Baaghi TV

Tag: رانا ثناء اللہ

  • سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی،وزیر داخلہ

    سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتا ہوں،

    سیاست میں تقاریر کی حد تک کسی بات کا جواب دیا جاتا ہے، چاہتے ہیں جواب دینے میں بھی شائستگی اور سیاسی رواداری ہو،سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ،پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے حملہ آور کو پکڑا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کا کارکن قابل ستائش ہے، ورنہ کچھ لوگ اپنی دکان چمکانے لگ جاتے،

    دوسری جانب عمران خان پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا کا احتجاج جاری ہے،میہڑ،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ،بہاولنگر،ملتان،چشتیاں،میانوالی میں احتجاج کیا گیا پشاور ،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تاجروں اور وکلا نے احتجاج کیا ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور عدالتی بائیکاٹ کیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

  • خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس صداقت علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مقدمے کے ثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے جس ہاؤسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدے وہ پلاٹوں کا خریدار ہے،آپ خریدارکو تحفظ دینے کے بجائے اسکے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں، وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا این اوسی جاری نہیں ہوا ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،آپ نےکہا رانا ثنا اللہ نے پلاٹ رشوت لے کرخر یدے ہیں ،رانا ثنااللہ نے رشوت کس سے لی ہے،ثابت کریں،

    واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، سینیئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ’رانا ثنا اللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری مقدمہ میں ضروری ہے لہٰذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں‘۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ‘ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہٰذا اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں

    ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، بسم اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے رانا ثنا اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں پلاٹس رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی،رانا ثناء اللہ

    نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی،رانا ثناء اللہ

    نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے،قو م کو ادراک ہونا چاہیے،عمران خان کی آڈیوز لیک ہورہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں،عمران خان نے سائفر کےمعاملے پر غلط بیانی کی، عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا،وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے، عمران خان جوانوں سے حلف لیکرکہہ رہے ہیں حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے،حقیقی آزادی کی  حقیقت نہیں ،عمران خان بے بنیاد باتیں کرتے ہیں،آج پھرعمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھربے نقاب ہو چکے ہیں،پہلے بھی عمران خان ے نقاب ہوئے ،نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کردی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ ،کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں،عمران خان نے جھوٹا بیانیہ گھڑنے کے لیے خارجہ پالیسی کونقصا ن پہنچایا عمران خان کہتے ہیں ضمیر فروشوں کے بچوں سے کوئی شاد ی نہیں کرے،عمران خان خود کونیٹ اینڈ کلین سمجھتے ہیں ،عمران خان کسی کو چورتو کسی کوڈاکو کہتے ہیں عدم اعتماد سے بچنے کے لیے عمران خان خریدوفروخت کرتے رہے ،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں،عمران خان لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے موثر حکمت عملی بنائی ہے، لانگ مارچ کے حربے کو ہر سطح پر روکنے کی کوشش کریں گے،فرح خان کی وزیر اعظم ہاؤس میں سیکیورٹی کلیئرنس تھی جو ان کے گھر کی فرد تھی،شہزاد اکبر نے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا،لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں،ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا،عمران خان کہتے ہیں راناثنااللہ کو ہمارے ارادوں کا پتہ نہیں ،ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتہ ہے،عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے،

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

  • جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے…رانا ثناء اللہ نے کیا بڑا اعلان

    جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے…رانا ثناء اللہ نے کیا بڑا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں،ریڈزون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے،ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیاجائے گا، آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا،ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا ,صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کاروائی ہوگی

    واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے لئے وفاقی حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، عمران خان نے پہلے بھی مئی میں مارچ کا اعلان کیا تھا اور پشاور سے اسلام آباد آئے تھے تا ہم لوگ کم ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پہنچ کر ہی واپس چلے گئے تھے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں مارچ کی کال اسی ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک یہ ٹھس مارچ ثابت ہو گا الیکشن اکتوبر 2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق تم سر ٹیفائیڈ بددیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکے ہو تم پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈ اور ایڈڈ ثابت ہوچکے ہو تم صادق اور امین نہیں رہے اگر تم واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہو تو پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑ دیں آپ کو پیٹنے چیخنے بھڑکیں اور دھونس دھمکیوں سے کچھ نہیں ملے گا

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست لاہور کے تھانے میں دے دی گئی ہے

    تھانہ انار کلی لاہور میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد بیان دیا ہے کہ وہ شہباز گل پر پندرہ بیس کلو ہیروئن ڈال سکتے تھے، اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے پاس ہیروئن موجود ہے، رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کیا جائے، درخواست عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے دی ہے،پولیس نے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا ہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج شہباز گل کے بیانیے کی تائید کی ہے۔ فوج کی کمانڈ کے خلاف بیان پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

    نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں،شہباز شریف

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عمران خان آج شہباز گل کے بیان کی مذمت کریں گے اور معافی مانگیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیانیہ پیش کیا ہے، وہ پی ٹی آئی کا بنیادی بیانیہ ہے، جس کی آج عمران خان نے تائید کی ہے۔

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باقاعدہ ایک بیانیہ تیار کیا گیا اور اس کی منظوری سیاسی لیڈرشپ سے لی گئی، فکس پروگرام میں طے پایا کہ 15 منٹ میں بات مکمل کرنا ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ مداخلت نہیں کرنی، فری ٹائم دینا ہے، بیان ثابت ہوگا تو چینل کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ فوج کی کمانڈ کا حکم نہ ماننے پر اکسانے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بیان نشر ہوا، سوشل میڈیا پر چلا تو پھر کارروائی ہوئی، شہباز گل کو قانونی حق دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کی کمانڈ کے خلاف بیان پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا، پوچھتا ہوں کیا شہباز گل نے بیان نہیں دیا؟ کیا یہ آواز پی ٹی آئی رہنما کی نہیں تھی؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا، عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے لوگوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ سال جیل میں رکھا، مجھےگرفتار کیا گیا، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا؟ پوچھتا ہوں ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیو پر تشدد کیا گیا؟

    رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ 6 لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے، 78 لوگوں کا پروسیس ہورہا ہے، جو لوگ شناخت ہوئے ہیں ان کا سب کو پتاہے کہ کون ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی کی طرف سے چلایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا کردار اور گفتگو یاد نہیں رہتی، فوج کے بطور ادارہ بات برداشت نہیں ہوتی، پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم کررہا ہے، نوجوان کو گمراہ کررہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ خود نفرت پیدا کررہے ہیں، تفریق پیدا کررہے ہیں، لوگوں کو کہتے ہیں کہ انہیں گالیاں دو، یہ کہتے ہیں دشمنوں، قاتلوں کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں، یہ کہتے ہیں مخالف سیاستدانوں کےساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان مس ڈکلیئریشن میں نااہل ہوں گے، بچ نہیں سکتے، وہ چاہتے ہیں نیوٹرل نیوٹرل نہ رہیں، انہیں 2018 کی طرح بٹھا دیا جائے۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ ملک بند کرنے کی بالکل صلاحیت نہیں رکھتے، اگر ایسا خیال ذہن میں پالا تو بہت بری شکست اور ناکامی ہوگی، یہ صرف 10، 15 ہزار لوگوں کا جلسہ کرسکتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، فوری طور پر یہ کل کے اجلاس میں نتیجہ نہیں آئے گا، ضروری درکار وقت میں یہ کام ہو گا، اس پر کام جاری ہے، کل وفاقی کابینہ میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھِیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، ہمیں محسوس ہوا اس میں ان کی خاص دلچسپی نہیں ہے، کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی قطعاً اجازت نہیں ہے، ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوری دور میں ہر ایک کا حق ہے، مخصوص جگہیں ہیں جہاں پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

     

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

     

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ لی اور پاکستان کی سیاست میں انتشار پھیلایا۔ عدالتوں نےکہا ہے کہ ایچ نائن اور ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، احتجاج کی مختص جگہ پر مکمل سیکیورٹی دی جائے گی، ریڈ زون میں زبردستی داخلے پر قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ آنسو گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں، چار سال ان کے انتقام سے ہم بھیانک شکل سے گزرے ہیں، آپ پرامن احتجاج جمہوری حق کی طرح کریں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ ہے تو اسے گرفتار کریں، عدالت میں پیش کریں، فیصلے سے اگر چوہا نکلا ہے تو احتجاج کیوں رکھا ہے؟

  • وفاقی وزیرداخلہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

    دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے موقع پر پاک سعودی تعلقات کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات اور پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اوراظہار تشکر بھی کیا  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان سے عازمین حج کیلئےانتظامات پر بھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔

    اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الماکی نے کہا کہ رواں سال پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا۔ روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان اور بالخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

  • رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    سینیٹرز دوست محمد خان، رانا مقبول احمد، انور لعل دین، رانا محمود الحسن، عطاء الرحمٰن، سردار محمد شفیق ترین، فلک ناز اور جام مہتاب کے علاوہ وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی، سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول حمیرا احمد، ڈی جی اے این ایف اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے-

    سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے پیش کئے گئے “ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ( ترمیمی) بل 2021 “ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل زیرالتوی کیسز کے حوالے سے کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی-سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا-انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل پر کونسل نے کوئی بڑا اعتراض نہیں اٹھایا لیکن جرمانے کی رقم کا تعین کرنے کے حوالے سے ان کی مشاورت جاری ہے-اس حوالے سے کونسل کی رپورٹ آئی گی تو کمیٹی میں پیش کر دی جائے گی-انہوں نے سینیٹر رانا ثناءاللّہ سے بل کو واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص/آفسر اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے تو ادارے کے قوانین کی روشنی میں اس سے نمٹا جاتا ہے یہاں تک کہ نوکری سے بھی فارغ کردیا جاتا ہے اس لئے اس بل کو واپس لیا جائے- جس پر سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ یہ بل رانا ثناءاللّہ کے ساتھ آنے والے واقعے کے بعد لایا گیا ہے- اگر آپ یقین دہانی کرائیں کہ رانا ثناءاللّہ کے کیس کی ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مزید انکوائری کرائیں گے اور اگر وہ بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا تو وہ یہ بل واپس لینے کیلئے تیار ہیں-انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّہ کے کیس سے متعلق ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید انکوائری کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک مزید انکوائری کیوں نہیں کرائی گئی؟

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اور معاملے کو سلجھانے کی ضرورت ہے،کیس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔سیکریٹری حمیرا احمد نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے اور رانا ثناء اللّہ کے کیس کا مطالعہ کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری حمیرا احمد کو کہا کہ 30 دن کے اندر بل پر مشاورت ختم کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں- چیئرمین کمیٹی نے 30 دن میں رانا ثناءاللّہ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی –

    ٹرائل کورٹس میں زیر سماعت مقدمات کے اعداد و شمار کے حوالے سے سیکریٹری حمیرا احمد نے کمیٹی کو کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سی این ایس کورٹ میں 2314، ہائی کورٹ میں 792 اور سپریم کورٹ میں 641 کیسز زیر التوا ہیں اور کل کیسز کی تعداد 3747 ہے۔

    سیکریٹری حمیرا احمد نے اسلام آباد میں واقع تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کالجوں/یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو انگیج کر کے آگاہی کے مہم چلا رہے ہیں۔ ڈی جی اے این ایف غلام شبیر خود تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہیں اور مشیات کی لعنت سے بچنے کیلئے اس موضوع پر لیکچرزدیتے ہیں۔ حمیرا احمد نے مزید بتایا کہ ہم عوامی خدمت کے پیغامات کے لیے کارپوریٹ ادارے کو بھی انگیج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث بچوں کے لیے قانون سازی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں-

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    ٹرائل کورٹس میں زیرالتواء منشیات کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب

    چیئرمین کمیٹی نے نشے کی لعنت کے تدارک کے لیے سرویلنس کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کے اندر آپریشن نہیں کر رہے بلکہ کیمپس کے باہر آپریشن کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے انٹری -ایگزٹ پوائنٹ پر بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ڈی جی اے این ایف سے کہا کہ وہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر گزشتہ تین ماہ میں اے این ایف کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔ کمیٹی ممبران نے ریہیبیلیٹشن سنٹرز کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی 2 مہینے میں اراکین کمیٹی کے وزٹ کا بندوبست کرایا جائے-انہوں نے کہا کہ ریہیبیلیٹیشن سنٹرز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں

  • فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی  کابائیکاٹ کریں گے،رانا ثناء اللہ

    فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کریں گے،رانا ثناء اللہ

    وزراء رانا ثناء اللہ اور اعظم نزیر تارڑ نے پریس کانفرنس کی ہے وفاقی داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی استدعا کی ہے، اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کریں گے، پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ممبران ووٹ کاسٹ کرنا نہیں چاہتے تھے،چودھری برادران کے خاندانی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتے، وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس کا فیصلہ فل کورٹ کرے، فل کورٹ بنانے سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہو گا،ان بینچز سے نواز شریف کو بھی سزا دی گئی، تمام سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی استدعا کی ہے،نظرثانی کی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے، الیکشن کمیشن نے پہلے 25 افراد کو پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ڈی سیٹ کیا،اب بھی پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ہی ووٹ نہیں گناگیا،

    وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ 5ججز کے بینچ نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط آواز پارٹی ہیڈ کی ہے،راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا کیس فل کورٹ نے ہی سنا تھا،فل کورٹ نے 2015 میں کہا یہ پارٹی ہیڈ کا اختیار ہے،واز شریف کو سزا سنائی گئی تو اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی،بینچ میں شامل 5 جج صاحبان نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط عہدہ پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے،آئین کی ایسی تشریح کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے،موجودہ صورتحال کا حل صرف فل کورٹ بینچ کی تشکیل میں ہے،

    وزیر داخلہ پنجاب عظاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جو 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ان پر بھی بات کرنا ہو گی،