Baaghi TV

Tag: راہول گاندھی

  • راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا

    راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا

    بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دھرنے میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگےاورپارٹی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں،تمام ریاستوں،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک دھرنا جاری رہے گا، دھرنے کے شرکا کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

    جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،راہول گاندھی

    گزشتہ روز راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے کاروباری اتحادی کے خلاف تحقیقات کے مطالبے کی پاداش میں مجھے پارلیمنٹ سے نکالا گیا جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،میں اس ملک کی جمہوری کے دفاع کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا کروں گانریندر مودی کے اہم مخالف کی پارلیمنٹ سے برطرفی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہےجب بھارت کے سب سے طاقتور صنعت کاروں میں سے ایک گوتم اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کےتعلقات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی گوتم اڈانی پر آنے والی اگلی تقریر سے خوفزدہ ہیں، میں یہ سوال پوچھتا رہوں گا کہ مسٹر اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کا کیا تعلق ہے؟-

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    واضح رہے کہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا دوسری جانب عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے فوری بعد ان کی ضمانت بھی منظور کر لی تھی سزا کے 26 گھنٹے بعد جمعہ کو ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی راہول گاندھی کو عدالتی فیصلے کےبعد 24 مارچ کو ان کی پارلیمانی نشست سے ہٹا دیا گیا تھا، 2019 میں مودی کی آبائی ریاست گجرات میں انتخابی مہم کےدوران کیےگئے تبصرے میں انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار پایا گیا تھا جسے وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے طور پر دیکھا گیا –

    امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

  • جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،راہول گاندھی

    جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،راہول گاندھی

    نئی دہلی: اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

    باغی ٹی وی:راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہےکہ وزیراعظم نریندر مودی کے کاروباری اتحادی کے خلاف تحقیقات کے مطالبے کی پاداش میں مجھے پارلیمنٹ سے نکالا گیا لیکن میں جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

    سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    نریندر مودی کی حکومت پر سیاسی مخالفین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر الزام لگایا گیا کہ وہ قانون کا استعمال ناقدین کو نشانہ بنانے اور خاموش کرنے کے لیے کرتی ہے،راہول گاندھی نے کہا کہ وہ دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

    انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس ملک کی جمہوری کے دفاع کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا کروں گانریندر مودی کے اہم مخالف کی پارلیمنٹ سے برطرفی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہےجب بھارت کے سب سے طاقتور صنعت کاروں میں سے ایک گوتم اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کےتعلقات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی گوتم اڈانی پر آنے والی اگلی تقریر سے خوفزدہ ہیں، میں یہ سوال پوچھتا رہوں گا کہ مسٹر اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کا کیا تعلق ہے؟-

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ

    خیال رہے کہ سورت کی عدالت نے جمعرات کو 12.30 بجے راہل کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ لیکن 27 منٹ بعد ضمانت مل گئی۔ سزا کے 26 گھنٹے بعد جمعہ کو ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ ہفتہ کو 23 گھنٹے بعد راہل پرینکا کےساتھ کانگریس دفتر پہنچے اور 28 منٹ تک میڈیا سے بات کی راہول گاندھی کو عدالتی فیصلے کےبعد 24 مارچ کو ان کی پارلیمانی نشست سے ہٹا دیا گیا تھا، 2019 میں مودی کی آبائی ریاست گجرات میں انتخابی مہم کےدوران کیےگئے تبصرے میں انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار پایا گیا تھا جسے وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے طور پر دیکھا گیا –

    مودی برادری کی توہین، راہول کو دو برس قید کی سزا

  • مودی برادری کی توہین، راہول کو دو برس قید کی سزا

    مودی برادری کی توہین، راہول کو دو برس قید کی سزا

    بھارت کی عدالت نے بھارت کی سابق حکمران اور موجودہ اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے،

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی کو سزا بھارتی وزیراعظم مودی کے علاقے گجرات کی مقامی عدالت نے سنائی، عدالت نے راہول گاندھی کو 2019 کے ایک ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنایا اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کو دو برس قید کی سزا سنائی،راہول گاندھی نے مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا جس پر انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا

    عدالت نے جب کیس کا فیصلہ سنایا تو راہول گاندھی عدالت کے اندر موجود تھے، عدالت نے راہول کو سزا سنانے کے تھوڑی دیر بعد ہی سزا کو معطل کر دیا اور 30 یوم کے لئے راہول گاندھی کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں اپیل کا حق دے دیا،

    کانگریس رہنما راہول گاندھی کے خلاف مقدمہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا تھا جس میں راہول گاندھی پر الزام ہے کہ انہیں مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا ،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک ریلی کے دوران یہ نعرہ دیا تھا جب وہ الیکشن مہم چلا رہے تھے، راہول کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ راہول نے مودی برادری کی توہین کی ہے،

    لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

    چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

    چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

    سرد موسم ،لداخ میں بھارتی فوج مشکل میں،بھارتی فوجی حکام نے چین کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

  • بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی

    بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی

    بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہےکہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے حال ہی میں لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اورچینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔

    بھارت نے رات کی تاریکی میں اگنی5بیلسٹک میزائل کا تجربہ کردکھایا

    کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے،ہچین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارتی حکومت اس خطرے کو نظر انداز کرکے سورہی ہے۔

    دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔

    بی جے پی ترجمان راج یاوردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ راہول گاندھی سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ قریبی تعلق ہونا چاہیے،انہوں نے بہت زیادہ قربت پیدا کی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔

    بی جے پی ترجمان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے بھارتی بارڈر فورس پر بات کرتے ہوئے ملک میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اور سپاہیوں کے حوصلے پست کیے-

    برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

    بی جے پی ترجمان نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور چین کے درمیان 1962 کی جنگ کا ذکر کیا کہا کہ یہ راہول گاندھی کے دادا نہرو کا بھارت نہیں ہے جنہوں نے سوتے ہوئے 37 ہزار اسکوائر کلو میٹر سے زیادہ علاقہ چین کو دے دیا تھا راہول گاندھی کو نیشنل سکیورٹی پر غیر ضروری بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

    راہول گاندھی کے پردادا کی چین سے زمین کھونے کے بعد، راٹھورنےکہا کہ اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ چین کے ساتھ قربت ہونی چاہیے، اور انہوں نے چین کے ساتھ اتنی قربت پیدا کر لی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔”

    سونیا گاندھی کی زیرقیادت راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے، راٹھور نے الزام لگایا کہ یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پے رول پر تھا۔ کانگریس پارٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔

    بی جے پی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دوران متعدد چینی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

    نابینا خاتون نجومی بابا وانگا کی 2023 کیلئے پیش گوئیاں

  • حکومت مخالف احتجاج، کانگریس لیڈر راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

    حکومت مخالف احتجاج، کانگریس لیڈر راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

    بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے دو بڑے مسلم سکالرز کی کتب نکال دیں

    پارٹی سربراہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں سیاہ کپڑے پہن کر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی آج اس وقت ملتوی کردی گئی جب کانگریس ارکان نے حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال پر ہنگامہ کیا۔

    انتظامیہ نے کانگریس کے مارچ سے پہلے دہلی کے کچھ حصوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگاتے ہوئے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دہلی پولیس نے کانگریس کو دارالحکومت میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    راہل گاندھی، پریانکا گاندھی واڈرا اور دیگر کانگریس لیڈروں کو دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ انہیں دہلی کے کنگس وے کیمپ کے پولیس لائنز میں رکھا گیا ہے۔

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا


    کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک صدی پہلے ہندوستان نے جن چیزوں کو اینٹ پر اینٹ رکھ کر بنایا تھا، وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہی ہے بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا جاتا ہے، جیل میں ڈالا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔

    اس موقع پر راہول گاندھی نے احتجاج میں پولیس تشدد کی تصاویر بھی پنے ٹوئٹر پر شئیر کیں، اور لکھا کہ اب جمہوریت ایک یاد ہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت بھر میں دیگر مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘…

  • حکومت کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی گرفتار ہو گئے

    حکومت کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی گرفتار ہو گئے

    دہلی:بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بی جے پی کی ایما پر دھرنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے گزشتہ روز وجے چوک میں راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان کو حراست میں لے لیا ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطبق کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ راہول گاندھی اور دیگر ارکان نے ایوان صدر جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد پولیس نے راہول گاندھی ودیگر ارکان کو گرفتار کر لیا۔

    راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی سرکار کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا مبینہ غلط استعمال کیا جا رہا ہےانہوں نے دیگر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع گاندھی کے مجسمے سے وجے چوک کی طرف احتجاجی مارچ نکالا تھا۔

    گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت پولیس اسٹیٹ ہے اوروزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں دوسری بار پوچھ گچھ کی جا رہی تھی، پہلی بار ان سے پوچھ گچھ 21 جولائی کو کی گئی تھی۔

  • 78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    نئی دہلی: بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک 78 سالہ معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد کانگریسی رہنما راہول گاندھی کے نام کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی 78 سالہ معمر خاتون پشپا مونجیال نے ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے نام منتقل کرنے کی وصیت جمع کرادی۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ


    معمر خاتون کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اپنے آباء کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے تو اپنی جانیں تک اس ملک کے لیے قربان کردیں۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    ضعیف خاتون پشپا مونجیال کا مزید کہنا تھا کہ وہ راہول گاندھی کے نظریات اور خیالات سے کافی متاثر ہیں، وہ بھی ملک کی خاطر لڑ رہا ہے اسی وجہ سے اپنی جائیداد ان کے نام کی ہے تاکہ اس کا درست استعمال ہوسکے۔


    کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر لال چند شرما نے کہا کہ پشپا منجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔

    خاتون کی جائیداد میں 50 لاکھ مالیت کے اثاثے اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

  • مودی سرکار کے دباؤ پر ٹویٹر نے میرے فالوورز کی تعداد کم کردی،راہول گاندھی

    مودی سرکار کے دباؤ پر ٹویٹر نے میرے فالوورز کی تعداد کم کردی،راہول گاندھی

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے دباؤ پر ٹویٹر نے میرے فالورز کی تعداد گھٹا دی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹر انتظامیہ کو شکایتی خط لکھا ہے جس میں امتیازی سلوک کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس سے مسلسل کم ہوتے ہوتے نئے فالورز کی تعداد اب صفر ہوگئی ہے۔

    واٹس ایپ نے گروپس ایڈمنز کے لئے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ

    بھارتی اپوزیشن نے شکایتی خط میں لکھا کہ گزشتہ برس اگست سے میرے نئے فالوورز کی تعداد میں اضافہ اچانک بند ہوگیا بعد ازاں کچھ اضافہ ہونے لگا لیکن اس کے بعد پھر سے ہر ماہ فالوروز کی تعداد کم ہوتے ہوتے اب تقریباً صفر رہ گئی۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    اپوزیشن لیڈر رہول گاندھی کے بقول ٹویٹر انڈیا کے چند قابل اعتماد لوگوں نے بتایا کہ مودی حکومت کی طرف سے میری آواز کو خاموش کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ان کا خیال تھا کہ ٹویٹر پر آزاد اور منصفانہ ٹویٹس کو روکنے میں نادانستہ پیچیدگی کا شکار ہے لیکن معاملہ برعکس نکلا۔

    بھارتی اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بھارت میں آمریت کے فروغ میں حکومت کی مدد نہ کرے۔

    کمپیوٹرکی تخلیق ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرموسیقار بننے کے لئے تیار

    خیال رہے کہ گزشتہ برس مودی سرکار نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین متعارف کرائے تھے جن میں ملک کی خودمختاری، ریاستی سلامتی اور امن عامہ کو نقصان کے نام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندیاں عائد کی تھیں جس پر سوشل میڈیا کمپنیوں نے مودی سرکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا

  • 2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان یاہو سرچ انجن میں 2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے یہ فہرست بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اعلیٰ شخصیات، خبر وں میں رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔

    یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں 2021 کے دوران لوگوں نے سب سے زیادہ جس شخصیت کو آن لائن تلاش کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر

    مودی ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے


    دوسرے نمبر پر لوگ یاہو پر جسے سب سے زیادہ تلاش کرتے رہے وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جب کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میںسدھارتھ شکلا کو لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز


    بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

    اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے فہرست میں حیران کن انٹری دی ہے اور فہرست میں ساتویں پوزیشن پر ہیں اکتوبر میں این سی بی کے ہاتھوں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور لوگ بڑی تعداد میں انہیں آن لائن سرچ کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔