Baaghi TV

Tag: رسول ﷺ

  • روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔

    یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہےرسول ﷺکی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی تھی ابتدا میں رسول ﷺ کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

    ٹوئٹر میں کمپنیوں سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا …

  • رسول  پاک ﷺ کی سیرت مبارک اور ان سے محبت کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب میں عالمی مقابلے کا آغاز

    رسول پاک ﷺ کی سیرت مبارک اور ان سے محبت کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب میں عالمی مقابلے کا آغاز

    رسول پاک ﷺ کی سیرت مبارک اور ان سے محبت کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب میں عالمی مقابلے کا آغاز
    باغی ٹی وی : رسول پاک (ص) کی سیرت مبارک اور ان سے محبت کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات میں عالمی مقابلے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ۔اس مقابلے میں 10 لاکھ درہم کے انعامات بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اس شاندار ایوارڈ کا نام رسول اللہ کی محبت کیلئے‘ رکھا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ بین الاقوامی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ساتھ ہی یہ ایوارڈ مقامی کیٹگریز میں بھی تقسیم کیا جائے گا ۔
    مزید یہ کہ یہ ایوارڈ 4  چار اصناف
    مصوری
    خطاطی
    شاعری
    ملٹی میڈیا
    پر مشتمل ہے ۔جس میں انعامات بھی دیے جائیں گے اور انعامات کی رقم 10 لاکھ درہم ہے ۔ امارات کے البدر منصوبے کے تحت اس ایوارڈ کا اجراء کیا گیا ہے ۔مزید یہ کہ اس میں شرکت کی آخری تاریخ کا بھی اعلان بھی کر دیا گیا ۔شرکت کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2022 ہے۔
    شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے نبی پاک (ص) کی عظیم تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے فنی ،تحقیقی ادبی  اظہار کے ذریعے مختلف اقدامات پر زور دیا ہے ۔انہوں نے نبی پاک (ص) کی زندگی اور اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے والی آئندہ نسل کی پرورش کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالی ہے ۔
    اس کیٹگری میں 6 سے10 سال اور 11سے17 سال اور 18سے25 سال کے افراد شرکت کر سکتے ہیں ۔لیکن متحدہ عرب میں رہنے والے تمام افراد اس ایوارڈ میں شریک ہو سکتے ہیں ۔
    بین الاقوامی کیٹیگری میں تمام عمر اور کسی بھی ملک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔
    ایوارڈ میں ریزیڈنسی پروگرام بھی شامل ہے جس کی مالیت 3 لاکھ درہم ہو گی جو کہ سب سے زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کو دیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔