Baaghi TV

Tag: راکٹ حملہ

  • نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

    نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ، نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو راکٹ سے نشانہ بنایا، جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس اور ریلوے ذرائع کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات کے اوقات میں ہوا، جب ٹرین گزشتہ پانچ دنوں سے اسی اسٹیشن پر کھڑی تھی راکٹ لگنے سے انجن مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے، اور اب ٹرین کو لے جانے کے لیے دوسرا انجن بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے، مگر ابھی تک متبادل انجن نہیں پہنچ سکا، اس حملے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ریلوے ٹریک اور سامان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    احمد وال ریلوے اسٹیشن نوشکی اور آس پاس کے علاقوں کے لیے اہم لاجسٹک پوائنٹ ہے، جہاں سے سامان کی ترسیل ہوتی رہتی ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہےاسی علاقے میں گلنگور کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر ایک اہم پل کو نشانہ بنایا،جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پل کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہےیہ پل نوشکی اور دیگر اضلاع کو ملانے والا اہم راستہ ہے،اور اس کی تباہی سے آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

    ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد فوری طور پر علاقے کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے احمد وال اور آس پاس کے علاقوں میں گشت بڑھا دی ہے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    مسافروں اور تاجروں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ ایسی کارروائیوں سے سامان کی ترسیل اور روزمرہ زندگی پر اثر پڑ سکتا ہےسیکیورٹی فورسز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول ہے، اور جلد ہی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گاتاہم،علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

  • کرم،امدادی سامان لے جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ حملہ

    کرم،امدادی سامان لے جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ حملہ

    پاڑا چنار سامان لیجانے والے قافلے پر بگن کے قریب راکٹ لانچرز سے حملہ کیا ہے

    سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی۔کرم میں کانوائے پر حملہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی شروع کر دی گئی ہے، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق آج کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10زخمی بھی ہوئے۔

    امدادی سامان لیجانے والے قافلے میں 35 گاڑیاں شامل ہیں،بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس افسوسناک واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق، راکٹ حملے کے بعد قافلے کی گاڑیوں نے فوری طور پر واپس ٹل روانہ ہونا شروع کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آنا شروع ہو گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ کرم جانے والا تیسرا قافلہ تھا، اور اس میں شامل گاڑیاں مختلف نوعیت کے سامان کے ساتھ کرم روانہ ہو رہی تھیں۔ انتظامیہ نے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حالیہ دنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، ضلع کرم کی انتظامیہ کے مطابق، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئیں، جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں کرم روانہ ہونے کا امکان تھا، تاہم راکٹ حملے کے بعد ان گاڑیوں کی روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

    بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

    کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ