Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ

    اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے اطراف آج سے تاحکم ثانی نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے-

    ذرائع کے مطابق جیل کے گرد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر مزید 6 پولیس ناکے قائم کردیے گئے ہیں، پولیس ناکے دا ہگل، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فارما سوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور میں قائم کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، چکری اور ٹھلیاں میں بھی پولیس ناکے لگائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 435 پولیس ملازمین تعینات کیے جائیں گے سیکیورٹی انتظامات کے لیے رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے،نئے سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں اور کمرے بند کروائے جائیں گے –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے اطراف مختلف مقامات پر قائم پولیس ناکوں کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گاسیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کے سپرد ہوگی نیا سیکیورٹی پلان آج سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

  • راولپنڈی اسلام آباد  میں طوفانی بارش، نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب، اسکول بند

    راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب، اسکول بند

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح ہونے والی موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور نالہ لئی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی اسلام آباد سے بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی کی جانب بڑھ رہا ہے خطرے کے پیش نظر نشیبی آبادیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح پہلے 14.5 فٹ تک پہنچی اور پری الرٹ لیول عبور کیا بعد ازاں مسلسل اضافے کے ساتھ 18.5 فٹ تک جا پہنچی گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 7 فٹ سے بڑھ کر 11 فٹ ہوگئی۔

    راولپنڈی میں ڈبل روڈ سمیت متعدد سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ آریہ محلے کی گلیاں بھی زیرآب آگئیں بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک مکمل طور پر رک گئی شدید بارش کے پیش نظر راولپنڈی سٹی کے تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جبکہ اسلام آباد کے متعدد اسکول بھی بند کرکے آن لائن کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی ڈپٹی کمشنر کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے صفدر آباد میں 4 نمبر چونگی کے قریب نالہ لئی کا پانی باہر آگیا، جس سے متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 28.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 23 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ دونوں مقامات پر آبادی کے انخلا کے لیے مقررہ حد 20 فٹ ہے۔

    صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے نالہ لئی کے کنارے آباد علاقوں، بالخصوص غریب آباد اور دیگر حساس علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں دوسری جانب بارش سے نالہ کورنگ میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے، جبکہ آبپارہ مارکیٹ کے قریب درخت گرنے سے سڑک کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔

    اسی طرح اسلام آباد کے ای الیون میں بھی نالہ بھر جانے سے پانی سڑک اور بعض بیسمنٹس میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ان بیسمنٹس کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا تھا۔ غوری ٹاؤن فیز ٹو میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جہاں نہ صرف سڑکیں اور گلیاں زیر آب آئیں بلکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔

    اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ کورال چوک سے کھنہ پل تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جبکہ کئی مسافر گاڑیوں سے اتر کر پیدل اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ دفاتر جانے والے ملازمین اور دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں شمس آباد میں سب سے زیادہ 194 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں 150 ملی میٹر بارش ہوئی جڑواں شہروں میں اب تک اوسطاً 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گولڑہ میں 157، سیدپور میں 98، چکلالہ میں 71 اور بوکرہ میں 72 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا نے نالہ لئی کے اطراف صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اضافی ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔

  • استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ جنسی زیادتی اور  تشدد

    استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد

    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں ورک پلیس پر فیکٹری کے استاد نے 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی کی اور تشدد کیا۔

    استاد مبینہ زیادتی کے دوران بچے سے بربریت کا مظاہرہ بھی کرتا رہا، بچے کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا تو حقیقت سامنے آگئی والد کی درخواست پر پولیس نے فیکری کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے بیٹے کے فیکٹری میں استاد اسد جہانگیر نے متعدد کالیں، دوسرے بیٹے نے جوابا فون کیا تو اسد جہانگیر نے بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگیئی اس کو ہسپتال لے آئے ہیں ۔

    اسد جہانگیر نے کہا ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں، ہسپتال پہنچا تو بیٹے نے سہمے ہوئے بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،تھانہ چکلالہ نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی گئی

    راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،تھانہ چکلالہ نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی گئی

    راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،تھانہ چکلالہ نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی –

    موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے چکلالہ سے بارود سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر ایک بڑی تباہی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا،تھانہ ایئرپورٹ نے بارود سے بھری کوئی گاڑی جس میں 25 کلو بارود پانچ بنڈل بارودی تاریں اور ڈیٹینیٹر تھے پکڑ لی،راولپنڈی تھانہ چکلالہ کی کاروائی کی خبر بریک ہوتی تمام ادارے متحرک ہو گئے-

    حکام کے مطابق مشکوک گاڑی کے اندر بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور دھماکہ خیز تاریں موجود تھیں،بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیموں نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا تاکہ شہر کو کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکے،اس وقت علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس نیٹ ورک کے پیچھے چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے

  • راولپنڈی:اڈیالا جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کا انکشاف

    راولپنڈی:اڈیالا جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کا انکشاف

    اڈیالا جیل میں ہیوی جیمرز کی موجودگی کے باوجود حوالاتی سے موبائل فون برآمد ہونے پر حساس قیدیوں کی نگرانی اور جیل سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

    اڈیالا جیل راولپنڈی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی چیکنگ کے دوران ایک حوالاتی کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیاجیل میں موبائل فون کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی اور سیکیورٹی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت متعدد ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان بھی اسی جیل میں قید ہیں ایسی صورتحال میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی دستیابی کو سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موبائل سگنلز روکنے کے لیے ہیوی جیمرز نصب ہیں، تاہم اس کے باوجود موبائل فون کا استعمال سامنے آنا انتظامی غفلت یا سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے پہنچا، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں-

  • دو افراد کی  گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    دو افراد کی گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں دو افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تیسرا شخص ویڈیو بناتا رہا-

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند کی ورکشاپ ہے جبکہ اس کا ایک گیارہ اور سات سالہ بیٹا اور بیٹی ہیں، خاوند کام اور بچے اسکول چلے گئے تو گھر کا فرش دھو رہی تھی،گیث کھلا ہوا تھا کہ اچانک قاضی مہتاب اور قاضی حماس ایک نامعلوم شخص کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے،قاضی مہتا ب وغیرہ پکڑ کر کمرے میں لے گیے کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا جسے سامنے آنے پر شنا خت کرسکتی ہوں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کے اطراف جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دے دیں ،اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے کر چلنے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہےدفعہ 144 انیس مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

  • راولپنڈی  میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد  قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران 25 سالہ سراج شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی دوران راستے میں دم توڑ گیا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا لڑائی جھگڑے میں ایک اور شخص بھی قتل ہوا ہے شہری زین اور دیگر کا 1200 رو پے کے معاملے پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کیا گیا، جس پر دوسرے فریق نے زین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ دھمیال کے علاقے میں دو شہریوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دونوں فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تاہم واقعےکی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھی تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاون میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ دہرے قتل کی وار دات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • 13 سالہ بچی سے گھر میں گھس کرزیادتی، ،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    13 سالہ بچی سے گھر میں گھس کرزیادتی، ،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    تھانہ چکلالہ کے علاقے میں 13 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر لڑکے نے مبینہ زیادتی کر ڈالی جبکہ لڑکے کے دو ساتھی زیادتی کے دوران نازیبا ویڈیو بھی بناتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے کے بعد تین ملزمان لڑکی کو دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے اغواء کرکے ساتھ بھی لے گئے،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی روک کر اتارا تو ایک شخص نے پریشان دیکھ کر انھیں کہا کہ لڑکی کو کیوں پریشان کر رہے ہو جس پر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

    مدعیہ مقدمہ کے مطابق ڈھوک چوہدریاں اسکیم تھری میں رہائش ہے، بیٹی کو گھر چھوڑ کر خاوند کے ساتھ کام پر چلی گئی تھی، بیٹی گھر میں اکیلی تھی جس کی وجہ سے گھر کو باہر سے تالا لگا کر گئی واپس آئے تو دروازہ کھلا تھا، سامان بکھرا پڑا تھا اور بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی، خاوند کے ساتھ تلاش شروع کی تو بیٹی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سفاری ون میں پریشان کھڑی ملی۔

    والدہ نے بیٹی سے پوچھا جس پر بتایا کہ گھر میں موجود تھی کہ رومان، ریحان ظہیر اور ریحان شوکت گھر میں گھس آئے شور کرنے پر رومان نے میرے منہ پر کپڑا باندھ کر زبردستی زیادتی کی جبکہ ریحان ظہیر اور ریحان شوکت نازیبا ویڈیو بناتے رہے متاثرہ بچی نے بتایا کہ زیادتی کے بعد رومان نے دھمکیاں دیں کہ ساتھ نہ گئی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے، ڈر کر ان کے ساتھ گئی تو گلی میں سفید گاڑی میں ایک ڈرائیور اور دو افراد موجود تھے، مجھے گاڑی میں بٹھایا اور نجی ہاؤسنگ سو سائٹی لے گئے، وہاں گاڑی سے اتارا تو پریشان دیکھ کر ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ لڑکی کو کیوں تنگ کر رہے ہو تو وہ سب بھاگ گئے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔