Baaghi TV

Tag: رجسٹریشن

  • القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ: القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی گئی

    لیبر اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن کی درخواست مسترد کئے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورںگزیب نے القادر ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توبہ توبہ ،آپ لوگ بہت خراب ہو ، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اداروں کی طرف سے کلیئرنس کرانا ہوتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ تمام اداروں کی رجسٹریشن سے پہلے یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے یا یہاں معاملہ الگ ہے ؟ عدالت نے القادر ٹرسٹ کی طرح دیگر اداروں سے طلب کئے گئے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کرلیں،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے 19 صرف خواتین کے رجسٹریشن مراکز قائم کیے ہیں اور 10 موبائل رجسٹریشن وینز تعینات کی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین نادرا طارق ملک نے اسلام آباد میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ” عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیم، عورت فاؤنڈیشن اور زندگی کے مختلف شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت 56.95 ملین خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابی فہرست 2018 کے بعد سے، مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح میں 53.2 فیصد (10 ملین خواتین ووٹرز) کا اضافہ ہوا ہے۔

    چیئرمین نادرا نے کہا کہ مجموعی طور پر صنفی فرق اب کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی توجہ کے پی اور بلوچستان کے اضلاع پر ہے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ خواتین کو نچلی سطح سے بااختیار بنانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے باوجود نادرا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کثیر الجہتی مداخلتوں میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں نادرا نے خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعہ کو پورے ملک میں خواتین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کے لیے 258 نادرا رجسٹریشن سینٹرز ہفتے کے روز بھی فعال رہتے ہیں۔

    انہوں نے سامعین کو بتایا کہ 222 موبائل رجسٹریشن گاڑیاں بڑے پیمانے پر غیر رجسٹرڈ شہریوں خصوصاً دور دراز یا پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، 66 وورتوں کے لئے مخصوص ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں پر صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا، صنفی فرق کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ نادرا دفاتر میں خاتون افسروں کو انچارج بنانا ہے اور 96 فیصدنادرا دفاتر میں خواتین عملہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مرد کو خواتین کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ شہریوں کو بڑھانے کے حوالے سے پالیسی میں اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سال مارچ میں بچوں کو اکیلے والد یا والدہ کے ساتھ رجسٹر کرنے کی پالیسی کا آغاز کیا جس سےاکیلی ماؤں کو والد کے شناختی کارڈ کے بغیر اپنے بچوں کو آسانی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی گزشتہ سال جولائی میں نادرا میں انکلوسیو رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو قیام کیا گیا تھا۔

  • احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن دوبارہ کھل گئی

    احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن دوبارہ کھل گئی

    اسلام آباد: احساس کی 8171 ایس ایم ایس سروس گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کے لیے آج سے دوبارہ کھل گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سروس بحال کرنے کا فیصلہ احساس راشن رعایت میں عوام کی بھرپور دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے، گھرانے کا کوئی ایک فرد اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے 8171 پر بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن پروگرام سے دو کروڑ مستحق گھرانے مستفید ہوں گے،https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/er_Beneficiary_Registration.aspx احساس راشن رعایت پر عمل درآمد کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا اجرا جلد ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں کل 1 کروڑ 95 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 93 لاکھ گھرانوں نے درخواستیں جمع کروائیں پروگرام کے تحت گھرانوں کی اہلیت کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے-

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ اہل گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات مرحلہ وار بھجوائے جا رہے ہیں، کریانہ دکان داروں کی احساس راشن رجسٹریشن بھی بذریعہ پورٹل جاری ہے۔

    وضح رہے کہ وزیراعظم نے3نومبر2021 کو احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا اس پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جن کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جائے گا مجموعی طور پر13کروڑ لوگ اس پروگرام سےاستفادہ حاصل کریں گے دراصل پاکستان کی 53فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

    ہر ماہ آٹا، دال اور گھی/پکانے کے تیل کی خریداری پر فی خاندان ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی یہ سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے مختص کردہ کریانہ سٹورز پر دستیاب ہوگی۔

    2021 کے لئے پروگرام کا نصف سال کا بجٹ 120ارب روپے تھا پروگرام کی لاگت وفاق اور احساس راشن مدد میں شامل صوبے مل کر برداشت کریں گے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں پروگرام میں شامل ہو چکی ہیں۔

  • ادارے کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ

    ادارے کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ

    قصور
    100 کے قریب تھیلیسیمیا کے میرض بچوں کو خون مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی ضروریات بھی پوری کرنے والے ادارے ہو چیرٹی کمیشن کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے 100 کے قریب بچوں کو عرصہ دراز سے کنگن پور میں خون مہیا کرنے والے ادارے اسلامیہ ویلفئیر سوسائٹی ( تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور ) کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے
    یہ ادارہ قصور کے علاوہ اوکاڑہ کے تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کو خون مہیا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کو دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی مہیا کرتا ہے
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے قصور میں انتقال خون کی سہولت موجود نہیں جس کے لئے بچوں کو ہر ہفتے کنگن پور سے لاہور لیجایا جاتا ہے جس کے لئے ادارہ کیلئے اہل علاقہ کے لوگوں نے ایک عدد ایمبولینس مہیا کی ہوئی ہے تاہم اس ادارہ کی کوشش ہے کہ قصور یا گردونواح میں ایک ہسپتال قائم کیا جائے جہاں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا علاج کیا جائے