رس گُلے
اجزاء:
دودھ آدھا کلو
لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک کپ
پانی۔ڈیڑھ کپ
ترکیب:
دودھ گرم کریں جب ابال۔آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں پانچ منٹ پکنے دیں کہ۔دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اس چولہے سے اتار کر دس منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اس دوران چینی اور پانی پتیلی میں ڈال کر پکائیں کہ شیرہ تیار ہو جائے اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر پانی۔ڈالیں تا کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں میدہ مکس کر کے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں اب چھوٹے بالز بنا لیں بالز میں کوئی کریک نہ ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے اور ان کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر دس منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں
Tag: رس گلے

لذیذ اور خوش ذائقہ رس گُلے بنانے کا طریقہ

لذیذ اور مزےدار رس گلے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
اجزاء:
دودھ آدھا کلو
لیموں ڈیڑھ کھانے کا چمچ
میدہ 1 کھانے کا چمچ
چینی 1 کپ
پانی ڈیڑھ کپترکیب:
ایک پتیلی میں دودھ گرم کریں جب دودھ میں ابال آنے لگے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر چمچ ہلائیں پانچ منٹ پکنے دیں تا کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پین میں چینی اور پانی ڈال کر شیرہ پکا لیں پھٹے ہوئے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈالیں تا کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں اب اس پنیر کو باؤل میں ڈال کر اس میں میدہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پانچ چھ منٹ مسلیں پھر چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں بالز میں کریک نہ ہوں ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے جب سارے بالز بن جائیں تو انھیں شیرے میں ڈال دیں اور 7 منٹ تیز آنچ پر پکائیں پھر 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں پھر شیرے میں سے نکال کر کسی ڈش میں ڈال دیں ٹھنڈا کر کے کھانے کے لیے پیش کریں

