Baaghi TV

Tag: راول ڈیم

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیئے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے ، ضلع انتظامیہ نے ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی اپیل کی ہے،انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    واضح رہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہےاسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ممکن ہیں، این ڈی ایم اے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ میں 45 اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹربارش ہوئی،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیزبارش ہوئی، جن میں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل اور سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں، شمس آباد میں 16 ملی میٹراور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے بعد واسا اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یورپ میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے سہ فریقی اجلاس کا امکان

  • راول ڈیم  میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، را ول ڈیم اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح 1 ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لئے اسپل ویز 5 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گےضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہو گاترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہے،رواں سال مون سون سیزن میں مختلف حادثات میں 123 شہری جاں بحق اور 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اموات آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے، نہاتے ہوئے ڈوبنے اور مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں۔

    پاکستان کشمیریوں کا سب سے بڑا وکیل ، پوری قوم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

    واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے،چیئرمین واپڈا

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، راولپنڈی اٹک، چکوال، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی مزید بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

    30جولائی کو دریائے کابل کی معاون ندیوں اور ڈی جی خان ہل ٹورنٹ میں سیلاب متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے 30 اور 31 جولائی کو سکھر اور گڈو بیراجوں پر بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    جبکہ ایک ہزار 752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ سے زائد ہوگئی، راول ڈیم اسپیل ویز کھول دیے گئے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی عوام کو این ڈی ایم اے نے ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیااین ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کے اسپیل ویز آج کھول دیئے گئے ہیں ،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہےآج 4 بجے سے 9 بجے تک سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے-

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

    اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی موسلادھاربارشوں اورمزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں این ڈی ایم اے نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا ہے پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کر دیئے گئے ہیں،عوام کو اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہےمقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کے لیے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے گئے۔

    کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پرڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھرکھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھرکھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی سطح بلند ،سپل ویز کھول دیئے گیے-

    باغی ٹی وی : راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، پانی کی سطح 1751 فٹ ہونے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق 1749 فٹ پانی کی سطح پر سپل ویز بند کر دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں تغیانی کا خدشہ ہے رواں برسات میں چوتھی دفعہ سپل ویز کھولے گئے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں خبردار کیا کہ اس موسم میں پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

    پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے پر بھی بریفنگ دی تھی-

    وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ صورتحال معمول بن جائے گی اور ملک کا مجموعی انفراسٹرکچر ایسی آفات کے لیے تیار نہیں ہے جس سے شدید انسانی بحران جنم لے گا محکمہ موسمیات کی واضح وارننگ کے باوجود صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف اور ریسکیو کی صلاحیت کا فقدان ہے۔

    تاہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ محکمہ موسمیات جدید آلات کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں موسم کی حتمی انداز میں پیش گوئی نہیں کر سکتا کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اتھارٹی نے 11 ہزار 639 امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 23 ہزار 61 افراد کے لیے 78 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جون سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں 575 اموات ہوئیں جن میں سے 176 بلوچستان میں، 127 سندھ اور 119 پنجاب میں ہوئیں جبکہ 939 افراد زخمی ہوئے۔

    شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راول ڈیم انتظامیہ کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے-

    راول ڈیم انتظامیہ اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

    دوسری جانب ٹانک میں سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر ہو گئے ہیں خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ادھر بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ،سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق…

  • والدین سے ناراض بیٹی نے راول ڈیم میں چھلانگ لگادی

    والدین سے ناراض بیٹی نے راول ڈیم میں چھلانگ لگادی

    اسلام آباد:والدین سے ناراض بیٹی نے راول ڈیم میں چھلانگ لگادی ،اطلاعات کے مطابق تھانہ سیکر ٹر یٹ کے علاقہ راول ڈیم میں نوجوان لڑکی بشری بی بی سکنہ پنجگراں اسلام آباد اپنے والدین سے ایسی ناراض ہوئی کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ناراض ہوگئی اور خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی جو کہ والدین سے نا راض ہو کر اپنی ایک دوست شامینہ کے گھر واقع صادق آباد راولپنڈی میں 20 دن سے رہ رہی تھی گزشتہ روز شام کے وقت راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،

    مقامی پولیس اطلاع مو صول ہو تے ہی بر وقت مو قع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال شفٹ کر دی، دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ لڑکی کے والدین کو اطلاع کردی گئی ہے اور اس وقت معاملہ پوسٹ مارٹم کی طرف چل پڑا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ حتمی رائے دے سکے گی

    پاک بحریہ کے غوطہ خور نے راول ڈیم میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کیلئے نائٹ سرچ آپریشن کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے دی جانے والی اطلاع پر پاک بحریہ کی جانب سے فوری سرچ آپریشن کیا گیا۔ پاک بحریہ کے غوطہ خور عبدالرحمان نے تن تنہا رات کے اندھیرے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو تلاش کر لیا۔تلاش کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ راول ڈیم پر موجود پاک بحریہ کی یہ غوطہ خور ٹیم گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں متعدد کامیاب سرچ آپریشن سرانجام دے چکی ہے۔اسلام آباد میں موجود اپنی نوعیت کی اس واحد غوطہ خور ٹیم کا اولین مقصد کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام کو فوری معاونت فراہم کرنا ہے۔پاک بحریہ کے حوصلہ مند جوان کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔