Baaghi TV

Tag: رجسٹرار آفس

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا  روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 4سنگل بینچز اور ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہو گا،چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے یکم سے 8 جنوری تک کا روسٹر جاری کر دیا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز 5 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گی،اسی طرح چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف 8 جنوری تک دستیاب ہوں گے۔

    امریکا میں خسرہ کے کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کا روسٹر جاری کر دیا۔

    روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بینچ 2 میں ہونگے،سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کابینچ 9 ہو گا ،بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہو گاجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 میں تیسرے نمبر کے جج ہونگے۔یاد رہے گزشتہ روز سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا تھا،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔

    عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ججز کے خط میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے بامعنی مشاورت ضروری ہے۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات 2 لاکھ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا تھا۔

    دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے، مشعال ملک

    ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیے

    میجر حمزہ شہید اور 29 کا ہندسہ

    اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

    بہنوئی کے ہاتھوں یتیم سالی زیادتی کے بعد قتل ،مکمل تفصیل سامنے آ گئی

  • 90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 90 روز میں کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی:دو روز قبل تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) درخواست دائر کی تھی سپریم کو رٹ نے پی ٹی آئی کی 90 روز میں انتخابات کرانے کی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 درخواست دائر کی تھی رجسٹرار آفس نے پی ٹی آٸی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا، در خواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کونسا بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔

    سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    جس کے بعد تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست ناقا بل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکتا،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے-

    کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

  • جڑانوالہ سانحہ:جوڈیشل انکوائری کیلئےدائردرخواست پررجسٹرارآفس نےاعتراض عائد کردیا

    جڑانوالہ سانحہ:جوڈیشل انکوائری کیلئےدائردرخواست پررجسٹرارآفس نےاعتراض عائد کردیا

    لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پرجوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی: درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی کی ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران فریق بنایا گیا ہے تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دائر کی گئی درخواست ساتھ لف نہیں ہے۔

    درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ 16 اگست کو قرآن پاک کی توہین کا غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعہ کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے جڑانوالہ واقعہ میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا، مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا اور مشتعل جنونی ہجوم نے آسمانی کتابوں کی توہین بھی کی۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کیا جائے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے سے روکنے کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے ساتھ مسیحی برادری کے متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کی جائے-

    دوسری جانب سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل کامران کے مطابق دونوں افراد کو چک 36 اور 37 جنوبی سے گرفتارکیا گیاسرگودھا ملزمان کو جدید اور روایتی طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دو الگ الگ مقامات پر یہ سنگین وقوعے کیے تھے،ملزمان سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے، تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا …

  • عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی درخواست وکیل سلمان صفدر نےدائر کی جس میں عمران خان کی دیگرمقدمات میں روکنےکی استدعا کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی، کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے-

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جب کہ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست 184/3 کے تحت دائر کی۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کہ کون سا بنیادی حق متاثر ہوا اور یہ کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ایک درخواست میں غیر متعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان اس وقت توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور ان کے جیل میں قید ہونے کے بعد انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی: رجسٹرار آفس نے 7 اعتراضات عائد کرتے ہوئےدرخواست واپس کر دی رجسٹرار آفس کےاعتراضات میں کہاگیا کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،درخواست گزار نے اس بات کی نشان دہی نہیں کی کہ سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے کس حصے کی خلاف ورزی کی گئی۔

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں …

    اعتراضات میں کہا گیا کہ مرکزی کیس کی پیپر بکس جمع نہیں کرائی گئیں، بادی النظر میں انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کی 26 مئی کی سماعت کے حکمنامہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروائی روک دی۔

    اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ فہم ہے،جن افراد نے توہین عدالت کی ان کے خلاف الزامات پر مبنی مواد جمع نہیں کرایا گیا،توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جاتی ہے.

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

  • عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےدرخواست پر رجسٹرار آفس کےاعتراضات کے ساتھ سماعت کی عدالت نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو رجسٹرار آفس کے دونوں اعتراضات سےآگاہ کیاایک اعتراض اخراج مقدمہ سے قبل ضمانت نہ کروانے پر جبکہ دوسرا عمران خان کی پاور آف اٹارنی سے متعلق تھا عدالت نے دونوں اعتراضات جوڈیشل سائیڈ پر دور کر کے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

    عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی لاہور میں تقاریر پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

    امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہےکرپشن کا کیس نہ ملا تو ساکھ کو نقصان پہنچانے اوربلیک میل کرنے کے لیے ایسے مقدمات بنائے جا رہے ایف آئی آر کے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو لاہور میں تقریر پر اسلام آباد میں کیسے مقدمہ درج کیا گیا؟-

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی