Baaghi TV

Tag: رانی مکھر جی

  • رانی مکھرجی مصنفہ بن گئیں

    رانی مکھرجی مصنفہ بن گئیں

    اداکارہ رانی مکھرجی دو دہائیوں سے بالی وڈ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں.فلم ” راجہ کی آئے گی بارات” سے انہوں‌ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تاہم ان کی پہلی سپر ہٹ فلم غلام تھی جو کہ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. رانی مکھر جی کا شمار دیکھتے ہی دیکھتے صف اول کی اداکارائوں میں ہونے لگا. رانی مکھر جی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اب مصنفہ بھی بن گئی ہیں اور وہ بہت جلد اپنی سوانح عمری ریلیز کریں گی.کہا جا رہا ہے کہ ان کی سوانح عمر ان کی سالگرہ 21 مارچ 2023

    کے موقع پر جاری کی جائیگی. سوانح عمری کے بارے میں رانی مکھر جی کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اتنے پیار سے گزارے 25 سالوں میں کبھی بھی اپنی زندگی اور سینما میں اپنے سفر کے بارے میں اپنے دل کی بات نہیں کی۔ سینما میں خواتین کے طور پر، ہم مسلسل پرکھے جاتے ہیں اور کتاب میری ذاتی آزمائشوں اور مصیبتوں اور اس کے مجھ پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں ہے جو کہ پڑھنے والوں کے لئے یقینا متاثر کن ہو گی . را نی مکھر جی مزید کہتی ہیں‌ کہ میری یہ کتاب میری سالگرہ پر ریلیز ہو گی جس طرح‌میری فلموں‌کو پسند کیا گیا یقینا اس کتاب کو بھی پڑھا جائیگا اور میری سالگرہ کے دن کو مزید خاص بنایا جائیگا. یاد رہے کہ رانی مکھر جی آخری بار فلم بنٹی اور ببلی میں نظر آئیں تھیں اب وہ فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے میں نظر آئیں گی۔

  • رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا الزام لگایا جانیئے اس خبر میں‌

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا الزام لگایا جانیئے اس خبر میں‌

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے مودی اور آر ایس ایس کے چہرے سے نقاب اتار دیا۔بھارتی خواتین سے زیادتی اور بچوں کی اسمگلنگ، بالی ووڈ اداکارہ نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا، اطلاعات کےمطابق رانی مکھر جی نے کہا کہ مودی جب سے اقتدار میں آئے بھارت کے عوام خوف کی فضا میں جی رہے ہیں، بھارت بچوں کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا مرکز بن چکا، بھارت میں ہونے والے کئی واقعات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والے ملوث نکلے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کیرالہ میں بچیوں کی برہنہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں تھیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کر کے پھینکا گیا تھا۔ یہاں عورتیں خود کی عزت کو محفوظ نہیں سمجھتیں، ریپ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    رانی مکھر جی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی اس قدر بڑھ چکی ہےکہ جتنے بھی واقعات سامنے آئے جن میں بی جے پی کے رہنما ملوث نکلے، گزشتہ برس مئی کے مہنیے میں ھارتی پولیس نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کنہیا لال مشرا کو 32 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا تھا،

    بھارتی پولیس اور خواتین کی حقوق کی تنظیموں نے اس سارے کھیل کا ذمہ دار انتہا پسند ہندووں کو قرار دیا ہے ، ذرائع کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما کو گرفتار کیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے چار سال سال قبل 17 سالہ لڑکی کو ممبئی میں اغوا کے بعد بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ چند دن پہلے 41 سالہ رہنما نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو خاتون نے اُس کی حرکت پر سخت ردعمل دیا تھا جس کے بعد بی جے پی کے انتہاء پسند لڑکی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔رانی مکھر جی نے کہا کہ اگر مودی وزیراعظم رہا تو پھر بھارتی خواتین اور بچوں کی عزتیں‌محفوظ نہیں