعارف کرایا۔

    کاش عمران خان جیسا ریلیف ہمیں بھی ملتا،خواجہ آصف

    وزیردخلہ نے کہا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی کارکنوں کانہیں تھا،سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملے کرنا پاکستانی کلچر نہیں ہےپیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی ایک دوسرے کے گھروں پرحملے نہیں کیےمخالفین کے گھروں پر حملے کا کلچر تحریک انصاف نے شروع کیا،تحریک انصاف کے لوگوں نے پہلے لوٹ مار شروع کی پھر آگ لگائی

    انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو آگ لگانے میں کون سی سیاست ہے، دفاعی تنصیبات کا آگ لگانا ہمارا کلچر نہیں، کون سا سیاسی ورکر ایمبولینس اور اسکولوں کو آگ لگا سکتا ہے پشاور میں مویشی منڈی کو لوٹا گیا اور جانوروں کو آگ لگا دی، ایسا کون کرتا ہے؟، ہم کہتے رہے یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے عمران خان کا کام ملک میں افراتفری پھیلاناہےعمران خان ایک فتنہ ہےتین دن ملک میں فتنہ فساد، حساس تنصیبات کے اوپر حملے کیے گئے-

    رانا ثناءاللہ نے کچھ اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار پوری ذمہ داری سے دے رہا ہوں مئی کو آئی سی ٹی (اسلام آباد) میں 12 جگہوں پر مظاہرے ہوئے، ان مظاہروں میں 700 تک افراد شریک تھے،پنجاب میں 9 مئی کو 221 جگہوں پر مظاہرے ہوئے، پورے پنجاب میں 18 ہزار تک لوگ ان مظاہروں میں شریک ہوئے، کے پی کے میں 126 مقامات پر مظاہرے ہوئے، ان میں 22 ہزار تک مظہرین شریک تھے-

    عمران خان رہا، پارٹی رہنما جیلوں میں، خواتین رہنماؤں کو رہا کرنیکا حکم

    انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو آئی سی ٹی میں 4 جگہ، پنجاب میں 12 اور کے پی میں 39 جگہ پر احتجاج ہوا، ان مظاہروں میں 7 سے 8 ہزار کے قریب افراد تھے 9 مئی کو پورے پاکستان میں 45 ہزار لوگ باہر نکلے، 10 مئی کوان کی تعداد میں کمی ہوئی، 23 کروڑلوگوں میں سے 40 سے 45 ہزار لوگ احتجاج کے لیے باہر آئے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ کررہا تھا، ان کو پیٹرول بم بنانے کے طریقے سمجھائے جارہے تھے، ہر جگہ پر ایک ہی طرز کی غلیلیں ہیں، مخصوص غلیلوں میں بنٹے ڈال کرپھینکیں توشدید زخم آتا ہےجن لوگوں نے حملے کیے ان کے گھر یہاں نہیں ہیں ؟-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے 60ارب روپے لوٹے جس کے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں ، وہ کہہ بھی نہیں سکتا کہ میں نے نہیں لوٹے خزانے میں پیسے جمع کرانے کے بجائے ایک ٹائیکون کو دے دیئے، اس کے بدلے 6 سے 7 ارب کی پراپرٹی لی، دو ارب ان کا فرنٹ مین شہزاد اکبر لے اڑا، اب وہ موج میلہ کررہا ہے۔عمران خان سے پوچھنا ہے یہ کونسی سیاست ہے یہ باقاعدہ کہتا رہا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو اس طرح ردعمل کرنا ہے ۔

    سلمان خان کو دھمکی آمیزای میل کرنے والا کون ہے پولیس نے پتہ لگا لیا

    انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں، منڈیوں، اسلحہ کی دکان کو لوٹا گیا، کئی مقامات پربینکوں کر لوٹنے کی کوشش کی گئی،جناح ہاؤس لاہور سے کپڑے تک لوٹے گئے، جو ہاتھ لگا لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب ملزم سامنے آتا ہے تو چیف جسٹس کہتے ہیں ویلکم ،اتنا ریلیف تو پاکستان کی آئینی تاریخ میں کسی کو نہیں ملا، سرکاری رہائش گاہ پر مہمان بنانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں، اس کی مرضی کے مہمان بلانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے، جب چیف جسٹس خوش آمدید کرے اور جاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرے، اس کے بعد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس کی کیا مجال ہوتیَ-

    وزیرداخلہ نے کہا کہ انہوں نے وہاں (عدالت میں) جو مانگا انہیں دیا گیا، شکر ہے کہ انہوں نے اپنی ضمانت پر ہی اکتفا کیا ہے، کہا گیا کہ جن مقدمات کا معلوم بھی نہیں ان میں بھی ضمانت دے دیں قوم کو اس فتنے کو ووٹ کی طاقت سے نکالنا ہوگا۔

    حریم شاہ کی رانا ثنا اللہ کو دھمکی،انٹر نیٹ بحال،عوام ٹک ٹاکر کی مشکور

    ان کا کہنا تھا کہ ویلکم کیا تو ہمیں اندازہ ہوگیا تھاکہ کیا ہوگا، بلینکٹ ریلیف کے بعد بھی ہم نے کہا کہ آپ کی سیکیورٹی ہمارے ذمہ ہے توہین عدالت لگتی ہے تو دیکھ لیں گے۔ بلاول نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کی پالیسی کوہم اچھا نہیں سمجھتے، لیکن اگر ان کا رویہ اور طریقہ یہی رہا تو میں افسوس سے کہتا ہوں کہ پھر ہمیں اس پر مجبور ہونا پڑے گا شرپسندوں کامحاسبہ کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

  • اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائےگا. وزیر داخلہ

    اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائےگا. وزیر داخلہ

    اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائےگا. وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتار ی سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائےگی لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا، کل کی سہولت کاری نہ ہوتی تو دو تین دن میں صورتحال کنٹرول کرلیتے۔

    رانا ثنا نے مزید کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کی طرف سے کوئی رعایت نہیں دی جائےگی، وزیر داخلہ نے ایمرجنسی کے نفاذکی خبروں کو بھی رد کیا اور کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

    جبکہ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پیر تک کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جس مقدمے کا علم نہ ہو اس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور زمان پارک پہنچنے تک ہمیں گرفتار نہ کیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیر صبح تک آپ کو پروٹیکشن دے رہے ہیں تب تک آپ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی جب کہ عدالت نے 17 مئی تک سابق وزیراعظم کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے قافلے کی سکیورٹی کے انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز دیکھ رہے تھے۔ عدالت پہنچنے کے بعد عمران خان ڈائری برانچ میں گئے جہاں ان کا بائیو میٹرک کیا گیا۔ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع عدالت کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوگئے جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔

  • عمران‌خان  انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان زخموں پر پروپیگنڈا کرتا ہے-

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ذاتی،گھٹیا اور انتقام کی تسکین کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، وہ زخموں پر پروپیگنڈا کرتا ہے،ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہےکہ کوئی فراڈیا کہے اور اعلی حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات

    انہوں نے کہا کہ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔

    قبل ازیں وزارت داخلہ نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 36گھنٹے بعد بھی درج نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمے کو کمزور کرنے اور کیس کے شواہد ضائع کرنے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا ہے وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط ارسال کیا جس میں پی ٹی آئی کے قافلے پر تین نومبر کو ہونے والی فائرنگ کے واقعہ سے متعلق دریافت کیا گیا ہے۔

    خط میں وزارت داخلہ نے ہائی پروفائل کیس کو غلط طریقے سے ڈیل کرنے پر مرکز کے شدید تحفظات سے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ ابھی تک ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہوئی؟ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ کیس کی ایف آئی آر جو کہ عام طور پر کسی بھی واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر درج کی جانی چاہیے تھی، 36 گھنٹے بعد بھی درج نہیں کی گئی، جائے وقوع پر پنجاب پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں واقعہ پیش آنے کے باوجود ایف آئی آر کے اندراج میں ناکامی صوبائی حکومت کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر عدم توجہی کا اظہار ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور اس کے ذمہ داران کی مذکورہ بالا ناکامیاں، اس معاملے کو غلط طریقے سے سنبھالنے کا واضح ثبوت ہیں اور مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، واقعے کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو موثر طریقے سے نہیں سنبھالا گیا جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے میں صوبائی پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی نے آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی ہے، شرپسندوں کے چھوٹے گروہوں کی جانب سے مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں کی بندش سے پنجاب کے شہروں میں نظام زندگی مفلوج اور بین الاضلاعی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی، یہ ضروری ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کی بحالی اور تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اپنی کوششیں تیز کرے۔

    وزارت داخلہ نے خط میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے دار کے دفتر اور رہائش کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی، لاہور میں گورنر ہاوٴس پر شرپسندوں کے ہجوم کے حملے نے صوبائی حکومت کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے میں مزید ناکامی کا ثبوت دیا۔

    وزیر آئی ٹی امین الحق آئی ٹی پارک منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے

  • رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…


    ترجمان کا کہنا تھاکہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو قانونی تقاضہ ہے، یہ وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنہ ریلیف حاصل کرسکے۔


    ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعل سازی اورعدالت کو گمراہ کرنے میں ذمہ داران افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کرلئے گئے ہیں دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب


    ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ عدالت کا ہرصورت احترام کرتے ہیں اور انکے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،یاد رہے کہ عمرانی فتنے کے وفاق پر حملوں کے تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا۔


    ترجمان کے مطابق قانون شکن، عمرانی فتنے کو نشان عبرت بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی عمرانی فتنے اور اسکے سہولت کاروں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔

    خیال رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کےلئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مشکل بن گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم سینئر سول جج راولپنڈی کے حکم پر رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلئے ایک بار پھرتھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی لیکن مایوسی ہوئی۔

    پی آئی اے کی فروخت؟ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا

    ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے وارنٹ کی تعمیل نہیں کرائی نہ کوئی تعاون کیا۔ عدالت کوآج کی کارروائی سے متعلق کل آگاہ کرینگے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر نے میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے نامناسب رویے کی شکایت کی کہا تھا کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم اور گاڑیوں کو تھانے سے باہر نکلوا دیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کے الزامات کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ تھانے میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے۔ ٹیم کی آمد و روانگی کا اندراج بھی کیا گیا اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکارکیا۔ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے۔ قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    آڈیو لیکس، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل کریں۔غلط بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔غلط بیانی پر اسلام آباد کیپٹل پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

    قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سےمتعلق راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج غلام اکبرنے سماعت کی تھی دوران سماعت اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے بتایا تھاکہ راناثنااللہ نے جان بوجھ کر خود کو چھپالیا ہے۔انہیں اشتہاری قراردے کرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ راناثنااللہ کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری رکھی جائیں۔

  • خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےانکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کوتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی۔

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہےمگروہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں-

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سےڈیٹا ہیک ہونےکی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں