Baaghi TV

Tag: رانا ثناء اللہ

  • یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا ثناء اللہ

    یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا ثناء اللہ

    ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے،نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے،

    رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے، نوازشریف جلدچوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں ہے نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے،آصف علی زرداری کا حق حاصل ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں،معیشت کی بحالی کےلئے مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کےلئے تیار ہیں،اگر پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی تو ان کو الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ اور اگر جیالہ وزیراعظم بنے گا تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ لیول فیلنگ فیلڈ نہیں ہے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا اور یہ دعوی کرنا کہ ہم کامیاب ہوں گے تو یہ ہر کسی کا حق ہے ہم پورا یقین رکھتے ہیں ہم پوری جدوجہد کریں گے ہمارا ماضی ایسا ہے ہم نے پہلے بھی پاکستان کو دو بار ان مشکلات سے نکالا ہے ۔اور ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے ،پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کی پارٹیز کے ساتھ بھی رابطہ ہو سکتا ہے امکان ہے لیکن اس کا کوئی حتمی فیصلہ ابھی ہم نے نہیں کیا ہے ۔ لیکن ہم صرف کسی ایک کے ساتھ ہی نہیں ہم سب کے ساتھ پولیٹیکل ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ،پی ٹی ائی نو مئی کا قصور وار ٹولہ ان کے ساتھ ہرگز رابطہ نہیں ہو سکتا ۔ اور جو قصور وار نہیں ہے ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ۔ الیکشن میں حصہ لینا چاہیے،پاکستان کے تمام مسائل کا حل تمام پولیٹیکل پارٹیز مل کر بیٹھیں ۔ چارٹر اف اکانومی کریں اور بنیادی مسائل کے اوپر ایک موقف اختیار کریں جس طرح نواز شریف کی قیادت میں کی وزارت عظمی کے زمانے میں دہشت گردی کے خلاف حل نکالا گیا تھا

    دوسری جانب مظفر گڑھ شہر کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے،راناثناء اللّٰہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • نواز شریف واپسی؛ مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ  جائے گا. رانا ثناءاللہ

    نواز شریف واپسی؛ مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جائے گا. رانا ثناءاللہ

    پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا خیال رہے کہ لاہور میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ میں مزید ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.

    خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوارڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پہ اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور رانا ثناء اللہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مگن ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھاکہ مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔

  • 12 اکتوبر 1999 کا دن نہ ہوتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا،رانا ثناء اللہ

    12 اکتوبر 1999 کا دن نہ ہوتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا،رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد: ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمام افراد کی یہاں موجودگی 21 اکتوبر کے ایونٹ کو کامیاب کرنے کا عزم ہے،

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے 12 اکتوبر 1999 کا دن ایک سیاہ دن تھا،اس دن ایک غیر آئینی مارشل لا مسلط کیا گیا،12 اکتوبر 1999 کا دن نہ ہوتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا،12 اکتوبر کا دن نہ ہوتا تو ہم اس معاشی بدحالی کا شکار نہ ہوتے،16 ماہ میں سے 11 ماہ آئی ایم ایف کو مناتے گزرے، اس وقت کی حکومت اور وزیر اعظم نے یہ حرکت کی جس کا خمیازہ ہم نے بھگتا، آئی ایم ایف سے قسط جاری کرنے کا کہا تو جواب ملا آپ نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی، پاکستان کو ایک ایڈونچر سے گزارا گیا، ایک شخص جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ پہنچا مگر اپوزیشن سے بات تک نہ کی، اپوزیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیر اعظم مل بیٹھنے کا کہا، شہباز شریف نے کہا تھا آپ جیسے بھی ہیں آئیں چارٹر آف اکانومی پر مل بیٹھیں ، اس شخص نے بات سننے کی بجائے گالیاں دیں اور کہا میں انکو نہیں چھوڑوں گا، دوسری جماعتوں کے پاس کوئی اور آپشن ہے تو بتایا جائے، نواز شریف ملک کیلئے امید بن کر آرہا ہے دیگر جماعتوں کو ساتھ دینا چاہئے.

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بطور سیاسی جماعت الیکشن میں حصہ لینے کا حامی ہوں، لیکن وہ جتھہ جس نے دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور شہدا کی بے حرمتی کی انہیں سزا بھگتنا ہو گی، کسی کو بد ترین جرم سے اسلئے بری نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے.

    آئین ہماری اور پاکستان کی پہچان ، آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیورواٹیو ریویو،اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے چمبر میں پیش 

    حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

    9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

    چیف جسٹس کے بغیر کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکتا،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

  • 21 اکتوبر کو مینار پاکستان سمیت دیگرمقامات پر جلسے کی تجویز،رانا ثناء اللہ

    21 اکتوبر کو مینار پاکستان سمیت دیگرمقامات پر جلسے کی تجویز،رانا ثناء اللہ

    رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد کی 21 اکتوبر کو آمد کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، کل لاہور ڈویژن کی میٹنگ جبکہ پیر سے پنجاب کی دیگر ڈویژنل میٹنگ بلوائی جا رہی ہیں،تمام مسلم لیگ ن کے ورکرز ووٹرز سپوٹرز لاہور پہنچیں گے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک بلین سے زیادہ لوگ لاہور میں اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہیں گے، ان حالات میں جب عام پاکستان مہنگائی کے ہاتھوں, بے روزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے،پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے محفوظ نہیں ہو سکا، عام آدمی انہیں نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے، مستحکم منتخب نمائندہ حکومت کو منظم سازش سے نکالا گیا جوڈیشل اسٹبشلمنٹ نے، اور یہ سازش کا عمل آج تک جاری ہے،اس وقت بابا رحمت اور بابا لعنتے کے ذریعے نکالا گیا، بیٹے سے تنخواہ لی تو نہیں لے سکتے تھے اور ریٹرن میں شو کرتے،پاکستان اس وقت لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کے مسائل میں پھنسا ہوا تھا ,ان حالات سے اسے نکالا گیا، ان حالات میں عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا،اس وقت پاکستان جی 20 کلب میں شامل ہونے والا تھا ایک دو مالی سال میں، اس وقت پیٹرول 65 ,ڈالر 100 کے قریب تھا،3، 4 سالوں میں صرف انتقام کے تحریک انصاف کے سربراہ نے کچھ نہیں کیا، ملک کی سیاست میں نفرت لے کر آیا, نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھرا،ہم ایک ہی خاندان کے لوگ آپس میں دست و گریباں ہو گئے، پہلے اختلافات ہوتے تھے لیکن احترام بھی تھا،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں اگر آئینی طریقہ سے نااہل حکومت کو نا نکالا جاتا تو شاہد آج زیادہ مشکل حالات ہوتے اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا،گزشتہ ادوار میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے اس کے جواب میں نواز شریف کی قیادت میں دنیا کے دباؤ کے باوجود 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، پوری قوم سے کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان جب جب مشکل کا شکار ہوا ہے تو مسلم لیگ ن ایک آزمودہ نسخہ ہے جس نے ہمیشہ مشکل سے نکالا ہے، 9 مئی کے بعد بھی جو کچھ ہوا ہے سب کے سامنے ہے، 2014 سے سازش شروع ہوئی اور 2017 تک نشانہ بنایا جاتا رہا،میاں نواز شریف اس وقت کی حکومت کی اجازت کے ساتھ باہر گئے، 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ , مینار پاکستان سمیت دیگر مقامات کی تجویز زیر غور ہے، 13 کے قریب کیسز تو عمران خان پر ہی بنتے ہیں، میاں نواز شریف کی لیگل ٹیم نے ساری تیاری کر لی ہے، اس کو آن ایئر ابھی نہیں کر سکتے، وہ آزاد شہری کے طور پر عدالت میں پیش ہوتے رہیں گے، نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں باقاعدہ ڈاکٹرز کے مشورہ سے سفر کی اجازت ہے، ہم نے کبھی بھی ایک پیج کی بات نہیں کی،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • نواز شریف سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرینگے،رانا ثناء اللہ

    نواز شریف سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرینگے،رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل ہورہا ہے، اس کے بعد الیکشن یقینی ہیں عام انتخابات فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،قانونی رائے کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے،جہاں تک سزا کا تعلق ہے نواز شریف کیخلاف کمزور کیس ہے،نواز شریف سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرینگے اور وہ بری ہوجائیں گے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رانا مقبول احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈوائزر ایک سچے اور کھرے انسان تھے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپس تشریف لا رہے ہیں ،ہم سب ملک کر پارٹی قائد کا پر جوش استقبال کریں گے ،نواز شریف وطن واپسی پر آکر پارٹی کو منعظم اور آیندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کریں گے ، انتخاب کے لیے نئے سنسز پر تمام جماعتوں کو متفق ہونا خوش آئند بات ہے ،ڈی لیمٹیشن 30 نومبر کو مکمل ہو جائے گی اس کے ٹھیک 54 دن بعد انتحابات ہوں گے ،تحریک انصاف قانونی طور پر سیاسی جماعت ہونے کے ناطے الیکشن میں حصہ لے ،لیکن جن عناصر نے نو مئی کے واقعات میں حصہ لیا ان کو تحریکِ انصاف کو خود علیحدہ کر دینا چاہیے ،جن لوگوں نے شہدا کی یادگار کو نقصان پہنچایا اور بے حرمتی کی ان کو انتخابات میں موقع نہیں دینا چاہے ،

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے، انکا ملک ہے واپس آنا چاہیے ،نگران حکومت نہیں ن لیگ کی حکومت ہے ، فواد حسن فواد کی شمولیت سے واضح ہوگیا ، فواد حسن فواد کی کابینہ میں شمولیت سے واضح ہوگیا ہے ن لیگ کی حکومت ہے، ن لیگ کی گزشتہ حکومت کو بھی فواد حسن فواد ہی چلاتے تھے،بلاول بھٹو واضح کہہ چکے ہیں 90 دن میں نہیں تو 120 دن میں الیکشن کرائیں ، تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ، دھاندلی ہوئی تو موجودہ چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی لکھا جائیگا،

    سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویز حسین کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ تھا مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہونگی، الیکشن میں تاخیر ہوگی ، بلاول بھٹو کو اعتراض تھا تو سی سی آئی میں مراد علی شاہ کے ذریعے انکار کرتے نواز شریف گرفتار ہوتے ہیں یا نہیں واپس تو آئیں گے نواز شریف نے پہلے بھی قانون کا سامنا کیا اب بھی سامنا کریں گے ،

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • مریم نواز، رانا ثناء اللہ،احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    مریم نواز، رانا ثناء اللہ،احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ، ن لیگی رہنما مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا ،بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہیں ،نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی

    سپریم کورٹ، سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی

    سپریم کورٹ، نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے نیب نے احد چیمہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے

    دوسری جانب نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 اگست سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

  • وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات ہوئی ہے

    وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے شاندار مہمان نوازی پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے درخواست پرعراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان سرکاری دورے پر عراق پہنچے تھے ،عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری، عراق میں پاکستان کے سفیراحمد امجد علی اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا استقبال کیا علما کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے

    ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی

    دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    دوسری جانب اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،

  • وزیر داخلہ 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ

    وزیر داخلہ 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان عراقی وزیر داخلہ کی خصوصی دعوت پر 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ ہو گئے

    علماء کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے ،اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے ،ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی

    دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • رانا ثناء اللہ  دہشت گردی کے مقدمے سے بری

    رانا ثناء اللہ دہشت گردی کے مقدمے سے بری

    گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردیا ہے

    انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،رانا ثنااللہ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثناء اللہ کو آج طلب کیا تھا

    دوران سماعت مدعی مقدمہ اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ آج ایک جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ اپنے انجام کو پہنچا،میں جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہوا ہوں،ہم سب نے اپنی بے گناہی عدالتوں میں پیش ہو کر ثابت کی،ہمارے قائدین سب عدالتوں میں پیش ہوئے، نہ ہم نے عدالتوں کا گھیراؤ کیا اور نہ ہی کارکن اکٹھے کرکے عدالتوں پر چڑھائی کی ،ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں عام آدمی کی طرح پیش ہوئے ،ہمارے قائدین نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھی اورنہ ہی عدالتوں کے دروازے توڑے،نومئی کو اس ملک کے دفاعی ادارے پر حملہ کیا گیا،جنھوں نے ہمارے شہدا کی بے حرمتی کی ان کو معاف نہیں کیا جا سکتا ،الیکشن میں پاکستان عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے نمائندے کو منتخب کرے،ہم نے ہمیشہ اپنے ذات کی نفی کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا،ہمارا کرادر بھی سب کے سامنے ہیں اور ان کا بھی جنھوں نے معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ،ہمارا یہ دعوی ہے پاکستان جب بھی بحران کا شکار ہوا ہے ہم نے ملک کو بحران سے نکالا ہے،ایک شخص جو ملکی سیاست کا فتنہ ہے اس کے برسر اقتدار میں آنے پر ملک بحرانوں کا شکار ہوا، وزیراعظم نے دن رات کوشیشیں کرکے ملک کو بحرانوں سے نکالا،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سائفر اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کی ذمہ داری تھیاعظم خان نے کہا ہے کہ سائفر اس سے اگلے دن وزیراعظم نے لیا جو بعد میں نہیں ملا،سائفر عمران خان کے پاس ہیے اور اسکا وہ ذمہ دار ہیں، یہ بات کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ نگران وزیراعظم کوئی سیاست دان ہونا چاہیئے ،اگر یہ بات سرے چڑھتی ہے تو وہ نام سیاستدانوں میں سے ہی ہوگا،اسحاق ڈار بہت اچھے سیاست دان اور باوقار آدمی ہیں،اس بارے میں کسی جماعت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، عدالت نے شارٹ آرڈر پر مجھے بری کیا ہے،جو بجلی مہنگی ہوئی ہے وہ اسحاق ڈار کا تحفہ نہیں آئی ایم ایف کا تحفہ ہے،اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ اسحاق ڈار نے کہا ہے یا جس نے پہلے کیا تھا اس کے گریبان کو پکڑنا چاہیے، ہم 2018 میں ملک کو آگے لیکر جا رہے تھے ، اگر ہمیں ٹائم دیا تو یہ ملک ترقی یافتہ ہوسکتا تھا ، ہم دو سو یونٹ تک بجلی کو فری کرنا چاہتے تھے ،لوگ میاں نواز شریف پر اعتماد کریں ہم ایک سال میں وہی قیمتیں واپس لائیں گے جو 2018 میں تھیں،عمران خان امریکہ میں کہتے تھے میں جا کے پتہ کروں گا کہ نواز شریف کے سیل میں کوئی اے سی تو نہیں لگا،ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے عدالتوں پر چڑھائی نہیں کی،جن کو جھوٹے مقدمات کے تحفظات ہیں وہ بھی عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں،

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا،عدالت نے حکم دیا تھا کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا اقرار کیا گیا تھا رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو 5 لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا اور مقدمہ سننے سے گریزاں ہے

  • مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،

    عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا اقرار کیا گیا تھا رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو 5 لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا اور مقدمہ سننے سے گریزاں ہے

    واضح رہے کہ مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رانا سعد نے وزیر داخلہ کی ضمانت دی تھی ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں اگست 2022ء میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،ایف آئی آر میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات