Baaghi TV

Tag: رضا باقر

  • 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، مسلم لیگ ن کی غلطی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درآمدی ایندھن پر انحصار کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ سال 2013 سے 2018 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، یہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں، رقوم کی واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔

     

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر توانائی نے لکھا کہ اس غلطی کا خمیازہ ہمارے عوام روز بھگت رہے ہیں، نون لیگ کی غلطی انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔

    اس سے پہلے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ رضا باقراسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا، کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں۔

     

    واضح رہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔

    رضا باقر نے کہا کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

  • مدت ملازمت مکمل ہونے پرگورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکا پیغام

    مدت ملازمت مکمل ہونے پرگورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکا پیغام

    رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرے خیال میں اسٹیٹ بینک کا عملہ معیشت کا ستون ہے۔

    باغی ٹی وی : بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت مکمل ہونے پر رضا باقر نے کہا کہ الحمداللہ بطورگورنراسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نےمجھےملک کی خدمت کا موقع دیا، تمام ہم وطنوں، خاص طورپر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

    حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    رضاباقر کا کہنا تھا کہ میرا کردار رہنمائی کرنا اور آپ کے اندر چھپے نئےآئیڈیازکو منظر عام پر لانارہا، اسٹیٹ بینک کے ساتھیوں کو اپنی صلاحیت حاصل کرنےکا حوصلہ اور اعتماد دیا، میرے خیال میں اسٹیٹ بینک کا عملہ معیشت کا ستون ہے میں ڈپٹی گورنر اور اسٹیٹ بینک کی کارپوریٹ ٹیم کا خصوصی شکرگزار ہوں، اپنی مدت ملازمت میں 4 وزرائے خزانہ اور 5 سیکرٹری خزانہ کے ساتھ کام کیا جن کا شکر گزار ہوں، ہمارےمعاشی چیلنجز ہیں لیکن بہتر فیصلے کرنے والے ملک کی طاقت بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بطورگورنرکئی نئے اقدامات میں اسٹیٹ بینک کی سربراہی کی، پہلی مرتبہ کووڈ وبا میں ٹیرف اسکیم، پے رول پیکج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا، راست کے ذریعے پہلا مفت ادائیگیوں کا انتظام فراہم کیا، ڈیجیٹل بینکاری کا فریم ورک مہیا کیا۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی شمولیت بڑھانے اور خصوصاً خواتین کی شمولیت سے بینکاری کا مساوی ماحول دیا،کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کو فروغ دیا، تین اہل ڈپٹی گورنرز کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو مضبوط کیا،کئی دیگر اہم اقدامات کیے، اسٹیٹ بینک کے تمام ساتھیوں کا شکرگزارہوں جنہوں نےتمام مشکل کام انجام د یئے-

    واضح رہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو گئی ہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید عہدہ سنبھالیں گے –

    عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

  • نئی تعیناتی تک گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں کون سنبھالےگا؟ وزیر خزانہ نے نام جاری کر دیا

    نئی تعیناتی تک گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں کون سنبھالےگا؟ وزیر خزانہ نے نام جاری کر دیا

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید عہدہ سنبھالیں گے –

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں-

    حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا تھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

    وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا تھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

    خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ