رسالپور پولیس نے کروڑوں روپوں مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔سوزوکی پر مرغیوں کے پنجرے سے 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد ۔02 ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےاشفاق خان SHO رسالپور کو کو خفیہ اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی ۔اطلاع ملتے ہی فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی گئی ۔ اشفاق خان SHO رسالپور نے پولیس نفری سمیت رشکئی انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک سوزوکی روکی جس سے تلاشی کے دوران 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ موقع پر موجود ملزمان سیف اللہ ولد یوسف خیبر ایجنسی اور محمود ولد چنار گل جسکا تعلق پشاور سے تھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ،
Tag: رسالپور

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم گرفتار

قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم
اقبال اور پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹنے، پلٹنے اور پلٹ کا جھپٹنے کو تیار،پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پریڈ کی تقریب ہوئی،
وزیراعظم محمد شہباز شریف گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گارڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ سے خطاب کیا، اکیڈمی سے 147 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 93ویں انجنئیرنگ کورسز کے کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے، 103ویں ایئر ڈیفنس، 24ویں ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹی کورسز کے شرکاء بھی پاس آؤٹ ہوئے، ساتویں لاجسٹک اور 129ویں کامبیٹ سپورٹ کورسز کے کیڈٹس بھی فارغ التحصیل ہوئے ،
پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاک فضائیہ نےکسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سےدنیا بھرمیں نمایاں ہے یقین ہےکہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی، اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے بھارت نے اگست 2019 سے کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے جب کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

رسالپور:غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن
رسالپور:غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن ،اطلاعات کے مطابق رسالپور ضلع نوشہرہ میں غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایک لاکھ ریال (100000) اور 3000 یورو برآمد ہوئے۔
ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر کرنسی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے مقامی پولیس کی مدد اور تعاون سے 02 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
رسالپور ضلع نوشہرہ۔ ملزم شاہ فیصل ولد عبدالباسط اور تمور ولد محمد فیاض کو غیر ملکی کرنسی ایک لاکھ سعودی ریال اور 3000 یورو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم 100000 (ایک لاکھ سعودی ریال) اور 3000 یورو بغیر کسی قانونی اختیار کے لے جا رہا تھا۔انہوں نے فارن ریگولیشن ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی کر کے جرم کیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


