Baaghi TV

Tag: رشی کپور

  • کپور خاندان میں سب سے زیادہ معصوم کون ؟ کرشمہ کپور نے بتا دیا

    کپور خاندان میں سب سے زیادہ معصوم کون ؟ کرشمہ کپور نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور ماضی کی اداکارہ ببیتا اور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں. انہوں نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور بہترین اداکاری کے بل پر وہ جلد ہی نمبر ون آرٹسٹوں کی لسٹ میں‌شامل ہو گئیں، ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں ان کے گانوں پر ان کا یادگار رقص بھلا کون بھول سکتا ہے. کرشمہ کپور کے ایک انٹرویو کا ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ کپور خاندان میں سب سے زیادہ سنجیدہ کون ہے تو انہوں نے کہا کہ رشی کپور سب سے زیادہ سنجیدہ ہیں وہ ٹو دی پوائنٹ بات کرتے ہیں، وہ پردے پر شوخ‌ و چنچل دکھائی دیتے ہیں لیکن گھر میں‌ اور فیملی میں‌بالکل سنجیدہ ہوتے ہیں، جب کرشمہ کپور سے سوال ہوا کہ کپور خآندان میں سب سے

    زیادہ معصوم کون ہے تو انہوں‌نے کہا کہ میرے پاپا رندھیر کپور ، جب ان سے سوال ہواکہ کپور خاندان میں‌سب سے زیادہ پڑھا لکھا کون ہے تو انہوں نے خاموشی اختیار کی جب ان سے پوچھا گیا کہ کپور خاندان میں کھانے کا شوق سب سے زیادہ کس کو ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہی ، ہم جب بھی کہیں‌ کھانے کو کسی ہوٹل میں‌ جاتے ہیں‌ تو پچیس ڈشیں آڈر کر دیتے ہیں اور آس پاس جو بیٹھے ہوتے ہیں ان کو بھی بلا لیتے ہیں‌تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھائیں . انہوں نے کہا کہ کپور خاندان بہت کھلے دل کا ہے.

  • رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جوڑے نے رواں سال اپریل میں شادی کی.رندھیر کپور جو کہ رشی کپور کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی رشی کپور جن کا اپریل 2020 میں انتقال ہو گیا تھا انہیں جنت میں‌بہت زیادہ خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہاعالیہ اور رنبیر ہمارے لیے بے پناہ خوشیاں لے کر آئے ہیں۔ وہ ہمارے بچے ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے انہیں ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ رنبیر اور عالیہ کو میرا پیار اور آشیرواد۔ یاد رہے کہ عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا.انکی پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد اس خوبصورت

    جوڑے کے مداحوں اور دوستوں نے محبت کی بارش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں اور آپکی بیٹی آپ کے لئے خوشیوں کی وجہ بنی رہے. رنیبر کپور اس موقع پر ہیں بہت خوش، ان کی خوشی بھی سنبھالی نہیں‌جارہی رنبیر جو کہ عالیہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں‌نے اپنی اہلیہ کو اپنے لئے خوش بختی کہہ دیا ہے. یاد رہے کہ رشی کپور جو کہ رنبیر کپور کے والد ہیں انکی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی ہو اور وہ ان کے بچے دیکھیں لیکن یہ سب دیکھنا شاید ان کے نصیب میں‌ نہ تھا.

  • دوستی کی خاطر کام کرنے سے تعلقات خراب ہوتے ہیں رنبیر کپور

    دوستی کی خاطر کام کرنے سے تعلقات خراب ہوتے ہیں رنبیر کپور

    رنبیر کپور پچھلے کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہیں خبروں میں،رنبیر کپور کی فلم شمیشرا رواں ہفتے ہی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز زوروں پر ہیں سنجے دت ،وانی کپور اور رنبیر کپور شہر شہر جا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں.رنبیر جہاں بھی جا رہے ہیں ان سے یا تو عالیہ یا ان کی فلم شمشیرا کے حوالے سے سوال ہورہے ہیں. حال ہی میں رنبیر کا ایک انٹرویو ہوا ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی بہت ساری دوستیاں ہیں لہذا آپ کام اور پیار محبت

    دوستی کو کس طرح الگ رکھتے ہیں؟‌تو رنبیر کپور نے کہا کہ میں ایک فلمی گھرانے میں‌پلا بڑھا ہوں میں نے اپنے والد کے مزاج کو دیکھا اور یہی محسوس کیا ہے کہ اگر آپ دوستیوں کی خاطر کام کرتے ہیں تو دوستی ٹوٹ جاتی ہے، تعلقات خراب ہوجاتے ہیں. اسی لئے میں دوستی اور کام کو الگ رکھنے کو بہت زیادہ ترجیح دیتا ہوں.رنبیر نے زور دیا کہ کسی بھی پیشے کے لئے بہت ضروری ہے کہ دوستی اور کام کو الگ رکھا جائے. اسی انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے اس بات ک ااعتراف کیا کہ وہ زیادہ سوشل نہیں‌ہیں اور خصوصی طور پر جب سیٹ پر ہوتی ہیں تو وہ زیادہ بات چیت نہیں‌کریں نہ ہی زیادہ تعلقات بنانے پر توجہ دیتی ہیں.یاد رہے کہ شائقین رنبیر کپور اور وانی کپور کو ایک ساتھ براہمسٹرا میں دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں.

  • رشی کپور چاہتے تھے میں اور عالیہ جلد از جلد شادی کرلیں  رنبیر کپور

    رشی کپور چاہتے تھے میں اور عالیہ جلد از جلد شادی کرلیں رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بعد سے ہیں کافی چرچہ میں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد رشی کپور کے ساتھ میں نے اور عالیہ بھٹ نے نیویارک میں بہت سارا وقت ہسپتال میں گزارا ان کی طبیعت کافی خراب تھی لیکن وہ دیکھتے تھے کہ ہم ان کے پاس ہسپتال میں سارا وقت بیٹھے ہوتے تھے. ان کی جب بھی آنکھ کھلتی وہ ہمیں دیکھتے کہ ہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں وہ کہتے جائو یار تم لوگوں‌کو کوئی کام نہیں‌ہے جو یہاں بیٹھے رہتے ہو جائو جا کر شادی ہی کر لو. ان کی بہت خواہش تھی کہ ہم دونوں شادی کر لیں.وہ اگر زندہ ہوتے تو

    یقینا ہماری شادی سے نہ صرف خوش ہوتے بلکہ ہمیں ڈھیروں ڈھیر دعائیں دے رہے ہوتے. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی شادی کی تقریبات میں رشی کپور کی تصویر اٹھائے پھرتے رہے اور ان کی تمام تصاویر میں رشی کپور کی تصویر نظر آتی رہی.رنبیر کپور سے قبل نیتو کپور نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ رشی کپور کی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر جلد از جلد شادی کے بندھن میں‌بندھ جائیں لیکن بھگوان نے ان کو اس خوشی کو دیکھنے کا موقع ہی ہی نہیں‌دیا.رنبیر کپور کی 22 جولائی کو سنجے دت اور وانی کپور کے ساتھ فلم شمشیرا ریلیز ہو رہی ہے اس کےلئے آج کل وہ پرموشنز کررہے ہیں.

  • تاپسی پنو نے جب حیران کر دیا رشی کپور کو

    تاپسی پنو نے جب حیران کر دیا رشی کپور کو

    بالی وڈ کی اداکارہ تاپسی پنو جنہوں نے بالی وڈ میں فلم چشمے بدور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کی اس فلم کی ریلیز کے بعد انہیں بہت اچھا ریسپانس ملا. تاپسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نو سال پہلے جب ان کی بالی وڈ فلم چشمے بدور ریلیز ہو رہی تھی تو انہیں کہا گیا کہ وہ لوگوں سے یہ مت کہیں کہ سائوتھ سے ہیں کیونکہ اگر وہ ایسا کہیں گی تو لوگ انہیں اسی نظر سے دیکھنا شروع ہوجائیں گے. تاپسی بتاتی ہیں کہ سائوتھ میں وہ نو دس فلموں میں کام کر چکی تھیں اور جتنی بھی فلموں میں کام کیا ان میں بڑے ہیروز تھے. یوں سائوتھ کی فلموں میں ان کا نام بن چکا تھا لیکن بالی وڈ میں آکر انہیں نئے

    سرے سے اپنی پہچان بنانی پڑی. اس انٹرویو میں تاپسی نے کہا کہ میری پہلی فلم میں‌میرے ساتھ رشی کپور، علی ظفر، سدھارتھ اور دیویندو شرما و دیگر شامل تھے. رشی کپور اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پتہ چلا کہ میں نے سائوتھ کی بہت ساری فلموں میں‌بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے. تاپسی نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ چشمے بدور کے سیٹ پر رشی کپور نے مجھ سے ایک بار پوچھا کہ آپ نے ساؤتھ میں کتنی فلمیں کی ہیں تو میں نے کہا 10 اور میں 11ویں پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سن کر رشی کپور بولے کہ باپ رے تُو تو بہت ہی تجربہ کار ہے رے.یاد رہے کہ تاپسی کی فلم شاباش مٹھو آج ہی کے دن ریلیز ہو رہی ہے.

  • رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے والدین بننے کی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے تب سے جہاں نیتو کپور ،سونی رازدان اور مہیش بھٹ کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی بھی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو نصیحت کررہے ہیں کہ تمہیں اپنی زندگی جینی ہے اپنی زندگی جیواپنے ہمسفر کے ساتھ اور بہت زیادہ محتاط رہو کیونکہ وہ تمہارے بچے کی ماں بنے گی۔اس سے قبل نیتو کپور بھی اپنے حالیہ انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ رشی کپور کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ عالیہ اور رنیبر کی شادی ہوجائے اور وہ ان کو ایکساتھ

    دیکھ کر بہت خوش بھی ہوتے تھے۔نیتو کے مطابق رشی کہا کرتے تھے کہ ” شادی کر بھی لو یار“ ۔ رشی نے رنبیر کو اپنے انتقال سے پہلے بھی کہا تھا کہ شادی کر لو تم دونوں کیونکہ مجھے دادا بننا ہے ۔اُدھر عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے تو رنبیر کپور سے اپنے دماغ میں ہی بہت پہلے شادی کر لی تھی۔یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر اس وقت دونوں اپنی شوٹنگز میں مصروف ہیںحقیقی زندگی کے ساتھی عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں نظر آئیں گے۔نو ستمبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔رنبیر شمشیرا میں وانیہ کپور اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ عالیہ کی روکی اور رانی کی پریم کہانی اور جی لے زرا میں نظر آئیںگی۔

  • شادی کے دن رشی کپور اور نیتو سنگھ بےہوش کیوں‌ہوئے؟

    شادی کے دن رشی کپور اور نیتو سنگھ بےہوش کیوں‌ہوئے؟

    نیتو سنگھ اور رشی کپور جنہوں نے محبت کی شادی کی اسی کے دہائی کے آغاز میں ان کی شادی ہوئی اور شادی میں‌ پانچ ہزار لوگوں نے شرکت. فلم جگ جگ جیو کی پرموشن کے دوران نیتو سے ہوا ایک انٹرویو اس میں شادی کے حوالے سے ایک سوال ہوا تو نتیو نے اپنی اور رشی کی شادی کے حوالے سے یادوں‌ کو کیا تازہ. نیتو نے بتایا کہ ان کی شادی میں‌ پانچ ہزار لوگوں نے شرکت کی اور اتنا ہجوم دیکھ کر میں اور رشی کپور دونوں‌ کافی گھبرا بھی گئے تھے. نتیو نے یہ بھی کہا کہ ہماری شادی میں‌ کچھ جیب کترے بھی شامل ہو گئے تھے.نیتو نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں گھبراہٹ کا شکار ہو کر بے ہوش ہو گئیں تھیں .اور میرے شوہر رشی کپور گھوڑی چڑھنے سے پہلے ہی بے ہوش ہو گئے تھے.میں‌ہجوم سے گھبرا کر بے ہوش ہوئی اور میرے شوہر ہجوم سے خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہوئے تھے.اس روز ہم دونوں نے برینڈی بھی پی رکھی تھی، نیتو نے کہا کہ یہ تھیں‌ ہماری شادی کی یادیں.

    یاد رہے کہ نتیو سنگھ نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی میں‌ مہمانوں‌کی تعداد بہت کم رکھی تھی ان کا کہنا تھا کہ تعداد کم ہی ہونی چاہیے مہمانوں کی اس طرح‌ سے شادی کے فنکشن کو ٹھیک طرح‌ سے انجوائے کیا جا سکتا ہے.

  • رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کہتی ہیں کہ جب میرے شوہر بہت زیادہ بیمار تھے توانہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سارا دن آئی سی یو کے باہربیٹھے رہتے تھے ایک بار میرے شوہر کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ ”تم کتنے ویلے لوگ ہو سارا دن بیٹھے رہتے ہو“ ۔نیتو سنگھ نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کی بہت خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ رشی کپور کا سایہ میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے ان کی رحمتوں والا ہاتھ بھی میرے سر پر رہتا ہے ۔مجھے جتنی بھی محبت ہر جگہ سے ملتی ہے وہ میرے شوہر کی وجہ سے ہی ہے۔میرے شوہر رشی کپور مجھے ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتے تھے ،انہی کی خواہش کے مطابق میں نے عالیہ کو اپنی بہو بنا لیا اور میں سمجھتی ہوں کہ عالیہ سے بہتر مجھے بہو نہیں مل سکتی تھی۔

    رشی چاہتے تھے یہ دونوں شادی کر لیں وہ تو بلکہ اس طرح کہتے تھے ” اب کر لو شادی یار“ ۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور نے چند ماہ پہلے شادی کی ہے دونوں کی شادی میں بہت کم لوگ تھے اور رسمیں بھی بہت زیادہ نہیں کی گئیں ان کے فیملی کے لوگ اور قریبی دوستوں کی شادی میں شرکت رہی، نیتو اس حوالے سے کہتی ہیں کہ لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے خود کو دیکھنا چاہیے اور شادی بیاہ کی تقریبات محدود ہی رکھی جانی چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بنے ۔

  • آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپریل 2020 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بوبی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی چاؤلہ، سہیل نیر، تارک رائنا، ستیش کوشک و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے اداکار نے اپنے کرئیرکا آغاز 1973 میں فلم ’بابی‘ سے کیا جوایک رومانوی فلم تھی جب کہ رشی کپورنے اپنی آخری فلم ‘دی باڈی’ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا اورحال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

    رشی کپورکے انتقال پربالی ووڈ کے متعدد فنکاروں نے بے حد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ رشی کپور ایک مایہ ناز اداکار تھے جن کے لاتعداد مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جب کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس وقت کو بالی ووڈ کے لیے مشکل ترین قراردیا تھا-

  • رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور معروف بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں. رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جبکہ صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس روانہ ہوں گے.
    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے اواخر تک وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے جس کے بعد وہ جلد از جلد بھارت واپس آئیں گے. رشی کپور نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم ان کو تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیر نگرانی یہ عرصہ گزارنا پڑے گا.
    سماجی پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے افسوس کو اظہار کیا کہ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود وہ گھر سے دور ہیں. کیا وہ کبھی گھر جا پائیں گے؟

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور بھی ان کے ساتھ نیو یارک میں رہائش پزیر ہیں. رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ آلیہ بھٹ بھی وقتآ فوقتآ نیو یارک شہر میں ان کی عیادت کے لئے جاتے رہے. مزید بالی ووڈ اداکار جن میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈر دپیکا بھی شامل ہیں، مزید برآں عامر خان، پرینکا چوپڑا، شاہ رخ خان، سونالی، وکی گوشال، کرن جوہر اور دیگر کئی بھارتی اداکاروں نے رشی کپور کی عیادت کی.